Common frontend top

سہیل دانش


کراچی ایک پر کشش شہر


وہ کراچی میں امن و سکول کے دن تھے۔امیدیں زندگی کی صعوبتوں پر حاوی تھیں آج جب میں سوچتا ہوں کہ آزادی کے بعد ابتدائی سالوں میں وہ کون سی قوت تھی جو انتہائی کم وسائل اور بے سروسامانی کے عالم میں قوم میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور ولولہ پیدا کئے ہوئے تھی ہر ایک کے دل میں ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے کا جوش تھا۔ ان لوگوں کی زندگیوں پر نظر ڈالیں جنہوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر اپنے نئے ملک ہجرت کی تھی۔پھر وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیس زندگیاں معمول پر
جمعه 24 فروری 2023ء مزید پڑھیے

دہشت گردی کی نئی لہر

جمعرات 23 فروری 2023ء
سہیل دانش
ابھی اسی شاہراہ فیصل پر بالکل اسی پولیس آفس کے سامنے چند منٹ پہلے ہی گزرا تھا جس پر چند دہشت گردوں نے جو جدید اسلحہ سے لیس تھے د ھاوا بول دیا۔ شام کے سات بج چکے تھے اسی لیے دفتری عملے کے بیشتر لوگ اپنے گھروں کو جا چکے تھے۔ میں خود ایک بار اس آفس میں ایک پولیس آفیسر دوست سے ملنے جا چکا ہوں۔ ایک بہت مضبوط آہنی رکاوٹ پر چند پولیس کے چوکنا جوانوں نے روکا۔ میرا نام دریافت کیا۔ اپنی بک میں درج میرا نام دیکھ کر گیٹ کھل گیا اور 100 قدم آگے
مزید پڑھیے


یہ ہے ہمارا کراچی

منگل 21 فروری 2023ء
سہیل دانش
گزشتہ روز نیپا چورنگی سے نزدیک یونیورسٹی روڈ سے ملحقہ عمران خان سٹیڈیم میں آئی سی ایم اے کے زیراہتمام انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کمپنیوں کی ایک ایسی نمائش میں جانے کا اتفاق ہوا، جہاں ان آئی ٹی کمپنیوں نے ایسے نوجوانوں کو مدعو کر رکھا تھا،جو اس شعبے کے کارآمد افراد کی حیثت اختیار کرنے کے باوجود بیروزگار ہیں۔ آپ یقین کریں ہاتھوں میں درخواستیں تھانے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اسی تعداد میں اس نمائش یا یوں کہیے ایمپلائمنٹ ایکسچینج پر حیران کن انداز میں ہزاروں کی تعداد میں امڈ پڑے تھے، جس طرح کراچی میں میلانی سمیت مختلف
مزید پڑھیے


آوازو انداز کا جادوگر

جمعه 17 فروری 2023ء
سہیل دانش
ان کی طویل زندگی کا سفر یوں تمام ہوا کہ آخری وقت تک فن داستان گوئی کی آبیاری اور نئے ٹیلنٹ کی کاشتکاری کرتے رہے۔میں سوچتا ہوں ایک شخص اپنی زندگی میں اتنے شعبوں میں اتنے ڈھیر سارے کام کر سکتا ہے۔ وہ اتنے زندہ دل انسان تھے کہ ان کی موجود گی میںکوئی محفل سونی نہیں رہتی تھی۔ایک ایسا شخص جو اپنی قابلیت ’’علم‘‘ کے علاوہ اپنی باکمال گفتگو سے پہچانا گیا۔ان کا لہجہ ادائیگی اور تلفظ ہر انداز کمال کا تھا وہ اپنی ذات میں منفرد شخصیت تھے۔10روز کے وقفے میں تین بڑے لوگ رخصت ہوئے۔جنرل مشرف‘ امجد
مزید پڑھیے


امجد صاحب نے بھی آنکھیں موند لیں

بدھ 15 فروری 2023ء
سہیل دانش
وہ بڑے انسان تھے۔ اور یہی وجہ ہے کہ جب ان کی زندگی کا آفتاب ڈوبا تو ان کی یادوں کا سورج طلوع ہو گیا ہے۔ نہ دل مانتا ہے نہ ذہن کہ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ یہ تو اٹل حقیقت ہے کہ زندگی فانی ہے لیکن یہ بھی تو حقیقت ہے کہ ان کو چاہنے والا ہر کوئی ان کی یادوں کا اُجالا اپنے اردگرد پھیلا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ امجد اسلام امجد کیا خوب انسان تھے۔ حال ہی میں جب خانہ کعبہ میں حاضری کا شرف نصیب ہوا، تو رب ذوالجلال کے
مزید پڑھیے



جنرل مشرف بھی رخصت ہوئے (2)

