Common frontend top

سہیل اقبال بھٹی


نیا پاکستان اِک قدم کی دوری پر؟


وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے 5مئی کو ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ایک سال کی کاوشوں کے بعد بالآخر پاکستان کو ایمازون کی فروخت کنندہ لسٹ میں شامل کرنے کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔ ایمازون کی جانب سے چند روز میں باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔ یہ پاکستان کے نوجوانوں‘چھوٹے اور بڑے پیمانے پر کاروبارکرنے والے افراد اور خواتین کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا۔ سرکاری ٹیم نے ای کامرس پالیسی کے تحت یہ بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔21مئی کو ایمازون کی جانب سے باضابطہ اعلان ہوا ‘کاروباری طبقے میں امید اور خوشی کی
جمعرات 01 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا ؟

جمعرات 24 جون 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
گزشتہ تین ماہ سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث وزیراعظم اور انکی ٹیم خاصی مطمئن دکھائی دیتی ہے۔ اگرچہ عوام کو وعدوں کے مطابق تبدیلی میسرنہیں آسکی مگر آئندہ مالی سال کے بجٹ میںگرینڈ ریلیف کے حکومتی شادیانے بجانے کاسلسلہ جار ی ہے۔ معاشی ترقی کے اعداد وشمار پر معاشی ماہرین اور حکومت کے مابین اتفاق نہیں مگر عوام پھر بھی دل کو تسلی دئیے بیٹھے تھے کہ صورتحال اب بڑی تیز ی سے بہتر ہونے جارہی ہے۔ حکومت نے تین سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط کے پیش نظر تمام کڑے فیصلے کرلئے ہیں ۔ معاشی
مزید پڑھیے


Hit them hard

جمعرات 17 جون 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
نومبر 2018میں حکومتی عہدے پر فائز انتہائی ملنسار شخصیت نے ملاقات کیلئے مدعوکیا۔مجھ سے ملاقات کی وجہ انکے ماتحت سرکاری ادارے سے متعلق روزنامہ 92میں شائع ہونیوالی میر ی خبر تھی ۔ وہ اس خبر کی تردید کے بجائے متعلقہ اقدام کا پس منظر اور قومی مفادبیان کر نا چاہتے تھے۔ ملاقات کے دوران قومی مفاد اور وجوہات بیان کرنے کے بعد انہوں نے دستاویز اور خبرکے ’’سورس‘‘کا نام پوچھ لیا۔ نام ظاہر کرنے پر میری معذرت کے بعد انہوں نے ممکنہ ناخوشگوار نتائج پرروشنی ڈالتے ہوئے سورس کا نام ظاہر کرنے پر اصرار شروع کردیا۔ ملاقات چونکہ ابھی تک
مزید پڑھیے


Robber Barons

جمعرات 10 جون 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
بجلی بحران نے2007ء میں سر اٹھانا شروع کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالا تو پانچ سالوں کے دوران سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی بدترین لوڈشیدنگ رہی ۔ پیپلزپارٹی بجلی بحران تو حل نہ کرسکی مگر رینٹل پاور اسکینڈل کے باعث وزراء اور افسران کے خلاف نیب کی عدالتوں میں آج ریفرنس ضرور بھگت رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے بجلی کی قلت کو ملکی معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہوئے اقتدار کے دوسرے مہینے میں پاورپالیسی منظور کی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاسٹ ٹریک پر ڈیڑھ سال میں نئے پاور پلانٹس
مزید پڑھیے


آخر کب تک؟

جمعرات 03 جون 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی دُھول ابھی چھٹی نہیں کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک نئے اسکینڈل نے جنم لے لیا ہے۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دونئے سیکٹرز تعمیر کرنے کیلئے 1985میں ایف 12اور جی 12سیکٹر کیلئے اراضی ایکوائر کی۔ اس اراضی پر مقدمات شروع ہونے اور سی ڈی اے کی ترجیحات بدلنے کے باعث سیکٹرز کی تعمیر لٹک گئی۔ وفاقی حکومت نے یہ دونوں سیکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے حوالے کردئیے تاکہ سرکاری افسران اور ملازمین کی رہائشی ضرورت پوری کرنے کیساتھ عام شہریوں کو بھی رہائش کی بہتری سہولیات مسیر آسکیںمگر ایف جی ای ایچ اے کے افسران
مزید پڑھیے



