Common frontend top

سعدیہ قریشی


پچاس کتابوں کا تخلیقی سفر !


جاپان کی ایک نوجوان ناول نگار سکایا موراتا کہتی ہیں کہ " کہانی لکھنے کے عمل نے میری زندگی کو بچایا،تصوراتی کرداروں نے مجھے جینے کا حوصلہ دیا۔وہ کہتی ہیں کہ کوئی کمی ہمارے اندر ہوتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے ہم لکھنے لگتے ہیں"۔نامور ادیبہ محترمہ بلقیس ریاض کی زندگی کے تمام خانے بظاہر زندگی کی آسائشوں سے بھرپور اور چمکتے ہوئے ہیں مگر بعض اوقات کسی چیز کی زیادتی سے بھی زندگی میں کچھ کمی ہونے لگتی ہے اور شاید یہی وہ نامعلوم کمی ہے جو ہر تخلیق کار کی زندگی میں ہوتی ہے اور
اتوار 07 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

اس زاویے سے بھی سوچیں

بدھ 03 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
اس ڈیجیٹلائزڈ دنیا میں جہاں ایک طرف معلومات کا سیلاب ہمارے وقت کو بہائے لے جا رہا ہے اور دوسری طرف ڈیجیٹل گیجٹس میں ہماری مصروفیات ہمیں فطرت سے اور زندگی کے اصلی لمس سے محروم کر رہی ہیں۔کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسان کا ارتکاز اس کی اپنی ذات سے بھی ہٹ چکا ہے۔اسی مصروف ترین دنیا میں انسان کے لیے می ٹائم" کا تصور ابھرا۔ می ٹائم کیا ہے ؟ می ٹائم دراصل اپنے اوپر توجہ دینے کا وہ دورانیہ ہے جس میں اپ آس پاس کی تمام مصروفیات اور چھوٹی بڑی پریشانیوں سے دامن چھڑا کر
مزید پڑھیے


چند سطریں سال کے آخری دن کی

اتوار 31 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
یہ سطریں لکھ رہی ہوں تو نیا سال صرف دو دن کے وقفے پر پڑا ہے اور سال گزشتہ اپنی تمام تر ہونی کے ساتھ میرے سامنے ڈھیر ہے۔ دسمبر کے آخری دن اداسی میں لپٹے ہوئے گزرتے ہیں۔ دھند میں لپٹے ہوئے دنوں کی دو پہروں پر بھی شام کا عکس پڑتا ہے ۔ اور سرد راتوں کی شامیں تو عجلت میں آتی ہیں اور دیر تک ہمارے دلوں اور گھروں میں قیام کرتی ہیں۔سال کی آخری دنوں کی طویل راتیں لمحہ لمحہ گزرتے
مزید پڑھیے


تاثیر مصطفی ایک ہی تھا

بدھ 27 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
کچھ تحریریں ایک قرض کی طرح ہوتی ہیں اور ان کو ادا کیے بغیر اپ آگے نہیں جا سکتے۔تاثیر مصطفی صاحب کو یاد کرتے ہوئے چند سطریں تحریر کرنا بھی شاید ایک ایسا ہی قرض ہے جو مجھے ادا کرنا ہے۔اخبار نویس جو ساری زندگی خبریں بناتا رہتا ہے، مشاہیر کے انٹرویوز کرتا ہے ان کی کامیابی کی کہانیاں شائع کرتا ہے ،مگر خود اس کی اپنی زندگی خبر کی اس لائم لائٹ سے دور رہتی ہے، یہاں تک کہ وہ اپنا فرض ادا کرتے کرتے اس دار فانی سے گزر جاتا ہے۔ پھر ایک کالمی یا دو کالمی خبر کا
مزید پڑھیے


مادیت پرستی،فرد کی تنہائی اور روحانی خلا !

اتوار 24 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
امریکہ میں سینٹر فار ڈیزیز اینڈ پروونشن نے اپنے ایک ہیلتھ جنرل میں ڈاکٹر الیگزینڈر کا ایک ریسرچ آرٹیکل شائع کیا جس نے خود کشی کی وجوہات پر تحقیق کرنے والوں کی سوچ کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا ڈاکٹر الیگزینڈر نے لکھا:"suicide deaths are result of spiritual vacuum in our secular culture" اس میں سپرچوئل ویکیوم اور سیکولر کلچر کے اصطلاحیں بہت معنی خیز ہیں اور ان کو استعمال کرنے والا کوئی مسلم عالم دین نہیں بلکہ غیر مسلم امریکی ریسرچر ڈاکٹر ہے, جو اپنی برس سا برس کی تحقیق اور سینکڑوں مریضوں کی کیس ہسٹری کا جائزہ لے
مزید پڑھیے



بیماری ،دعا،صدقہ،دوا اور شفا

جمعه 22 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
چند ہفتے پیشتر ایک قریبی عزیزہ کا بیدیاں روڈ پر واقع پی کے ایل آئی اسپتال میں آپریشن تھا۔کم و بیش ہفتہ بھر ہسپتال میں قیام, آئی سی یو اور آپریشن کے اخراجات کا تخمینہ لاکھوں میں ہوا۔یہ سٹیٹ آف دا آرٹ ہسپتال گردے اور جگر کے مریضوں کے لیے بنایا گیا ہے جگر کی پیوند کاری کا مہنگا اور انتہائی حساس آپریشن یہاں کامیابی سے ہوتا ہے۔ اسپتال کی راہداریوں میں سفید پوش اور غریب لوگ بھی دکھائی دیئے کیونکہ یہاں مستحق مریضوں کا علاج زکوۃٰ کی مد میں مفت کیا جاتا ہے۔شہر سے کافی دور اس ہسپتال کی
مزید پڑھیے


ہوا کے رخ پر کوئی دریچہ نہیں بنایا

بدھ 20 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
دسمبر کا وسط گزر چکا مگر لاہور میں کڑاکے دار روایتی سردی کا موسم ہنوز نہیں آیا ۔ فضا مسلسل ایک دھوئیں اور دھند کی ملغوبے کی لپیٹ میں رہی۔ اسی دھند آلود زہریلی سموگ کی فضا میں گیندے کے پیلے اور کیسری رنگوں کے پھولوں کے تختے لاہوریوں کو امید کا پیغام دلاتے ہیں۔ سوچتی ہوں باغوں کا شہر سموگ آلود کیسے ہوا اتنا کہ فضا میں زہر بھرا ہوا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ایسی فضا میں بچوں کا سانس لینا ایسا ہے کہ وہ 30 سگرٹوں کا دھواں اپنے اندر اتار رہے ہیں۔ بظاہر دھند اور سموگ ایک
مزید پڑھیے


سرفراز سید کی حصار شہر جاں !

اتوار 17 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
اس زوال آثار دور میں ستاسی سالہ سرفراز سید پرنٹ میڈیا کی صحافتی تاریخ کے ان کلاسیکل کرداروں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ زندگی بھر حرف و لفظ ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔ خبریں، اخبار، ادارتی صفحات کے درمیان انہوں نے زندگی گزاری۔یہ وہ دور تھا جب تما تر معاشی تنگیوں کے باوجود صحافی ایک مشن کے ساتھ اخبار کی صنعت سے وابستہ ہوتے۔ ان کے بعد کی آنے والی نسل میں جو لوگ پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہوئے ان میں
مزید پڑھیے


چین کے عمودی کھیت اور ویژن کا فرق

بدھ 13 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
امریکی سینٹر رک سکاٹ کے اس بیان سے کہ چین سے منگوایا جانے والا گٹر کے پانی سے کاشت شدہ لہسن امریکیوں کی صحت کے ساتھ معیشت اور قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، میرا ذہن بے اختیار اپنے ملک کی طرف چلا گیا ،جس کے بارے میں کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن زمینی حقائق کے مطابق اس زرعی ملک کو کبھی پیاز ٹماٹر اور لہسن بھی ہمسایہ ملکوں سے درآمد کرنا پڑتا ہے۔ کبھی ٹماٹر انڈیا سے منگایا جاریا ہے، کبھی آلو انڈیا سے آرہے ہیں، کبھی یہاں پر ایران کا
مزید پڑھیے


صنعتکاروں کا تھنک ٹینک اور یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ

اتوار 10 دسمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد برگرز کی مشہورِ امریکی فوڈ چین نے انسٹاگرام پر اپنے بزنس پیج پر فخریہ پوسٹ شیئر کی کہ ہم ہر روز چار ہزار اسرائیلی فوجیوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ ان کی سہولت کے لیے ہم نے پانچ نئے ریسٹورنٹ کھولے ہیں جو اسرائیل کے فوجیوں کی خدمت پر مامور ہیں۔ اس پوسٹ کے انسٹاگرام پر لگنے کے بعد پوری دنیا میں اس کا ایک رد عمل ظاہر ہوا۔ ہر انسانیت پسند شخص نے سوشل میڈیا پر ان خیالات کا اظہار کیا
مزید پڑھیے








اہم خبریں