Common frontend top

سعدیہ قریشی


کرسٹا لینا جارجیا کی نصیحت اور ٹیکس چور مقتدر طبقہ۔!


ہمارے حکمرانوں کو حلف اٹھاتے ہی امریکہ جانے کا شوق ہوتا ہے تو ہمارے نگران وزیراعظم کیسے پیچھے رہتے انہوں نے حلف اٹھایا اور امریکہ جا پہنچے ۔وہاں وہ بڑے بڑے لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں آئی ایم ایف کے دربار میں بھی حاضری دی ہے۔ اور وہاں کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے ملک کے وزیراعظم کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ آپ کے معاشی حالات اگر اچھے نہیں ہیں تو اپ امیروں سے ٹیکس لیں اور غریبوں کو آسانی دیں۔یہ بات 76برس سے حکمرانوں کو سمجھ
جمعه 22  ستمبر 2023ء مزید پڑھیے

کھجوٹ کے جنگلی پھولوں کی مہک

بدھ 20  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
سفر بھی ایک طرح کا مراقبہ ہے۔ مراقبہ جو آپ کی روح سے انتشار بھری مصروفیات کی گرد اتار کر آپ کو یکسوئی کے سکون سے مالامال کرتا ہے۔ وہ سفر جو خالصتاً آپ خود کو وقفہ دینے کے لیے کرتے ہیں کسی مراقبے سے کم نہیں ہوتا۔ مری کے قریب ایک گاؤں کھجوٹ کے گھنے جنگل میں پہاڑ پر واقع یہ ایک سرکاری ریزارٹ تھا۔ میں یہاں پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک پرسکون مراقبے سے گزر رہی تھی۔ پہاڑ پر بنے ہوئے پی ٹی ڈی سیکے اس ہل ٹاپ ریزارٹ میں ہمیں آئے دوسرا دن تھا۔ قدرتی حسن میں
مزید پڑھیے


ماضی کے حکمرانوں کا نوحہ

اتوار 17  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
خبر ہے کہ 34 روپے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی میرے عام پاکستانیوں کی زندگیاں تاریخ کی بدترین بدحالی سے دوچار ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور پاکستان کا ایک بڑا طبقہ جو مہنگائی کے تھپیڑوں میں بھی کسی نہ کسی طرح اپنے حالات کا بھرم رکھے ہوئے تھا ،اپنی سفید پوشی کا پردہ رکھے ہوئے تھا اب اس دھکے سے سرکتا ہوا غربت کی لکیر کے نیچے لڑھک گیا ہے۔سخت گرمی اور حبس میں تھری پیس
مزید پڑھیے


تعلیمی نصاب کو بہتر بنانے کے کچھ مشورے

جمعه 15  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
کتاب کے ساتھ بہت سا وقت اب انٹرنیٹ پر بھی مطالعے میں گزرتا ہے جاپان کے سکولوں کے حوالے سے ایک دلچسپ رپورٹ پڑھی ۔جاپان دنیا کا سب سے زیادہ ہائی ٹیک ملک تصور کیا جاتا ہے وہاں آج بھی سکول کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مختلف فنون کی تربیت دی جاتی ہے ،یہ وہ فنون ہیں جو صدیوں سے جاپان کی تہذیب اور روایت کا حصہ رہے ہیں۔جیسے اوری گامی یعنی کاغذوں سے کھلونے اور مختلف اشیاء بنانا،پیتل سے اشیاء بنانا مٹی کے برتن بنانا وغیرہ۔ اس کے ساتھ باغبانی بھی جاپان میں تعلیمی نصاب کا حصہ ہے۔سوال
مزید پڑھیے


بانی پاکستان سے بے وفائی کی سزا۔۔

بدھ 13  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
ہمارے پاس ندامت کی اذیت اور عقیدت کے آنسوؤں کے سوا کیا ہے جو بانی پاکستان کے حضور پیش کرسکیں۔گیارہ ستمبر ان کی رحلت کا دن تھا۔مسائل میں پھنسی ،مہنگائی کی ماری، بددیانت حکمرانوں کی ستائی ہوئی قوم نے کہیں کہیں سوشل میڈیا پر قائد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔مگر یہ اظہار عقیدت اندر سے کھوکھلا کھوکھلا سا محسوس ہوتا رہا۔ اس لیے کہ حقیقت میں عقیدت کے تقاضے کچھ اور ہوتے ہیں۔ بانی پاکستان کے اعلی اخلاقی کردار اور افکار کو صرف اہل اختیار اور اہل اقتدار نے
مزید پڑھیے



