Common frontend top

شکیلہ فاطمہ


9 مئی کا سانحہ!!


9 مئی 2023ء کو جو ہوا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس دن پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھے سرپسندوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی اہم نتصیبات پر ہلہ بول دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی سیاسی جماعت کی آڑ میں مسلح جتھوں نے افواج پر یوں حملہ کیا۔ اس دن جو بھی ہوا بہت برا ہوا۔ اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور کے کور کمانڈر کے گھر پر جس طرح پاکستان تحریک
بدھ 17 مئی 2023ء مزید پڑھیے

الٹی گنگا…پاکستان میں کاٹن کا بحران

جمعرات 11 مئی 2023ء
شکیلہ فاطمہ
پاکستان میں 2022-23 میں کپاس کی پیداوار 46 لاکھ گانٹھ رہی- جو ایک سال پہلے 2021-22 میں 73 لاکھ گانٹھ تھی- اس سال پیداوار میں کمی 37 فی صد رہی-جس کی وجوہات مون سون کی شدید بارشیں اور سیلاب کی تباہ کاری تھی۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں فصل بہت بری طرح متاثر ہوئی۔ سال 2022 میں کپاس 20 لاکھ ہیکٹر پر کاشت ہوئی جبکہ ہدف 25 لاکھ ہیکٹر کا تھا۔ پاکستان میں کپاس کی ضرورت ایک کروڑ چالیس لاکھ بیلز کی ہے۔اب کاٹن انڈسڑی کی ضرورت پورا کرنے کے لئے پاکستان کو 94 لاکھ بیلز در آمد کرنے پڑے
مزید پڑھیے


گندم کی ریکارڈ پیداوار اور حقائق!!

بدھ 03 مئی 2023ء
شکیلہ فاطمہ
گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار کا ذکر کیا اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اسکو اپنی حکومت کی اچھی کارکردگی سے جوڑ دیا۔ اس سال گندم کی پیداور میں ریکارڈ اضافہ کی وجہ حکومت کی بر وقت بیج کی فراہمی اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی پر کنٹرول ہے۔ حکومت کی شاندار کارکردگی کا ثبوت یہ ہے آج بھی کھادکسان کو سرکاری ریٹ پر نہیں مل رہی۔ یوریا کھاد جس کی قیمت 2600 فی بیگ کے قریب ہے کسان آج بھی 3300 اور 3400 میں خریدنے پر مجبور ہے۔ ڈی اے پی کھاد
مزید پڑھیے


پاکستان ترقی کی شاہراہ پر!!

بدھ 26 اپریل 2023ء
شکیلہ فاطمہ
اہل وطن کو مبارک ہو! پاکستان ترقی کی شاہراہ پر چل نکلا ہے۔ پاکستان کی ترقی نے ساری دنیا کے علاوہ خود پاکستانیوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے وہ ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں جو شاید پاکستان خود ہی توڑ سکتا ہے۔ کسی پنجابی فلم کا ڈائیلاک ہے مو لے نوں مولا ناں مارے تے مولا نیں مردا!! یہی حال آجکل پاکستان کا ہے۔لوگ چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے الیکشن ہونگے یا نہیں۔ اگر ہونگے تو کب ہونگے۔ پارلیمنٹ کا نیا قانون چیف جسٹس کے اختیارات کو کس
مزید پڑھیے


پاکستان نازک موڑ پر!!

بدھ 19 اپریل 2023ء
شکیلہ فاطمہ
بچپن سے ایک کہانی پڑھی تھی۔ جس میں ایک چرواہے کے بیٹے کا ذکر ہوتا ہے جو جھوٹ بول کر لوگوں کو ورغلاتا ہے کہ اس کی بکریوں پر شیر نے حملہ کر دیا ہے۔ لوگ جب جنگل میں جاتے ہیں تو وہاں شیر نہیں ہوتا دو تین بار یہ واقعہ ہوتا ہے۔ لوگ چرواہے کا اعتبا ر کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ ایک دن اصل میں شیر آجاتا ہے چرواہا شور مچاتا ہے کہ شیر آگیا ہے مگر بستی سے کوئی نہیں آتا۔شیر ایک ایک کر کے تمام بکریاں مار دیتا ہے۔ پاکستان کا یہی حال ہے۔ 75 سال سے
مزید پڑھیے



شہبازحکومت کا ایک سال!!

