Common frontend top

سہیل دانش


فیصلہ کریں ۔فیصلہ کن موڑ آ گیا


کائنات کے رب کا حکم ہے کہ فیصلہ حق اور سچ کے ساتھ کرو۔چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ٹھہری یہ بھی حکم ہے۔لیکن فاروق اعظم سیدنا عمرؓ نے فرمایا کہ قحط کے حالات میں اس سزا پر عملدرآمد نہیں ہو سکتا۔خانے پر بن جائے تو اس حالت میں کئے گئے جرم پر ہاٹھ کاٹنے کی سزا نہیں دی جا سکتی۔ظاہر ہوتا ہے کہ فیصلہ کرتے ہوئے معروضی حالات اور زمینی حقائق کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔ میں جب بھی پاکستان کے عدالتی نظام پر نظر ڈالتا ہوں پھر یہ خیال ہی مجھے ہمیشہ حیران کرتا رہتا ہے کہ اتنی خوفناک
اتوار 02 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

ہم کہاں کھڑے ہیں!

جمعه 31 مارچ 2023ء
سہیل دانش
ایسا لگتا ہے کہ تمامتر خوش فہمیوں کے باوجود ہم آخری سانس لیتے معاشرے کے کرم خوردہ ستون ہیں، جب معاشرے آخری سانس لیتے ہیں تو ہر سچ آف دی ریکارڈ اور ہر جھوٹ آن دی ریکارڈ ہو جاتا ہے۔ ہم سب جھوٹ کے بیوپاری ہیں اوراپنی ذاتی انا‘ مفادات اور دوسروں کو پٹخ کر خود اپنے مقاصد کی تکمیل کے سفر پر سرپٹ دوڑے جا رہے ہیں۔ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم جھوٹ بھی بڑی صفائی اور ڈھٹائی سے بولتے ہیں۔ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اگر ہمیں سچ سے ڈر لگتا ہے تو ہم چپ کیوں نہیں
مزید پڑھیے


کیا ہونیوالا ہے؟

منگل 28 مارچ 2023ء
سہیل دانش
محض ایک سال سے کم عرصے میں عام پاکستانی اپنی دو وقت کی روٹی کے لئے 46فیصد سے زیادہ مہنگائی کا عذاب سہہ رہا ہے تو حکمران اس سے یہ کیسے توقع کر رہے ہیں کہ وہ انہیں ووٹ دے گا۔ عمران خان یہ توقع کیسے کر رہے ہیں کہ اپنی تمامتر غیر معمولی مقبولیت کے باوجود پاکستان کے موجودہ پاور اسٹرکچر کو پیچھے دھکیل کر وہ الیکشن بروقت کرانے اور اقتدار میں آنے کے خواب کی تعبیر پا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے ایک بات سمجھنے کی ہے جو بآسانی سمجھی جا سکتی ہے کہ اس وقت موجودہ اتحادی حکومت میں
مزید پڑھیے


آواز کا جادو۔راشد اشرف بھی رخصت ہوئے

جمعه 24 مارچ 2023ء
سہیل دانش
راشد اشرف کی آواز نے نصف صدی سے زیادہ عرصے تک سننے والوں کے ذہنوں کو اپنی گرفت میں جکڑے رکھا۔وہ بھی ایک زمانہ تھا جب مستند خبر جاننے اور سننے کے لئے ہم سب بی بی سی کی اردو سروس کے صبح و رات کے اوقات کے منتظر رہتے تھے۔اردو کی خبریں اور سیربین جیسے پروگرام اپنی پسندیدگی کے اعتبار سے سرفہرست تھے۔ان خبروں اور تجزیاتی پروگراموں میں آواز کا جادو جگانے والوں میں راشد اشرف بھی تھے جن کو سن کر یہ احساس ہوتا تھا کہ اردو ایسی زبان ہے کہ اس کے ہر لفظ کو ہزاروں انداز
مزید پڑھیے


اداکارقوی خان:فن کا درخشاں باب

جمعه 17 مارچ 2023ء
سہیل دانش
میں سوچ رہا تھا۔واقعی زندگی ایک غیر سنجیدہ چیز ہے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ جینز کی لوح پر کیا لکھا ہے سو اسے سنجیدگی سے گزارنا ایک احمقانہ عمل ہے ہمیں خود پتہ نہیں ہوتا کہ زندگی کی ٹھوکریں کھا کر تلخ و شیریں تجربات سے گزر کر اور حالات و واقعات کی لہروں میں غوطے کھا کر ہم کہاں سے کہاں نکل جاتے ہیں قوی 80بہاریں دیکھ کر زندگی سے منہ موڑ کر دوسری دنیا میں چلے گئے۔پشاور میں آنکھ کھولنے والے محمد قوی خان نے ریڈیو سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ غربت کے ڈیرے تھے
مزید پڑھیے