خالص تنہائی، دیانت بھری توجہ اور ارتکاز سے محرومی

اتوار 10  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
سوشل میڈیائی ڈیجیٹل دور کے حیران کن نگار خانے میں جدید انسان کا سب سے بڑا مسئلہ اس کا ذہنی انتشار ہے۔ہمہ وقت سکرین سے جڑی بے مصرف مصروفیات نے انسان سے اس کا ارتکاز چھین لیا ہے۔ ڈیجیٹل دنیا کی ٹیکنالوجی سے جڑا ہوا انسان سمارٹ فون کی سکرین پر اپنی پوروں کے لمس سے پوری دنیا کے ساتھ گفتگو کرتا ہوا اس عالم غربت میں ہے کہ خود اپنا بھی نہیں رہا۔ ایک کامیاب اور ناکامیاب انسان میں فرق صرف مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے مقصد کے حصول میں ارتکاز کا ہوتا ہے۔یہاں میں نے ناکام کی اصطلاح
مزید پڑھیے


گیتی خالہ

جمعه 08  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
لکھنو کی تہذیبی تمثال گیتی ابرار کا تعلق لکھنو سے تھا ،بقول ڈاکٹر انوار احمد کے وہ علی عباس حسینی کی صاحب ذوق صاحبزادی تھی۔وہ خود لکھتیں تو نہیں تھیں مگر صاحب مطالعہ تھیں ۔ اچھا شعر ان کے دل میں اتر جاتا ۔عمدہ نثر پڑھنے کی شائق تھیں۔عرصہ پہلے انہوں نے اپنے والد عباس حسینی کا افسانوں کا مجموعہ بھی مجھے بھیجا اور اس پر لکھا پیاری بھانجی سعدیہ قریشی کے لیے۔میں انہی آپا کہتی تو فوراً مجھے ٹوکتیں’’ارے آپ مجھے خالہ کہیں میں آپ کی خالہ ہوں اور آپ میری بھانجی ہیں۔ میں تو اللہ کا
مزید پڑھیے


’’تم کوئی اچھا سا رکھ لو اپنے ویرانے کا نام !‘‘

بدھ 06  ستمبر 2023ء
سعدیہ قریشی
دو کالموں کی غیر حاضری کے بعد قارئین کی خدمت میں حاضر ہوں۔ ویسے تو معمول کا وائرل انفیکشن ہی تھا لیکن یہ وائرس کوئی ڈھیٹ وئیرنٹ تھا جس پر دواؤں اور ہر قسم کے ٹوٹکے ، قسم قسم کے قہوے، بھاپ نیم گرم پانی کے غرارے وغیرہ کلام نرم و نازک کی طرح بے اثر نہیں تو کم اثر ضرور رہے۔ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اب بھی کچھ نہ کچھ اثرات باقی ہیں۔حالات یہ تھے کہ سر سے پاؤں تک پورا جسم ایک عجیب جکڑن میں تھا سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی مفقود تھی۔ ایسے
مزید پڑھیے


مراعات ختم کرو!

بدھ 30  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
گھروں میں بجلی کے بل موت کے پروانے کی صورت آنے لگے ہیں۔ ایک پنکھا ،ایک بلب جلانے والے فیصل اباد کے ایک مزدور کو بجلی کا 40 ہزار بل آیا ۔خداکی پناہ اتنی تو اس کی آمدنی بھی نہیں تھی۔ 40 ہزار غریب شہر نے پوری زندگی میں اکٹھا نہیں دیکھا ہوگا۔ اتنے پیسے کہاں سے سرکار کے کھاتے میں جمع کروائے۔ اس سوال نے ا س کہ زندگی اندھیر کردی اور وہ موت کو گلے لگا کر زندگی سے چھوٹ گیا۔کہیں لیہ کے ڈی پی او خودکشی کے دہانے پر کھڑے
مزید پڑھیے


نذیر قیصر :اردو زبان کا ورڈز ورتھ

اتوار 27  اگست 2023ء
سعدیہ قریشی
ایک کتاب ہمیں اردو کے ممتاز شاعر نذیر قیصر تک لے گئی اور ہم نے ان کی بیگم کے ہاتھ کی بنی ہوئی شاعرانہ سی چائے پی اور گزشتہ زمانوں کی باتیں کیں۔ پروفیسر افضل توصیف صاحبہ کو یاد کیا کہ یہ کتاب انہیں کی لائبریری سے مجھے ملی تھی پھر نذیر قیصر صاحب دیر تک نوید سے افضل توصیف صاحبہ کی یادیں بانٹتے رہے، وقت کیسے گزرا پتہ ہی نہیں چلا۔ کتاب کا قصہ یوں ہے کہ فیس بک پر نذیر قیصر نے اپنی کتاب تیسری دنیا کی بابت پوچھا کہ یہ کسی کے پاس موجود ہے۔ اسے حسن
مزید پڑھیے








اہم خبریں