Common frontend top

صحت


منصورہ ہسپتال سے فضلہ اٹھانے کے معاوضے میں 3گنا اضافہ

اتوار 11 نومبر 2018ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)منصورہ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرننٹنڈنٹ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہاہے کہ علی انٹرپرائزز ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے الخدمت ٹیچنگ ہسپتال منصورہ انتظامیہ کونوٹس موصول ہوا ہے جس کے مطابق ہسپتال میں فضلہ اٹھانے کے معاوضے میں تین گنا اضافہ کر کے ماہانہ چار جز 33 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 6 ہزار کردیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہاہے کہ ہم نے ویسٹ کمپنی کو احتجاجی مراسلہ بجھوایا ہے کہ کمپنی نے کس اتھارٹی کی منظوری سے چارجز میں اضافہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
مزید پڑھیے


پروفیشنل پریکٹیکل امتحانات میں انٹرنل ایگزامینرز ختم کرنیکا فیصلہ

منگل 06 نومبر 2018ء
لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پریکٹیکل امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر تمام پریکٹیکل امتحانات میں انٹرنل ایگزامینرز کے کردار کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بات کی منظوری پیر کے روز ہونے والے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔ یو ایچ ایس سنڈیکیٹ کا 54واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔ دیگر ارکان میں وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی پروفیسر ضیاء القیوم ، سابق پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور پروفیسر خواجہ صادق حسین، معروف کالم نگار عطاالحق قاسمی، ڈین فاطمہ
مزید پڑھیے


صوبائی وزیر صحت کا کینسر کی مریضہ کا سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایت

منگل 06 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کینسر کے مرض میں مبتلا لاہور کی ایک خاتون کے سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایت کی ہے ۔ 23سالہ رابعہ سرفراز اپنے خاندان کی واحد کفیل بھی ہے ۔ رابعہ سرفراز کو طویل عرصے سے جاری مرض کی وجہ سے نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ۔ مالی مشکلات کی وجہ سے اسے علاج میں بھی مسائل کا سامنا ہے ۔ وزیر صحت کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔مریضہ کو
مزید پڑھیے


شوکت خانم ہسپتال کا17واں کینسر سمپوزیم اختتام پذیر

منگل 06 نومبر 2018ء
لاہور (پ ر )شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کا 17واں کینسر سمپوزیم تین روز جاری رہنے کے بعد اختتا م پذیر ہو گیا۔ اس سال سمپوزیم میں چھاتی ، پھیپھڑوں ، گیسٹرو انٹسٹائنل ، پلومنری ، سر اور گردن، ہیما ٹالوجی، نیورولوجی اور پیڈیاٹرک کینسرز پر خصوصی سیشنز جبکہ پیڈیاٹرک اونکالوجی ، نرسنگ ، فارمیسی اور پتھالوجی پر ورکشاپس بھی منعقد ہوئی۔ ان سیشنز میں ملکی و بین الاقوامی طبی ماہرین نے میڈیکل کی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے شرکاء نئی ریسرچز سے آگاہ کیا۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ کینسر کی مختلف اقسام اور ان کے علاج کے
مزید پڑھیے


سردی،سموگ: ناک ، کان ، گلے کے امراض میں اضافہ

پیر 05 نومبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) موسم سرما کی آمد کے آغاز کے ساتھ ہی سموگ کے بعد اب لوگوں ناک ، کان، گلے کے انفیکشن اور دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔بچے بڑے اور بوڑھے افراد خشک سردی کی وجہ سے ان بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص احتیاطی تدابیر اپنا کر ان بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈ یاٹرک کنگ ایڈور ڈمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر کلیم نے کہا کہ بچے اس موسم میں ٹھنڈے پانی اور چٹ پٹی چیزوں کے استعمال
مزید پڑھیے



مشاورتی ورکشاپ ، ماہرین کی ہیلتھ ریفارمزکے بارے میںسفارشات

هفته 03 نومبر 2018ء
لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت 2روزہ مشاورتی ورکشاپ کے اختتامی روز ماہرین نے دورس ہیلتھ ریفارمز کے لئے کئی اہم سفارشات پیش کی ہیں جو فیملی پلاننگ، ماں اور بچے کی صحت اور ہیلتھ مراکز کی بہتری سے متعلق ہیں۔ مشاورتی گروپس نے زور دیا کہ کم عمر کی شادیاں روکنے کے لئے موثر قانون سازی نہایت ضروری ہے ۔ پاکستان کو میڈیکل سٹاف کی کمی کے مسئلے سے فوری نمٹنا ہوگا۔ وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر، سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر، سپیشل سیکرٹری محمد خان رانجھا، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر
مزید پڑھیے


ادویات کی خریداری کے حوالے سے پری کوالیفکیشن اجلاس منسوخ

جمعه 02 نومبر 2018ء
لاہور (جنرل رپورٹر) ترجمان محکمہ صحت نے کہا ہے کہ لاہور میں موجودہ صورتحال،احتجاج اور سکیورٹی کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں میڈیسن کی خریداری کے حوالے سے آج ہونے والا پری کوالیفکیشن اجلاس منسوخ کر دیا۔یہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے دفتر میں ہونا تھا۔اس سلسلے میں تمام کمپنیوں اور سٹیک ہولڈرز کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔محکمہ صحت میڈیسن کمپنیوں کی پری کوالیفکیشن کا اجلاس اب آئندہ ہفتے بروز منگل 6نومبر دوپہر ایک بجے ڈی جی ہیلتھ آفس میں ہو گا۔
مزید پڑھیے


شعبہ صحت ، پاکستان جنوبی ایشیا میں پیچھے رہ گیا: اقوامِ متحدہ

جمعرات 01 نومبر 2018ء
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں صحت کے شعبے میں بہت پیچھے رہ گیا،امراضِ قلب، کینسر، ذیابیطس،سانس کی بیماری میں ہلاکتوں کی شرح18سال کی سطح پرموجودہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے اشتراک سے مستحکم ترقیاتی اہداف (ایس جی ڈی) 3 برائے پاکستان کے نام سے جاری رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں گزشتہ 18 سال کے دوران بہتری آئی تاہم اسے اس خطے میں ابھی مزید کام کرنا ہے ۔ رپورٹ
مزید پڑھیے


ٹیچنگ ہسپتالوں میں عرصہ سے غیر حاضر ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی شروع

پیر 29 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ائجوکیشن نے ٹیچنگ ہسپتالوں سے عرصہ داراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضروں ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ ابتدائی طور پر سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر 35ڈاکٹروں کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ 15دن کے اند ر اندر سیکرٹری کو رپورٹ نہ کرنے والوں کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق 2011ء سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو نوٹس کیے گئے ہیں ان میں سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسرز شامل ہیں ان ڈاکٹروں کو نوٹسز ان کے متعلقہ ہسپتالوں کو ارسال کر
مزید پڑھیے


چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے دو روزہ فری میمو گرافی کیمپ

جمعه 26 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر )کینسر کیئر ہسپتال کے تعاون سے اخوت ہیلتھ سروسز میں خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کیلئے دو روزہ فری میمو گرافی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح سماجی رہنمارئیسہ اظہار اور ڈاکٹر عصمت لغاری نے کیا۔ کیمپ میں پہلے چالیس سال سے زائد عمر کی 70سے زائد خواتین کی میمو گرافی کی گئی ۔اس موقع پر رئیسہ اظہار اور ڈاکٹر عصمت لغاری نے کہا کہ اس دور میں عوام کیلئے اتنی بڑی مفت سہولت مہیا کرنا بہت بڑا نیکی کا کام اور صدقہ جاریہ ہے ۔ انہوں نے اخوت ہیلتھ سروسز اور کینسر کیئر
مزید پڑھیے








اہم خبریں