Common frontend top

شیراز خان


’’ فوج اور عدلیہ ایک پیج ‘‘


پاکستان کی موجودہ سیاسی رسہ کشی اور کشمکش کے مختلف پہلوؤں پر نظر دوڑانے کے بعد یہ واضح ہوتا ہے کہ حالات کو سنبھالا دینے کے لئے اور سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنے کے لئے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک اتفاق رائے پیدا کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس ضمن میں کوئی بات کرنے سے پہلے اس بات کا احاطہ کرنا یا سمجھنا ضروری ہے کہ ایسے حالات ہی کیوں پیدا ہوئے اور کس نے پیدا کئے؟ 13 جماعتی اتحاد کے ذہنوں کا خوف اور الیکشن سے فرار دو ایسے نکات ہیں جو انتشار کی بنیاد بنے۔
هفته 20 مئی 2023ء مزید پڑھیے

پاکستانی مسلمانوں سے چند گزارشات

جمعه 17 مارچ 2023ء
شیراز خان
برطانیہ کے شہر پیٹربراء کے ایک قبرستان میں گزشتہ سال فروری کے مہینے میں ایک دوست اپنی جواں سال بیٹی کی میت قبر میں اْتارنے کے لئے قبر کے اندر کھڑا تھا جبکہ مرحومہ لڑکی کا تقریبا پچاسی سالہ نانا قبر والی جگہ پر کھڑا ضروری ہدایات دے رہا تھا۔ مثال کے طور پر منہ ٹھیک طرح قبلہ رْخ کریں ،پہلے مٹی کون ڈالے گا وغیرہ وغیرہ۔ تدفین کے یہ مناظر خاندان اور کسی بھی درد دل رکھنے والے شخص کے لئے بڑے ہی دردناک تھے جبکہ ارد گرد ان مسلمانوں کی قبریں بھی تازہ تازہ نظر
مزید پڑھیے


ایک اور چراغ بجھ گیا

پیر 13 فروری 2023ء
شیراز خان
برطانیہ میں اردو صحافت کا بڑا نام اور برطانیہ کے صحافیوں کے لیڈر مبین چوہدری صرف 54 سال کی عمر میں اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے خالق حقیقی سے جا ملے موت تو اٹل حقیقت ہے لیکن ہمارے مبین کی موت نے حقیقی معنوں میں نہ صرف برطانیہ، لاہور بلکہ دنیا بھر میں قیام پزیر پاکستانی صحافتی برادری سمیت کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کو اشکبار، رنجیدہ اور سوگوار کردیا ہے مبین چوہدری نے گزشتہ ماہ 29 جنوری کو لندن کے علاقے کرائیڈن میں پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اپنی نگرانی میں منعقد کروائے
مزید پڑھیے


نیو یارک : اک شہر بے مثال!

بدھ 04 جنوری 2023ء
شیراز خان
نیویارک شہر بلند وبالا عمارتوں کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑا شہر کہلاتا ہے یہ شہر بہت سی تاریخی معلومات رکھتا ہے۔ شہر کا نقشہ سو سال پہلے بنانے والا انگریز کوئی نجومی تو نہیں ہوا ہوگا لیکن آج اس شہر کو دیکھ کر اگر یہ کہا جائے کہ وہ واقعی کوئی بڑی سوچ اور ویژن والا لائق تعریف شخص تھا تو غلط نہیں ہوگا۔ شہر کی بڑی بڑی کشادہ سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں جن پر بیک وقت پانچ سے چھ گاڑیاں ایک ساتھ چلتی ہیں پیدل چلنے والوں کے لئے لمبے چوڑے فٹ
مزید پڑھیے


مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان !!

اتوار 01 جنوری 2023ء
شیراز خان
1932ء میں قائم ہونے والی اور الحاق پاکستان کا ساری زندگی دم بھرنے والی کشمیر کی سواد اعظم جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امریکہ میں سینئر نائب صدر سردار زبیر احمد کو واشنگٹن میں جب میری موجودگی کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری طور پر مجھے اپنے ہاں کھانے پر مدعو کرلیا۔ یاد رہے کہ مسلم کانفرنس واحد ریاستی جماعت ہے جسکی ذیلی تنظمیں بیرونی دنیا میں آج بھی موجود ہیں اگرچہ مسلم کانفرنس کو نوازشریف نے بالخصوص اور دیگر پاکستانی لیڈروں سمیت ہمارے ریاستی اداروں نے ایک طویل منصوبہ بندی کے تحت کمزور کردیا
مزید پڑھیے



جناح اور کشمیر

جمعرات 29 دسمبر 2022ء
شیراز خان
امریکہ میں جتنے بھی کشمیریوں اور پاکستانیوں سے ملاقات ہوئی وہ اس بات پر تو انتہائی خوش تھے کہ امریکہ میں وہ آسودہ حال ہیں انہیں وہاں ملازمتوں اور کاروبار کے یکساں مواقع ملے ہیں اور انکی اولادیں بھی اعلیٰ تعلیمافتہ ہیں جو سرکاری اور نجی محکوں محکموںمیں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ ایک اہم واقعہ کہ شگاگو اوک بروک میں مقیم کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے چئیرمین جاوید راٹھور نے اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا تو ممتاز بزنس مینوں سید علی نقی سہیل خان ڈاکٹر صفدر علی سمیت پاکستان کے قونصل جنرل طارق بشیر
مزید پڑھیے


امریکہ کے سفر کا احوال…(2)

پیر 26 دسمبر 2022ء
شیراز خان
کسی بھی ملک کی داخلہ پالیسی اپنی عوام یا قوم کی خوشحالی کے لئے ہوتی ہے اور خارجہ پالیسی اقوام عالم میں عزت و وقار کی ضامن ۔ امریکہ کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں اسی پس منظر میں ترتیب دی جاتی ہیں یاد رکھیئے امریکہ کوئی صرف ایک ملک نہیں بلکہ ایک پوری دنیا ہے اس لئے کہ دنیا کی تمام اقوام امریکہ میں موجود ہیں وہ بھی جو امریکہ کی حامی ہیں یا مخالف ہیں اس کی پچاس ریاستیں ہیں جس بھی ریاست میں جائیں جس بھی شہر میں جائیں آپ کو ہر نسل، قوم ہر مذہب حتیٰ کہ
مزید پڑھیے


امریکہ کے سفر کا احوال

هفته 24 دسمبر 2022ء
شیراز خان
میں نے نومبر میں تقریباً دو ہفتے کا امریکہ کا دورہ کیا۔ اسی دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے امریکہ کی پالیسوں پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جہاں بہت سارے سوالات کئے اورخود بھی چلتے پھرتے بہت سارے مشاہدات کئے، جن کے کئی پہلو ہیں۔ بہت ساری مثبت باتیں بھی ہیں ،ان کالموں میں کوشش کروں گا کہ اس کا مختصر سا احاطہ کروں۔ امریکہ سے باہر یا تھرلڈ ورلڈ ممالک میں رہتے ہوئے جب امریکہ کا ذکر ہوتا ہے تو امریکہ کو اس کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہی جانا جاتا ہے۔ یہ
مزید پڑھیے


انسانی حقوق کا عالمی دن

هفته 10 دسمبر 2022ء
شیراز خان
پوری دنیا میں ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی منشور یونائیٹڈ ڈیکلریشن ہیومین رائٹس کا دن منایا جاتا ہے جسے اقوام متحدہ نے 1948 میں اپنے قیام کے فوری بعد اپنایا تھا۔ اس سال 10 دسمبر 2022 سے اگلے سال 10 دسمبر 2023 تک UDHR یعنی اس ڈیکلریشن کی ڈائمنڈ جوبلی منائی جاتی رہے گی جس کا مقصد بلاامتیاز رنگ و نسل مذہب جنس زبان سیاسی اور سماجی وابستگی غربت و امارت کے حوالے سے دنیا بھر کے انسانوں کو برابری کا درجہ دیتا ہے۔ یہ یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومین رائٹس بلاشبہ اس اصول پر مبنی ہے
مزید پڑھیے


بے توقیری اور بدنامی !

منگل 08 نومبر 2022ء
شیراز خان
مْلک کا آئین ہے پالیسی ساز ہیں۔ بڑے بڑے قانون ساز ادارے ہیں حکومتی ادارے ہیں لیکن ملکی مْعاملات چل نہیں رہے ہیں۔ ظاہر ہے گھر کے سارے بچے اْلجھے ہوئے ہیں لڑ بھی رہے ہیں، تْوں تڑاک بھی جاری ہے لیکن گھر کا بْزرگ یا تو چْپ ہے یا بعض بچوں کی طرف داری کر رہا ہے اسی لئے بچوں کی تْوں تکرار کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچ پا رہی ہے! بڑے بھائی بھی طرف داری کے مْرتکب ہیں ! ظاہر ہے اس ہلا شیری میں گھر کا ہی نْقصان ہو رہا ہے رشتے دار بھی جھگڑے
مزید پڑھیے








اہم خبریں