طاہر نجمی‘خورشید مسعود کیا شاندار ساتھی تھے

منگل 14 مارچ 2023ء
سہیل دانش
طاہر نجمی ایک مشفق ایڈیٹر اپنے جونیئرز کو کچھ نیا صحافتی ہنر سکھانے اور ایک بے تکلف دوست کی حیثیت رکھتے تھے۔وہ چار دھائیوں تک صحافت کے نت نئے روپ اور رنگوں میں خود کو ڈھالتے رہے۔ انہوں نے جہاں بھی کام کیا اپنی تمام تر صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت کو آزماتے رہے۔انہیں اپنے دفتر سے گھر کی سی محبت اور لگائو تھا۔میں نے ان کے جتنے مضامین پڑھے وہ دو ٹوک اور بغیر لگی لپٹی انداز میں طبع آزمائی کرتے نظر آئے۔خبر کو نکھارنے اس کی حقیقت کو بیان کرنے کا فن برادرم طاہر نجمی نے خوب سیکھ
مزید پڑھیے


سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم

هفته 11 مارچ 2023ء
سہیل دانش
عمران خاں کی جانب سے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش اس بات کا اظہار ضرور تھا کہ وہ اپنے بے لچک رویے اور اپنی بات منوانے کی ضد سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہیں۔انہوں نے سوسائٹی کے مختلف طبقات اور خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو عمران خاں کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھنے کے باوجود یہ سمجھنے میں حق بجانب دکھائی دے رہے ہیں کہ عمران خاں کی ضد نے ملک میں سیاسی بھونچال برپا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔لیکن شہباز شریف کے ساتھ گفت و شنید اور ملک کو
مزید پڑھیے


خواتین کا عالمی دن

جمعه 10 مارچ 2023ء
سہیل دانش
8مارچ کو بین الاقوامی خواتین ڈے منایا گیا۔ مختلف مذاکروں‘ سیمینار اور ٹی وی پروگراموں میں خواتین نے اپنے حقوق کی بات کی ایک انسان کی حیثیت سے عورت یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ معاشرے میں اسے سب سے پہلے تحفظ کا احساس ملنا چاہیے۔میرے خیال میں معاشی صورتحال بھی سب سے زیادہ ہے۔خواتین کو متاثر کرتی ہے۔ایک محدود بجٹ میں اسے امور خانہ داری چلاتی پڑتی ہے۔باورچی خانے سے لے کر بچوں کی تعلیم‘ نگہداشت اور ان کی بنیادی ضرورتو کا خیال رکھنا بھی گھر میں عورت ہی کا کردار اور مینجمنٹ کا ہے۔پھر شہروں میں وہ
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا فیصلہ

جمعه 03 مارچ 2023ء
سہیل دانش
سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا۔اس فیصلے کے مضمرات کیا ہوں گے اس پر عملدرآمد کتنی سبک رفتاری سے ہو گا اس فیصلے کے نتیجے میں آنے والے وقت میں حکومت کی حکمت عملی کیا ہو گی۔کیا یہ فیصلہ عمران خان کی کامیابی ہے یا حکومت اس فیصلے کو اپنے موقف کی کامیابی قرار دے گی۔لیکن ابھی تو پی ٹی آئی کے کیمپ میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں یہ فیصلہ 3-2کی اکثریت سے سنایا گیا اس میں دو ججز نے اختلاف کیا اور اپنے اختلافی نوٹ میں انہوں نے بڑی وضاحت سے لکھا کہ در حقیقت یہ معاملہ ہمارے
مزید پڑھیے


کراچی ایک پر کشش شہر

جمعه 24 فروری 2023ء
سہیل دانش
وہ کراچی میں امن و سکول کے دن تھے۔امیدیں زندگی کی صعوبتوں پر حاوی تھیں آج جب میں سوچتا ہوں کہ آزادی کے بعد ابتدائی سالوں میں وہ کون سی قوت تھی جو انتہائی کم وسائل اور بے سروسامانی کے عالم میں قوم میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور ولولہ پیدا کئے ہوئے تھی ہر ایک کے دل میں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے کا جوش تھا۔ ان لوگوں کی زندگیوں پر نظر ڈالیں جنہوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اپنے نئے ملک ہجرت کی تھی۔پھر وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیس زندگیاں معمول پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں