Common frontend top

سہیل اقبال بھٹی


دھوبی پٹکا


اپوزیشن قانونی اور آئینی طریقے سے حکومت کورخصت کرنے کیلئے جارحانہ انداز میںفیصلہ کن اننگز شروع کرچکی ہے۔ اپوزیشن کے سب سے مہلک آئینی وارکا سامنا کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھی سنگین خطرات محسوس ہورہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کو حکومت ’’بنانے اور بچانے ‘‘کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے گرد قائم حفاظتی شیلڈاچانک غائب ہوتے ہوئے کیوں محسوس ہورہی ہے ؟کیا حفاظتی شیلڈ کے بغیر پاکستان تحریک انصاف تحریک عدم اعتمادپر ووٹنگ کے دن تک اتحادیوں کیساتھ اپنے 155ارکان کی حمایت برقرار رکھ پائے گی؟۔ تحریک عدم اعتمادجمع ہونے پر وزیراعظم اور
جمعرات 17 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

ماسٹر آف مائنڈ گیم؟

جمعرات 10 مارچ 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
کورونا وائرس کی پہلی لہرکے دوران ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوچکاتھا۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ہنگامی حالت نافذ تھی۔ مارکیٹس‘ادارے‘شاہراہیں ویران جبکہ ہرفرد انتہائی پریشان تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہرہفتے اینکرز کیساتھ ایک نشست رکھنے کا فیصلہ کیا۔ایک گھنٹے سے زائد طویل اس نشست کو پی ٹی وی براہ راست نشر کرتا تھا۔ وزیراعظم اینکرز کے سوالات کے جواب دینے سے قبل حکومتی اقدامات سے متعلق عوام کو تفصیل کیساتھ آگاہ کرتے۔3مارچ 2020ء کو وزیراعظم آفس کی جانب سے خاکسار کو بھی اس نشست کیلئے مدعو کرلیا گیا۔ وزیراعظم کے
مزید پڑھیے


سرزمین مقدس پر چار روز

جمعرات 03 مارچ 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
14فروری کو وٹس ایپ پر اچانک پیغام موصول ہوا۔ سلامتی کی دعا کے بعد پیغام میں درج تھا کہ’’فوری طور پراپنے پاسپورٹ اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر بھیج دیجئے‘‘۔میرے لئے یہ پیغام انتہائی حیرت کا باعث تھا۔ بہرحال میںنے پاسپورٹ اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر بھیج دی۔معلوم ہوا کہ’’بُلاوا آگیا ہے‘‘۔اس کے ساتھ سعودی عرب کی جانب سے22فروری 1727ء کو قائم ہونیوالی ریاست کی یاد میں پہلے یوم تاسیس کی تقریبات میں بھی شرکت کرنی ہے۔ 21فروری کوسینئر صحافی صابر شاکرصاحب اور شوکت پراچہ صاحب کے ہمراہ زندگی کے اہم ترین سفر پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانگی ہوگئی۔سعودی عرب کے قومی
مزید پڑھیے


آخر ملوث کون ہے؟

جمعرات 17 فروری 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
حکومتی دعووں اور اقدامات کے باوجود ہرگذرتے دن کیساتھ مہنگائی کا نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے جیسے ہی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا کوئی بیان جاری ہوتا ہے تو کسی نہ کسی ادارے کی جانب سے مہنگائی کا نیابم گرا کر حکومت کی تسلیوں پر راکھ ڈال دی جاتی ہے۔آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کرنے کے باعث وزرات خزانہ ہر عوام دوست اقدام کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کردیتی ہے۔ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں مگن ہے تو وزارت توانائی غفلت کی لمبی چادرتان کر سوئی ہے جس کا
مزید پڑھیے


ادھوری خواہش

جمعرات 10 فروری 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
وزیراعظم ہاؤس میںباقاعدگی سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت رپورٹس طلب کی جارہی ہیں۔مقصد واضح ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام کے سامنے قومی صحت کارڈ کے علاوہ میگاپراجیکٹس کی لسٹ بھی رکھی جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر متحرک وفاقی وزیر مواصلات مراد سعیدنے بھی قومی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کاوشیں تیز کردیں ہیں۔جس کے باعث نیشنل ہائی اتھارٹی نے تین سال سے زیرالتوا ء قومی اہمیت کے ایک بڑے منصوبے سکھر،حیدرآباد موٹر وے کی بڈز کھولنے کا عمل شروع کیا مگرٹیکنیکل کوالیفیکشن کی سطح پر این ایچ اے کے ایک فیصلے نے اس منصوبے کو ایک مرتبہ پھر
مزید پڑھیے