بدھ 12 اپریل 2023ء
شکیلہ فاطمہ
شہباز حکومت کو آئے ایک سال ہو گیا ہے اور وزیر اعظم اپنی حکومت کی کارکردگی بتا رہے تھے کہ کس طرح پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل آیا ہے۔ اب ان کی بات کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی بندہ کہے کہ باہر چمکدار دن نکل آیا ہے اور بندہ باہر جا کے دیکھے تو پتہ چلتا ہے کہ ساری رات سے بارش ہو رہی ہے اور سورج نکلنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ کوئی پانچ ماہ پہلے کی بات ہے ڈارکو پاکستان کا وزیر خزانہ بنایا گیا تو انہوں نے آتے ہی کہا کہ
مزید پڑھیے


پاکستان کی سیاسی صورتحال اور پرانی کہانیاں!

بدھ 05 اپریل 2023ء
شکیلہ فاطمہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کا فیصلہ کر دیا ۔ فیصلے کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن 14 مئی کو ہونگے۔تین رکنی بنچ جو چیف جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز احسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تھا۔ اس فیصلے کے کیا اثرات ہونگے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ ۔ اب پاکستان جس صورتحال سے گزر رہا ہے تو مجھے ایک پرانا لکھاری یاد آرہا ہے۔جس نے بہت عرصہ پہلے کچھ سبق آموز کہانیاں لکھی ہیں۔ ڈپٹی نزیر احمد نے ان کہا نیوں کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ وہ
مزید پڑھیے


سیاست کا ٹیسٹ میچ ٹی ٹونٹی کے فارمیٹ میں!!

بدھ 29 مارچ 2023ء
شکیلہ فاطمہ
پاکستان کی سیاست میں جو کھیل 10 اپریل 2023ء سے شروع ہوا ہے، ایک سال ہونے کو ہیمگر ابھی تک اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہر روز صورتحال میں کوئی نا کوئی نیا شوشہ چھوڑا جاتا ہے۔ جس طرح ٹی ٹونٹی میچ میں میں صورتحال ہر ایک گیند کے بعد تبدیل ہو تی ہے۔ 1960ء میں اسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا ٹائی میچ کھیلا گیا۔ اس میچ کے آخری اوور میں ہر بال پر صورتحال تبدیل ہو رہی تھی۔ آخر کار میچ برابر سکور پر ختم ہو گیا اور دنیا کو پہلا ٹائی
مزید پڑھیے


سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور پاکستان!!

بدھ 22 مارچ 2023ء
شکیلہ فاطمہ
گزشتہ دنوں چین میں سعودی عرب اور ایران کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے۔جس کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف اقدامات میں حصہ نہیں لیں گے اور اس کے علاوہ آپس میں اقتصادی تعلقات میں بحالی بھی ہو گی۔ 2016ء میں جب سعودی عرب نے ایک شیعہ لیڈر کو پھانسی دی تو تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ پر حملہ ہو گیا تھا اور اس وقت سے دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات کافی کشیدہ تھے۔ 2019ء میں سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملہ ہوا اور اور اس کے تیل کی نصف پیداوار متاثر
مزید پڑھیے


گاڑی سے گھڑی تک کا سفر!!

بدھ 15 مارچ 2023ء
شکیلہ فاطمہ
مارچ کا مہینہ ہے اور بہار کی آمد آمد ہے شاعر نے کیا خوب کہا ہے گلوں میں رنگ بھرے، باد نو بہار چلے چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے پاکستان کی کی سیاست میں الیکشن بہار کا موسم ہوتا ہے، ہر طرف گہما گہمی ہوتی ہے۔کہیں جلوس نکل رہے ہیں کہیں جلسے ہو رہے ہیں۔ پوسٹر اور بینر کی بھر مار ہوتی ہے۔اس بار بہارکھل کے نہیں آئی ہے۔ مارچ کا نصف مہینہ چلا گیا ہے۔ ابھی ابھی بہت کم درختوں پر بہار کا جوبن ہے۔ کچھ درخت ابھی خزان کا منظر نامہ پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں قومی
مزید پڑھیے








اہم خبریں