Common frontend top

سعدیہ قریشی


مفت آٹا ،رلتے لوگ اور عافیہ صدیقی


کوئی بھی حکومت اگر اپنے غریب شہریوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام کرتی ہیں تو یہ دراصل اس حکومت کی ناکامی کی طرف اشارہ ہے۔یہ پالیسی کامیاب ہو بھی جائے تو ناکامی ہی تصور ہوتی ہے۔کیونکہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسے باعزت روزگار ملے اور وہ عزت کی روٹی کمانے اور کھانے کے قابل ہو سکے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں فری فوڈ کو قابل عزت نہیں گردانا جاتاکیونکہ شہریوں کی عزت نفس کی حفاظت بھی ریاست کی ذمہ داری ہے جب کوئی شہری اپنی بنیادی ضرورت کے لئے مفت کھانے یا مفت آٹے کی لمبی
جمعه 31 مارچ 2023ء مزید پڑھیے

ورلڈ آرڈر کی نئی صف بندی اور مسائل سے اٹا پاکستان

بدھ 29 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
میرے وطن میں سیاسی معاشی اور سماجی منظر نامے کی صورت بگڑتی چلی جارہی ہے۔ایک ہی ملک پر حکومت کرنے کے خواہشمند سیاستدان باہمی مخاصمت سے سماجی تانے بانے کا بھی بیڑہ غرق کررہے ہیں۔ سیاستدان ایک دوسرے سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ مکالمے کی میز پر بیٹھنے کے روادار نہیں۔ان سیاستدانوں کے حواری سیاسی مخالفین کے خلاف بد زبانی اور فحش کلامی کے نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔جبکہ عام آدمی کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے سفید پوش مفت آٹے کی خواہش میں جان سے جا رہا ہے۔روپے قدر
مزید پڑھیے


تین عورتیں ، تین کتابیں

اتوار 26 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
عورت فطری طور پر تخلیق کار پیدا کی گئی ہے۔ بہت سی سماجی ناہمواریوں کو عورت جس زاویے سے دیکھتی ہے مرد اس زاویے سے نہیں دیکھ سکتا۔ پھر فطرت نے اسے مرد سے زیادہ حساس طبیعت عطا کی ہے ۔ہزار ہا سوچوں کے چولہے پر ایک ہانڈی ہمہ وقت چڑھی رہتی ہے۔ وہ آپ ہی آپ ہزار داستانوں کا کردار بنتی اور خود سے مکالمہ کرتی رہتی ہے۔ یہی عورت لفظ اور حرف کے تانے بانے سے کہانیاں شعر ،افسانے اور سفر ناموں کی بنت تخلیقی دیانت سے کرنے لگے تو اس کا لکھا ہوا قابل توجہ ہوتا ہے۔ابھی
مزید پڑھیے


رمضان کریم:کوشش کریں کہ اندر سے بھی بدلیں

جمعه 24 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
بظاہر ہمارے شب و روز ماہ رمضان میں بدل جاتے ہیں زندگی کے سب کام سحروافطار کے نظامِ الاوقات کے گرد گھومتے ہیں۔ تراویح کا اہتمام ، نمازوں کی پابندی ، قرآن پاک کی تلاوت معمول میں شامل ہو جاتی ہے۔ کچھ لوگ زیادہ سے زیادہ قرآن پاک ختم کرنے کا اہتمام بھی کرتے ہیں ۔سکول کالج کے دور میں دوستوں کے درمیان مقابلہ ہوتا تھا کہ کتنے قرآن پاک ختم کیے۔مجھ سے تو خیر تب بھی ایک ہی قرآن پاک رمضان المبارک میں پڑھا جاتا تھا۔لیکن اب کچھ عرصے سے میں نے ترجمہ باقاعدہ پڑھنا شروع کیا ہے۔ اور
مزید پڑھیے


مراعات یافتہ اشرافیہ اور آٹے کی قطاروں میں کھڑے پاکستانی

بدھ 22 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
آج مارچ کی بائیس تاریخ ہے صرف ایک دن کے بعد ہم قرارداد پاکستان کی 83 ویں سالگرہ منا رہے ہوں گے۔ویسے بھی یہ روایتی جملے ہیں ۔قومی دنوں کی یہ سالگرائیں سرکاری طور پر یا پھر ٹی وی چینلوں پر منائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ سکولوں اور کالجوں میں ایسے دن کی یاد منائی جاتی۔ پھر ایسے موقع پر روایتی خبریں بنتی ہیں کہ قوم نے پاکستان ڈے روایتی جوش و خروش سے منایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ اگر ابھی باہر نکل کر اس حوالے سے دس لوگوں سے بات چیت کریں گے تو دس میں سے دس
مزید پڑھیے



یہ ہے وہ قول و فعل کا تضاد!