’’میرے علم میں نہیں‘‘

جمعرات 27 جنوری 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرچند روز قبل سینئروزراء پر مشتمل حکومتی ٹیم کی جانب سے پنجاب ہاؤس میں اینکرز اور بیوروچیفس کیلئے گرینڈ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔اس اہم ترین بریفنگ کی کوریج کی اجازت نہیں تھی۔ بریفنگ کا مقصدمہنگائی‘ معاشی اورتوانائی کی صورتحال سے متعلق سینئر صحافیوں کو تفصیل کیساتھ بریف کرنا تھا۔ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت پر محیط اس بریفنگ میں وزراء نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق زمین آسمان کے قلابے ملادئیے مگر سوالات کا سلسلہ شروع ہوا تو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ تمام وزراء تسلی بخش جواب دینے سے
مزید پڑھیے


ایک اور کڑا متحان؟

جمعرات 13 جنوری 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
وزیراعظم عمران خان اور اُنکی سپرٹیم کے ارکان اعلی سطحی اجلاسوں اور میڈیا بریفنگز کے دوران احتسابی مشن کے پرچارکوکبھی نہیں بھولتے۔ اگر کوئی وزیر کسی موضوع پر سنجید ہ گفتگو شروع کردے تو پہلو میں بیٹھا سُپرٹیم کا رکن لقمہ دے کر ماضی کی حکومتوں کی کرپشن داستان کو اُجاگر کرنے کی یاددہانی کروادیتا ہے۔اگرچہ بدلتی سیاسی فضا کے باعث کچھ وزراء آج کل سُپر ٹیم کی رائے سے فورا اختلاف بھی کردیتے ہیں ۔سُپر ٹیم کے چند ارکان کو شعلہ بیانی اور سخت الفاظ استعمال کرنے کے باعث دیگر ٹیم کے ارکان پر سبقت حاصل ہے۔ ایسے ارکان
مزید پڑھیے


لٹکتی تلوار

جمعرات 06 جنوری 2022ء
سہیل اقبال بھٹی
اکبر ایس بابر نے 2014ء میں فارن فنڈنگ اور بینک اکاؤنٹس خفیہ رکھنے پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیاتھا۔ 7سال بعد بالاخر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق 239صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کرکے شفافیت اور دیانتداری کے بلندوبانگ دعووں کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔اگرچہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے بعد بھی یہ تسلیم کرنے کیلئے تیارنہیں کہ ملکی قوانین کے برعکس فارن فنڈنگ ہوئی تاہم اسکروٹنی کمیٹی حکمران جماعت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی
مزید پڑھیے


توانائی بحران اور حکومتی دعوے

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
شہر اقتدار میں گذشتہ چند ہفتوں سے نئی سیاسی بساط کے باعث بھونچال آیا ہوا ہے۔خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے تباہ کن نتائج نے حکمرانوں کے نیندیں اُڑا رکھی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے صورتحال سنبھالنے اور نفیساتی دباؤ میں کمی کیلئے پارٹی کی تنظیم نوکردی ہے ۔ایسے میں گورنر سندھ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملک میں جاری گیس بحران پر احتجاج کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔وزیراعظم نے وزیر توانائی حماد اظہر کو پارٹی رہنماؤں کے گیس بحران سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ عوام اور اپوزیشن نے گیس
مزید پڑھیے


عوا م کا از خود نوٹس؟

جمعرات 23 دسمبر 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط قلعے کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ اعلیٰ کارکردگی اور عوامی تواقعات میں ناکامی سے دوچار وزراء اور حکومتی ٹیم نے اپوزیشن کے خلاف کرپشن الزامات سے بھرپور انتخابی مہم چلائی۔مہنگائی‘بے روزگاری اور لاقانونیت کا سامنا کرنیوالے عوام کواس مرتبہ نئے پاکستان کے نعروں سے رام نہ کیا جاسکا۔مصصم ارادہ تھا کہ گزشتہ 8برس اور بالخصوص اقتدار کے تین برس کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں اور دعوؤں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کھوکھلے اقدامات پر تفصیل کیساتھ لکھا جائے مگرفیس بک کے ’’میموریز فیچر‘‘ نے میرا رادہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں