BN

صحت



نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز،کل یاپرسوں بیرون ملک روانگی کا امکان:ماہرین کاعلاج کیلئے امریکہ لے جانے کا مشورہ

اتوار 17 نومبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92نیوز رپورٹ، آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بدستور ناساز ہے اور ڈاکٹرز کے بار بار ادویات میں ردوبدل کے باوجودان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آ رہی،طبی ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو امریکہ لیجانے کا مشورہ دیدیا، قوی امکان ہے ائیر ایمبولینس آج پاکستان پہنچ جائے اور طبی تیاری کے بعدسوموار یامنگل کے روز نوازشریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوجائیں۔ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی نے جاتی عمرہ میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، انہوں نے کہا جسم پر سوجن و دیگر اثرات کے باعث ادویات میں ایڈ جسٹمنٹ کی
مزید پڑھیے


پنجاب 28،پختونخوا میں مزید17افرادڈینگی وائرس کا شکار

اتوار 17 نومبر 2019ء
لاہور،پشاور(جنرل رپورٹر،خبر نگار)پنجاب میں 28جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید 17افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں 12، لاہور 10 ، ملتان02، فیصل آباد، گوجرانوالہ،سرگودھا اور سیالکوٹ میں 01،01 ،پشاور میں 4، نوشہرہ میں 2، سوات 3، بونیر ایک، دیر لوئر2، صوابی ایک، ہری پور ایک اور کوہاٹ میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر22کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیے


پنجاب : 27افراد ڈینگی کے شکار،کراچی میں11ہزارمتاثر

منگل 12 نومبر 2019ء
لاہور،کراچی،پشاور (جنرل رپورٹر،خبر نگار،نمائندہ 92نیوز)پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کل 152کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں 27نئے مریض سامنے آئے جبکہ 19مریض ڈسچارج ہوئے ۔راولپنڈی 24،ملتان میں 2کیس سامنے آئے ۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 3مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 52046ان ڈور اور13248آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ258مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر231افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ2مقامات کو سیل کیا گیا۔ادھر کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی
مزید پڑھیے


ذیابیطس ، پاکستان کا پانچویں نمبر پر آنا تشویشنا ک ہے :یاسمین راشد

منگل 12 نومبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں خاندان اورذیابیطس کے موضوع سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید ودیگرسینئرڈاکٹرز اورحاضرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔وزیرصحت پنجاب کاسیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاشوگرکے مریضوں کے حوالہ سے پانچویں نمبرپرآناانتہائی تشویش ناک ہے ۔ پاکستان میں شوگرکی بیماری خوفناک حدتک بڑھتی جارہی ہے ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں شوگرکے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ شوگرانسانی جسم کے ہرحصے کومتاثرکرتی ہے ۔ شوگرکے مریضوں کی کونسلنگ اورشعورکی بیداری انتہائی اہم ہے
مزید پڑھیے


پیٹ پھول جا تا ہے

اتوار 10 نومبر 2019ء

صحت

میرا پیٹ پھول جا تا ہے،گزشتہ کچھ دنوں سے میں محسوس کر رہی ہوں کہ ہر وقت پیٹ پھولا رہتا ہے۔ایساکیوں ہو تا ہے؟اور اس مسئلے سے جان چھڑ وانے کیلئے کیا کیا جا سکتا ہے؟(ستارہ بتول،کراچی)

پیٹ پھولنا جسے انگریزی میں ’’بلاٹنگ ‘‘ کہا جا تا ہے،بلاتفریق مردو زن اس کا شکار ہوتے ہیں۔اس کی وجوہات میں ہارمونز کی تبدیلیاں ،ٖضرور ت سے زیادہ نمک کا استعمال ،فائبر سے بھرپور غذائوں اور پانی کا ضرورت سے کم استعمال شامل ہیں۔ظاہر ہے اس کی بنیادی وجہ کسی نہ کسی غذا کا ردعمل ہی ہے۔لہٰذا آپ کچھ دنوں کیلئے ایک ڈائری پر
مزید پڑھیے




پاکپتن: ہیپاٹائٹس کے ہفتہ میں مزید 2 دن کی توسیع

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ہیپاٹائٹس کے ہفتہ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی ہے ، ہیپا ٹائٹس کی تشخیص و علاج معالجہ اور ادویات سمیت تمام سروسزکی فراہمی جاری ہے۔ ڈاکٹر اطہر اقبال نے کہا کہ ہیلتھ افسران اور ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی انتظامیہ ہیپاٹائٹس کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں مریضوں کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیے


ڈینگی قابل علاج، گھبرانے کی ضرورت نہیں: احمد کمال مان

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈینگی قابل علاج مرض ہے ، ڈینگی سے گھبرانے کی احیتاط کی ضرورت ہے ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرا ختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں نکالئی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہرا قبال نے کہا کہ ڈینگی بخار وائرل بیماری ہے جو ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے ، علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں پمفلٹ
مزید پڑھیے


ٹوٹکے

اتوار 27 اکتوبر 2019ء

 * سبزیوں اور پھلوں کو ایک کور میں نہ رکھیں خصوصاً سیب اور ہری پتے والی سبزیوں کو ہر گز ایک پیکٹ میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے پھل اور سبزیاں دونوں ہی سڑ جائیں گی۔

* کمسن بچوں میں پہلی بار دانت نکلتے سے قبل مسوڑھے پک جاتے ہیں۔ شہد میں چٹکی بھر نمک ملا کر مسوڑھوں پر مل دیا جائے تو کسی تکلیف کے بغیر دانت نکل آئیں گے۔

 *  دارچینی پیس کر اس کا لیب پیشانی پر لگانے سے سرکا درد چلا جائے گا

 *  نیم گرم پانی میں سرکہ یا عرق لیموں ملا لیں اور کچھ دیر اس پانی
مزید پڑھیے


ہفتے میں پانچ دن ورزش کریں اور فٹ رہیں

اتوار 27 اکتوبر 2019ء

فٹنس

 اپنی فٹنس پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ آ پ کی صحت اچھی رہے۔ اس کیلئے ورزش سے بہتر طریقہ اور بھلا کیا ہوسکتا ہے؟ لہٰذا ورزش کو اپنے روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں تاکہ آ پ کا اسٹیمنا‘ جسمانی لچک وقوت مدافعت اور قوت برداشت نہ صرف برقرار رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوتا رہے۔ مزید یہ کہ ورزش کی بدولت آ پ کیلوریز بھی گھٹا سکیں گی اس کے لئے ضروری نہیں کہ آپ جم جائیں ‘ آپ گھر پر بھی ایکسائز کرسکتی ہیں۔ ان سطور میں آ پ کیلئے چند آ سان ورزشوں کے طریقے پیش کیے
مزید پڑھیے


پھلو ں کا استعمال بڑھائیں، صحت پائیں

اتوار 27 اکتوبر 2019ء

نیوٹریشن

 پھلوں میں پائی جانے والی شکر کیلشیم، آئرن، وٹامن اے، بی، کمپلیکس اور وٹامن سی کارکردگی کو معمول پہ رکھتے ہیں۔ اور اسے بڑی عمر میں بھی صحت مند رکھتے ہیں۔ سیب، کھجور اور آم جیسے پھل براہ راست مرکزی نظام اعصاب کو تقویت دیتے ہیں۔ فاسفورس، گلوٹامک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن بی لمیلیکس ان پھلوں کے ذریعے اعصاب پر مقوی اور محفوظ اثرات مرتب کرتے ہیں۔ چنانچہ اِن پھلوں کا باقاعدہ استعمال یادداشت تیز کرتا ہے۔ ذہنی تکان سے محفوظ رکھتا ہے۔ ذہنی دباؤ، تناؤ ہسٹیریا اور بے خوابی سے نجات ملتی ہے۔ تمام پھل آئرن، فاسفورس اور سوڈیم
مزید پڑھیے