پیر 13 فروری 2023ء
سہیل دانش
پاکستان کی تاریخ سے ان کا کردار محو نہیں ہو سکتا وہ جہاں بے شمار خوبیوں کے مالک تھے وہاں بہت سی خامیوں اور کمزوریوں کے مرقع بھی تھے شاید بہت سے لوگوں اور خصوصاً حکمرانوں کی طرح ان کی بڑی خامی تکبر نظر آتی ہے اسی انا ضد اور تکبر نے انہیں بہت نقصان پہنچایا۔وہ اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کی شخصیت کا جائزہ لیتے ہوئے تاریخ میں ان کے مقام کا تعین کرتے ہوئے تمام پہلو زیر نظر رکھنے ہوں گے ان کی بڑی خواہش اور تمنا تھی کہ وہ اپنی زندگی کے آخری ایام پاکستان
مزید پڑھیے


جنرل مشرف بھی رخصت ہوئے

جمعه 10 فروری 2023ء
سہیل دانش
کبھی میں ان کی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں سوچتا ہوں۔دہلی کی توانہر والی حویلی سے لے کر دبئی کے امریکن ہسپتال تک کا سفر قسمت اور مقدر کی رعنائیوں سے بھر پور نظر آتا ہے۔ایک متوسط خاندان میں پروان چڑھے اور ایک امتیازی معاشرے میں رہنے والے کسی فرد کو عام طور پر اعلیٰ ترین مقام پر پہنچنے کی امید نہیں ہوتی۔لیکن جنرل پرویز مشرف نے یہ سفر پھلانگتے گزارا‘متلاطم زندگی کے اس پرخطر سفر میں ان سے بے شمار غلطیاں بھی ہوئیں۔اور انہوں نے متعدد شاندار فیصلوں سے داد بھی سمیٹی‘ اپنی فوجی زندگی میں
مزید پڑھیے


عام پاکستانی کی ’’بس‘‘ ہو گئی ہے

جمعه 03 فروری 2023ء
سہیل دانش
کاش دیکھنے سننے اور دلوں کا بھید پانے والا رب ان 75برسوں کے بعد ان 22کروڑ لوگوں کی ایک اہل اور مخلص لیڈر کے حصول اور ان کی معجزاتی قیادت کی دعا قبول کر لیتا اور یہی ان سسکتے‘ رینگتے تڑپتے لوگوں کے لئے اس کا سب سے بڑا کرم اور انعام ہوتا۔ پھر سوچتا ہوں کہ جس ملک کی 60فیصد آبادی کا ’’خدا‘‘ ظالم ان پڑھ اور جاہل جاگیردار ہو گا اس ملک میں بھوک افلاس جہالت اور بیماری نہیں ہو گی تو کیا ہو گا؟ جس ملک میں 21ویں صدی کی ایک چوتھائی گزرنے کے باوجود فیوڈل ازم قائم ہو،
مزید پڑھیے


گرینڈ ڈائیلاگ ۔وقت کی ضرورت

هفته 28 جنوری 2023ء
سہیل دانش

جس دن عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوئی۔عمران خان کی پارٹی نے قومی اسمبلی سے اپنے تمام ارکان کے استعفے پیش کر دیے۔ دلیل یہ تھی کہ وہ ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کے لئے تیار نہیں جس میں چور ڈاکو بیٹھے ہوں۔شہباز شریف محض چند ووٹوں کی اکثریت سے ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔اگر تحریک انصاف اسمبلی سے باہرتو اس بات کا امکان موجود تھاکہ جس دن دوچار ارکان اسمبلی نے ادھر سے ادھر چھلانگ لگائی یا کسی پرانے اتحادی نے حکومت کو خیر باد کہہ کر دوبارہ عمران خان کا ہاتھ تھاما اقتدار ان کی
مزید پڑھیے


بیرم ڈی آواری۔ایک لیجنڈ کا سفر زندگی تمام…

جمعرات 26 جنوری 2023ء
سہیل دانش
کامیاب و کامران شخصیات کی سوانح پڑھنا میرا سب سے محبوب مشغلہ اور شوق رہا ہے۔کسی میں تھرل‘ ہنگامہ خیزی‘ ہلچل کسی کی کہانی میں قسمت کے عجیب و غریب رنگ کہیں جدوجہد اور محنت سے عبارت سفر‘ کسی کی زندگی میں حسن کارکردگی اور کمٹ منٹ کہیں ذہانت‘ چابکدستی اور کچھ کرنے کے ارادے اور حوصلے سے وابستگی‘ لیکن خوابوں کی تعبیر میں ڈھالنے اور اپنی منزل پانے کی لگن وہ انسپائرنگ اور ڈرائیونگ فورس دکھائی دیتی ہے جو انسان کو کامیاب بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ہاں یہ ماننا پڑے گا۔بہت سے ایسے کامیاب انسانوں کے پیچھے ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں