شوبز



زارا نور کا سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ زارانورعباس نے سوشل میڈیاپر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ منافقت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے دوسروں کی زندگیوں میں جھانکنا بند کردیں۔ زارانورعباس نے چند روز قبل اپنے نئے شوٹ کی تصویرشیئر کی جس میں انہوں نے ویسٹرن ڈریس پہناہوا تھا لیکن لوگوں کو ان کا یہ پسند نہیں آیا۔ پہلے تو اداکارہ نے لوگوں کی باتوں کا نوٹس نہیں لیا لیکن جب انہیں ’بے شرم کی بچی،شرم کتنے کی بیچی ہے اور تم تو لنڈے کی انگریز لگ رہی ہو‘ جیسے کمنٹس کا
مزید پڑھیے


آسٹرین آرٹسٹ بیانکا تشیکنر کے فن پاروں کی نمائش اختتام پذیر

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر (رائے ونڈ روڈ)کی آرٹ گیلری میں بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرین آرٹسٹ بیانکا تشیکنر کے فن پاروں کی نمائش دو روز تک شر کاکی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ نمائش میں منی ایچر، سکیچز، پرنٹس ،ڈرائنگ ، وڈ کٹس سمیت دیگر میڈیمز پر مبنی دید زیب فن پارے شامل تھے جسے مصوری اور آرٹس کے مختلف شعبوں سے وابستہ فنکاروں اور اساتذ ہ کی بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔ نمائش میں پاکستان کے نامور مصور سعید اختر نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پر و وائس چانسلر پرویز وندل،
مزید پڑھیے


پاکستانی خوبرو حسینائوں کاٹوئٹر کے بعد انسٹا گرام پر بھی راج

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر) ٹوئٹر کے بعد پاکستانی خوبرو حسینائوں کا انسٹا گرام پر بھی راج ،ماہرہ خان، ماورا حسین، اور مومنہ مستحسن سمیت دیگرفنکارائوں کے لاکھوں فالورز ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان جہاں ٹوئٹر پر 17 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ اپنی ہم وطن اداکاراؤں کے مقابلے سب سے آگے ہیں، وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کو 39 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین ،ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد37 لاکھ ہے
مزید پڑھیے


فرینک گریلو ایکشن ،کامیڈی اور تھرلر فلم ’’دا ہٹمینس وائفز باڈی گارڈ ‘‘ کا حصہ

پیر 11 مارچ 2019ء
لاس اینجلس(شوبزڈیسک) ہالی ووڈ اداکار فرینک گریلو ایکشن ،کامیڈی اور تھرلر فلم ’’دا ہٹمینس وائفز باڈی گارڈ ‘‘ کا حصہ بن گئے ۔ فلم 2017ء میں بنائی گئی ایکشن اور تھرلر فلم ’’ دا ہٹمینس باڈی گارڈ ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں پہلی فلم کے اداکار ریان رینولڈز، سیموئیل ایل جیکسن، سلمی ہائیک کے ساتھ اداکار فرینک گریلو کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ فلم کے ہدایت کار پیٹرک ہیوجز ہیں۔
مزید پڑھیے


ہالی ووڈ فلم ’’ویلکم ٹو اکانپلکو‘‘ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 11 مارچ 2019ء
نیویارک(شوبزڈیسک)کامیڈی کا طوفان لیے ہالی ووڈ کرائم فلم ’’ویلکم ٹو اکانپلکو‘‘ کل ریلیز ہو گی ۔ گوئیلیرمو ایوان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ویڈیو گیم ڈویلیپر کے گرد گھوم رہی ہے جو اچانک خود کو میکسیکو میں پاتا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد اس کا پیچھا کررہے ہوتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ولیم بالڈون،مائیکل میڈسن،بریڈلے گریگ،مائیکل کنگز بیکر،ماریا ایلینا،زاچ روز اور اینا سیراڈیلا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
مزید پڑھیے




فرزانہ تھیم ڈرامہ سیریل ’’ کانچ کی محبتیں ‘‘ میں کاسٹ

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور( شوبزڈیسک)ہدایتکار ایم مزمل نے اداکارہ فرزانہ تھیم کونئی بننے والی ڈرامہ سیریل ’’ کانچ کی محبتیں ‘‘ میں کاسٹ کر لیا ۔ اداکارہ ڈرامے کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کیلئے رواں ماہ کراچی سے لاہور آئیں گی ۔ ڈرامے میں کراچی کے دیگر فنکاروں کو بھی کاسٹ کیا جارہا ہے ۔
مزید پڑھیے


اداکارہ رمل کی ایک سال بعد تماثیل تھیٹر میں زبردست پرفارمنس

پیر 11 مارچ 2019ء
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم اور سٹیج آرٹسٹ رمل کی ایک سال کے بعد تماثیل تھیٹر میں زبردست پرفارمنس، شائقین نے دل کھول کرداد دی۔رمل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیج کو نہیں چھوڑا تھا ،ایک بریک لی تھی، اب دوبارہ تماثیل تھیٹر میں پرفارم کرنا اچھا لگ رہا ہے ۔ رمل پاکستانی فلم ’موسیٰ خان‘ کے مشہورگانے ’لگی لگی رے لگی لگی‘ پر پرفارم کررہی ہیں۔
مزید پڑھیے


شاہ رخ خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی جوڑی

پیر 21 جنوری 2019ء

سجاد قادر

دنگل فلم میں عامر خان کے ساتھ بہترین اداکاری کرنے والی بالی وڈ ادکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے فالورز کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ کر لیا ہے۔دنگل فلم میں ان کے کردار کو خاصا سراہا گیا تھا مگر عامر خان اور امیتابھ کے ساتھ کی گئی اس کی فلم ٹھگز آف ہندوستان باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر سکی۔یہ فاطمہ ثنا کی خوش قسمتی ہے کہ پہلی فلم میں عامر خان دوسری میں امیتابھ بچن اور تیسری میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔یوں فاطمہ نے بڑی آسانی کے
مزید پڑھیے


تجھ کو ہی دولہا بنائوں گی وگرنہ ........

پیر 21 جنوری 2019ء

سجاد قادر

بھارتی فلم انڈسٹری میں سکرین پر عمران ہاشمی اور آف سکرین رنبیر کپور نے افیئرز کے جو ریکارڈ قائم کیے ہیں شاید ہی کسی نے کیے ہوں۔رنبیر کپور نے ایک کے بعد ایک سٹار فیمیل کے ساتھ محبت کی کہانی رچائی مگر عین درمیان میں کوئی نا کوئی مسئلہ کھڑا ہوااور ان کی راہیں جدا ہو گئیں۔رنبیر کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ جب تک وہ کسی ہیروئن کے ساتھ فلم کرتے ہیں تب تک محبت کا ڈرامہ بھی رچا لیتے ہیں پھر نئی فلم میں نئی ہیروئن کی بانہوں کے اسیر ہو جاتے ہیں۔مگر
مزید پڑھیے


سنجے دت منا بھائی کے روپ میں

پیر 21 جنوری 2019ء

غلام سجاد

بالی وڈ سپر سٹار سنجے دت کی اکثر فلموں نے باکس آفس پر بہترین کمائی کی ہے۔تاہم بار بار جیل کی سیر اور ڈرگز کے علاوہ دہشت گردی کے الزامات کی وجہ سے سنجو کی شہرت میں کمی ضرور آئی اور ساتھ ہی ان کا بالی وڈ میں رہنا بھی متاثر ہوا۔مگر پریشانی کے اس دور میں بھی سنجے دت نے جو فلمیں کیں وہ بھی ہٹ ثابت ہوئیں۔مگر جیل سے رہائی کے بعد ان کی فلم صاحب بیوی اور گینگسٹر اس قدر کمائی نہیں کر پائی جتنی اس سے توقع کی جا رہی تھی۔سنجے دت کی مشہور فلموں
مزید پڑھیے