اتوار 19 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
پاکستانیوں کا المیہ یہ ہے کہ ہمارے خواب ہمارے کردار سے مختلف ہیں۔ ہم ایک انصاف پسند کرپشن فری ملک کے خواب دیکھتے ہیں لیکن ہمارے اپنے معاملات میں اس دیانت اور صداقت کی جھلک دکھائی نہیں دیتی۔ ہم انقلاب تو لانا چاہتے ہیں لیکن اپنے معاملات کا قبلہ درست نہیں کرتے ۔ دو نہیں ایک پاکستان اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی سیاسی جماعت کے کارکن اپنے لیڈر کے نعروں کے پیچھے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں ۔ میرے نزدیک وہ اپنا قیمتی وقت ایک لاحاصل سرگرمی میں ضائع کررہے ہیں ۔اگرچہ یہ سیاسی کارکن اپنی جگہ
مزید پڑھیے


پریشر گروپس کی سیاست

جمعه 17 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
نوے کی دہائی میں کراچی میں ایم کیو ایم کی سیاست خوف کی علامت بن کر ہر حساس پاکستانی کے دل پر وار کرتی تھی۔اگرچہ بانی ایم کیو ایم کی خوف اور ہیبت کے وار کرتی ہوئی سیاست کا شکار ہونے والے اہل کراچی تھے اور کراچی کی حدود کے باہر ایم کیو ایم کا راج نہیں تھا لیکن اس کے باوجود جو خبریں کراچی سے آتی تھی وہ خوف زدہ کر دینے والی تھیں۔بے یقینی اور عدم تحفظ سانپ کی طرح شہر میں سرسراتے۔ پھرتے تھے کب تعلیمی ادارے بند ہو جائیں،کب امتحان ملتوی ہوجائیں، کسی کو کچھ خبر
مزید پڑھیے


توشہ خانہ اور بے رحم سیاسی رویہ

بدھ 15 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
آج کے اخبار میں ایک دلچسپ خبر سکاٹ لینڈ سے آئی ہے۔ ایک سترہ سالہ لڑکا اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوا رہا تھا کہ پیچھے سے ایک شخص نے اس کی گردن دبوچ کر اس سے ڈاکہ زنی کی کوشش کی۔ لڑکے نے اس کی آواز سے اسے پہچان لیا کہ ڈاکو کے روپ میں گن پوائنٹ پر اسے لوٹنے کی کوشش کرنے والا اس کا باپ ہے ۔یہ بڑا ہی عجیب لمحہ تھا جب 45 سالہ شخص اپنے سترہ سالہ بیٹے کے سامنے چور کی حیثیت سے کھڑا تھا۔ یہ خبر پڑھ کر نجانے کیوں میرا
مزید پڑھیے


آپ کی کیا رائے ہے؟

اتوار 12 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
سوشل میڈیا کی راہداری میں آتے جاتے بہت ساری ایسی چیزیں نظر سے گزرتی ہیں جو اگلے روز اخبار میں بھی شائع ہوتی ہیں۔چھپی ہوئی چیز کو اخبار میں دیکھ کر کم از کم مجھے تو اچھا نہیں لگتا۔ کچھ بڑے نام اس سے مستثنٰی ہیں کہ ان کی لکھی ہوئی کوئی چیز اخبار میں شائع ہونا اخبار کے لیے بھی اعزاز ہے۔ اس سے اخبار والوں کا زبان و بیان بھی بہتر ہوتا ہے اور اخبار پڑھنے والوں کا زبان و بیان بھی ۔جیسے فیس بک پر ڈاکٹر معین نظامی کے نثرپارے ایسے تبرک ہیں جو میں اخبار میں
مزید پڑھیے


سیاسی سرکس میں سانس لیتا سفید پوش پاکستانی!

جمعه 10 مارچ 2023ء
سعدیہ قریشی
چند دن دوسرے موضوعات میں پناہ ڈھونڈ کر کر پھر سیاسی حالات کے سرکس اور معاشی حالات کے برزخ کی طرف نگاہ کرتے ہیں ۔ کہ لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجئے جب بھی اس برزخ اور۔سیاسی سرکس پر لکھنا پڑے دل بوجھل ہوتا ہے۔یوں تو زندگی کا کون سا موضوع ایسا ہے جس پر سیاسی اور معاشی حالات کا سایہ نہیں پڑتا اور وہ ان حالات کے ٹیڑھے پن سے متاثر نہیں ہوتا ۔ سیاسی عدم استحکام اور معاشی حالات کی بے یقینی انسان کی نفسیات تک بدل کے رکھ دیتے ہیں۔ انسانی تعلقات کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں