Common frontend top

صحت


شعبہ صحت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں:ڈاکٹر نوشین حمید

جمعرات 10 جنوری 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حمیدنے کہا کہ اس وقت شعبہ صحت میں سب سے بڑی خرابی ہیومن ریسورس کی ہے ڈاکٹرزیادہ اورنرسیں کم ہیں ہم نے خرابی کو جڑ سے درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پروگرام’’ دی لاسٹ آور‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نرسنگ یونیورسٹی بنانے کیلئے کام ہورہاہے پہلے سال میں ہم نرسوں کی تعداد ڈبل کرنے جارہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار نرسنگ کے حوالے سے سمٹ ہوئی ، آہستہ آہستہ شعبہ صحت میں بہتری آئے گی ۔ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کیاایمرجنسی میں میڈیسن دینے کیلئے بھی
مزید پڑھیے


پنجاب حکومت کا کڈنی اینڈ لیو ر ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

جمعرات 10 جنوری 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )پنجاب حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیو ر ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسر چ سنٹر کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہسپتال کے موجودہ قانون منسوخ کر کے ٹرسٹ کا درجہ ختم کیا جائے گا اور اسے دیگر خود مختارٹیچنگ ہسپتالوں کی طرز پرچلایا جائے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ’’ پاکستان کڈنی اینڈ لیو ر ٹرانسپلانٹ ریسر چ سنٹرایکٹ2019‘‘تیار کر لیا،صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد ایکٹ کو قانون ساز ی کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مسودہ قانون کے مطابق مجوزہ ایکٹ کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب
مزید پڑھیے


لاہورمیں پولیووائرس کی تصدیق ، لاکھوں بچوں کو خطرات لاحق

منگل 08 جنوری 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورابھی تک پولیو فری نہیں ہو سکا اور شہرمیں پولیووائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جس کی بنا پر لاکھوں بچوں کو خطرات لاحق ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے تمام دعووں کے باوجود صوبائی دارالحکومت پولیو وائرس سے پاک نہ ہو سکا اوردوبارہ خطرے کی گھنٹی بج اٹھی ہے ۔ دسمبر میں آئوٹ فال روڈ کے نالے سے نمونے لیکر قومی ادارہ صحت بھجوائے گئے تھے جہاں سے لاہورمیں پولیووائرس موجودہونیکی تصدیق کردی گئی جبکہ ماحولیات سے متعلق نمونہ پازیٹوآگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ایک بار پھر کئی معصوم بچے
مزید پڑھیے


پھالیہ میں ریسکیو 1122’’کی پوائنٹ‘‘ قائم

جمعه 28 دسمبر 2018ء
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 کی پوائنٹ قائم کردیا گیا جس کا افتتا ح ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122منڈی بہاؤالدین انجینئر عمران خان اور چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی پھالیہ بشیراحمد تارڑ نے فیتہ کاٹ کر کیا جس کا مقصد سروس کی کارکردگی کو بہتر اور بِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے قلیل عرصہ میں دکھی انسانیت کی خدمت میں جو کارہائے نمایاں انجام دی ان پر عوام معترف ہیں ۔
مزید پڑھیے


ڈی سی سیالکوٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا دورہ

جمعه 28 دسمبر 2018ء
کوٹلی لوہاراں(نمائندہ 92نیوز)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی لوہاراں کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز ،ایمر جنسی سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اوررجسٹر حاضری بھی چیک کیا ۔اس موقع پر صفائی کے ناقص اور غیر معیاری انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے عوامی شکایات کے ازالہ اور سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیے



گدھے نے مالک کو کاٹ لیا،ہسپتا ل داخل

جمعه 28 دسمبر 2018ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چارا ڈالتے ہوئے محنت کش کو گدھے نے کاٹ لیا۔ڈسکہ کا محنت کش غفور اپنے گدھے کو چارا ڈال رہاتھاکہ اس کو اچانک گدھے نے کاٹ کرزخمی کردیا ۔جس کوطبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیاگیا ۔
مزید پڑھیے


ماں بچہ ہسپتالوں کے قیام کا خواب پورا ہونیوالا ہے :وزیر صحت

اتوار 23 دسمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ماں بچہ ہسپتالوں کے قیام کا خواب پورا ہونے والا ہے ۔ منصوبے کا پی سی ون بن رہا ہے ۔ حکومت ہی یہ منصوبہ مکمل کرے گی تاہم مخیر حضرات کے تعاون کا بھی خیرمقدم کریں گے ۔وہ ’سرگنگا رام ماں بچہ ہسپتال ‘ کی تعمیر کے لئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں فنڈ ریزنگ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔ بیگم سنیئر وزیرمسز کرن علیم خان، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عامر زمان، ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر
مزید پڑھیے


بڑھتی ہوئی سردی :صوبائی وزیر صحت کی ہسپتالوں میں مریضوں کے اہلخانہ کیلئے شیلٹر بنانے کی ہدایت

هفته 22 دسمبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرد ی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر ہسپتالوں میں مریضوں کے اہلخانہ کے لئے شیلٹر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ بڑے ہسپتالوں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں لاہور کے 4 ہسپتالوں جناح، جنرل، سروسز ، پنجاب کارڈیالوجی اور راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں ایک ہفتے کے اندر شیلٹر بنائے جائیں گے ۔یہ شیلٹر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے سرد موسم میں ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کی
مزید پڑھیے


کرک:ڈی ایچ کیو میں کلاس فورملازم آپریشن کرنے لگے

جمعرات 20 دسمبر 2018ء
پشاور(خبرنگار) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک میں کلاس فور ملازم مریضوں کا آپریشن کرنے لگے ہیں ۔ہسپتال میں خاتون میڈیکل آفیسر کی عدم موجودگی پر مبینہ طور پر کلاس فور ملازم رئوف نے خاتون مریضہ کا آپریشن کیا جسکی ویڈیو وائرل ہونے پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے نوٹس لیتے ہوئے 2 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ کمیٹی کو سات روز کے اندر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق متعلقہ ہسپتال میں مبینہ طور پر کلاس فور ملازم رئوف کی جانب سے گائنی اوٹی
مزید پڑھیے


لاہور ہائیکورٹ وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں کے مقدمات ہفتہ میں نمٹائے :سپریم کورٹ منشا بم کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری

هفته 15 دسمبر 2018ء
اسلام آباد،لاہور(خبر نگار،نامہ نگار خصوصی)عدالت عظمٰی نے لاہور ہائیکورٹ کو اٹھارویں ترمیم کے تحت وفاق کے زیر انتظام ہسپتالوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کے مقدمات ایک ہفتہ میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو وکیل حامد خان نے کہا اس بارے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ، سپریم کورٹ ہائی کورٹ کو کیس جلد نمٹانے کے لئے ہدایات دی سکتی ہے ۔سندھ حکومت کے وکیل فاروق نائیک نے کہا لارجر بینچ ہی کو کیس سننا چاہیے ۔سپریم کورٹ نے منشاء بم سے متعلق از
مزید پڑھیے








اہم خبریں