کرالنگ ریس

جمعرات 27 مئی 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
بُل فائٹنگ کا شمار دنیا کے خطرناک ترین کھیلوں میں کیا جاتا ہے۔سپین میں یہ کھیل کئی صدیوں سے جاری ہے۔ سپین میں بُل فائٹنگ کا سیزن اپریل سے ستمبر تک جاری رہتا ہے۔وقت گزرنے کیساتھ اس کھیل میں جدت اور ورائٹی شامل ہوتی گئی۔ گلیڈی ایٹرز کے کھیلوں کے طرز پراسٹیڈیم میں بُل فائٹنگ کیساتھ بُل رننگ کے کھیل میںبھی عوام گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔سپین میں بپھر ے بیلوں کا سامنا موت سے ٹکرانے سے کم نہیں۔ چندسال قبل ان بپھرے ہوئے بیلوں کیساتھ انوکھا کھیل پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کھیل کو کرالنگ ریس کا نام
مزید پڑھیے


پائیداری کا پائیدان ؟

جمعرات 20 مئی 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
وفاقی حکومت کو درپیش مسائل تھمنے کا نام نہیںلے رہے۔ سیاسی چیلنجزہر دن نیا رُخ اختیار کرلیتے ہیں۔مہنگائی‘توانائی اور گڈ گورننس کے مسائل حکومت کی بقا کیلئے سنگین چیلنج ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد نئے اورمضبوط پاکستان کی نویدسنائی گئی مگرلاہور میںمنعقدہ سیاسی عشائیے اور آزاد گروپ کے قیام نے حکومتی صفوں میں پھر ارتعاش پیدا کردیا ہے۔ وزیراعظم کو اس بات کا مکمل احساس ہوچکا کہ مہنگائی کے طوفان کے سامنے بند باندھنے ‘پاور سیکٹر میں گردشی قرضے کو نکیل ڈالنے اورگڈگورننس کو فروغ دیئے بغیر ڈوبتی نیا پار لے جانا مشکل ہے۔ ان
مزید پڑھیے


آؤٹ آف دی باکس سلوشن

جمعرات 13 مئی 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
2018میںکئی ا نقلابی تبدیلیوں کے دعوؤں کیساتھ خسارے سے دوچار سرکاری اداروں میں جامع اصلاحات کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے اس مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ڈاکٹر عشرت حسین کو مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات وکفایت شعاری تعینات کیا۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات قائم کرتے ہوئے وزارتوں اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کاعمل شروع کردیا گیا۔ ڈاکٹر عشرت حسین نے اعلیٰ سطح اجلاس کے شرکاء کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن سے متعلق بریفنگ میں انکشاف کیاکہ 2010سے 2019 کے دوران پی آئی اے کو 405ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔نقصان کی بنیادی وجوہات
مزید پڑھیے


نیا منصوبہ

جمعرات 06 مئی 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
2017ء میں اپوزیشن کے اصرار پرکینیا میں دوسری مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے الیکشن منعقد ہوئے۔ الیکشن کا وقت ختم ہونے کے بعد کمپیوٹرز ہیک کرلئے گئے۔ اپوزیشن اور حکومتی شخصیات نے دھاندلی کا شورمچانا شروع کردیا۔معاملہ سپریم کورٹ تک جاپہنچا اور ایک ماہ بعد سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل الیکشن کے نتائج کو کالعدم قراردیدیا۔ کینیا میں اس سے قبل 2013ء میں بھی تمام تر تحفظات کے باوجود الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے الیکشن منعقد ہوئے ۔ یہی نہیں بلکہ گھانا میں 2010ء میں الیکٹرانک ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔گھانا کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرکے
مزید پڑھیے


اُصولوں کا نشہ

جمعه 30 اپریل 2021ء
سہیل اقبال بھٹی
ڈاکٹر عشرت حسین نے 2006سے پاکستان کی بیوروکریسی سدھارنے کاعمل شروع کیاتھا۔حکومت وقت اور غیرملکی مالیاتی اداروں کی سپورٹ کے باوجود ان کی کاوش حقیقت کا روپ نہ دھار سکی ۔ مافیا کی سرکوبی اور وفاقی حکومت میں اصلاحاتی انقلاب کیلئے کوشاں وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹرعشرت حسین کو مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات تعینات کرکے 2006میں اُدھورے رہ جانے والے ٹاسک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپ دی۔ڈاکٹر عشرت حسین نے اس مرتبہ رپورٹ برائے رپور ٹ کے بجائے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا۔ سول بیوروکریسی میں متعارف کروائی گئی انکی حالیہ اصلاحات کی بدولت دو
مزید پڑھیے








اہم خبریں