Common frontend top

صحت


ڈی جی خان: خاتون نے ٹیچنگ ہسپتال کی گیلری میں بچے کو جنم دیدیا

جمعرات 25 اکتوبر 2018ء
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)خاتون نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی گیلری میں بچے کو جنم دیدیا۔گزشتہ روز شہزاد کالونی کے رہائشی حسنین کی حاملہ بیوی ساجدہزچگی کیلئے ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آئی تو ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر پہلے پرچی لانے کا کہہ کر گائنی وارڈ سے باہربھیج دیا۔ جس پرخاتون نے گائنی وارڈ کے آئوٹ ڈور کی گیلری میں ہی بچے کو جنم دے دیا،متاثرہ خاتون کی ساسکا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ سے التجا کی کہ پہلے بیڈ دیا جائے مگر ہمیں پہلے پرچی لینے اور الٹرا ساونڈ کرانے کا کہاگیا ۔واقعہ
مزید پڑھیے


خواتین کے مفت الٹرا سائونڈ کیلئے 200مشینیں مراکز صحت کے حوالے

جمعرات 25 اکتوبر 2018ء
لاہور(سلیمان چودھری ) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے خواتین کے مفت الٹرا سائونڈ کیلئے 200مشینیں مراکز صحت کے حوالے کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق زچگی کی پیچیدگیوں اور بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات کو روکنے کیلئے پہلے مرحلہ میں 200الٹرا سائونڈ مشینیں خرید کر 24گھنٹے سہولت فراہم کرنیوالے مراکز صحت پر پہنچا ئی گئی ہیں ۔ ماں بچہ صحت کیلئے کام کرنیوالا آئی آر ایم این سی ایچ نیوٹریشن پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 700الٹرا سائونڈ مشینیں خرید ی جائینگی۔ الٹرا سائونڈمشینوں کو چلانے کیلئے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو ٹریننگ فراہم کی جائیگی۔ محکمہ کی طرف سے
مزید پڑھیے


بریسٹ کینسر خطرناک مرض ، آگاہی کی ضرورت :ماہرہ خان

اتوار 21 اکتوبر 2018ء
کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ماہرہ خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر بعض لوگ’ ’بریسٹ‘‘ کے لفظ کو بھی سیکس گفتگو کا حصہ سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں مصروف ہیں۔سماجی ادارے پنک ریبن پاکستان کے مطابق پاکستان میں سالانہ 90 ہزار خواتین بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کا شکار ہوجاتی ہیں۔ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ خواتین لفظ ’’بریسٹ‘‘ کہنے سے کتراتی ہیں تو انہیں طبی اعتبار سے معلومات کے لیے کوئز کا حصہ بننا چاہیے ۔ان کا
مزید پڑھیے


ڈبلیو ایچ او کی محکمہ صحت کو انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کی پیشکش

اتوار 21 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے عالمی ادارہ صحت کے وفد نے ملاقات کی ۔عالمی ادارہ صحت کی محکمہ صحت پنجاب کو انسانی وسائل کی ترقی کے لئے تعاون کی پیشکش کی ۔عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیومن ریسورس ڈاکٹر ماریو رابرٹو انسانی وسائل کی ترقی کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ کام کرینگے ۔وزیر صحت کا ڈبلیو ایچ او کی طرف سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے محکمہ صحت پنجاب کو انسانی وسائل کی ترقی( ایچ آر ایچ) کے لئے تعاون کی پیشکش ہے ۔ عالمی شہرت یافتہ ماہر ہیومن
مزید پڑھیے


زچگی آپریشن ،ماں کی زندگی کو خطرات ہوسکتے ہیں:ڈبلیو ایچ او

پیر 15 اکتوبر 2018ء
جنیوا(نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آپریشن کے ذریعے زچگی میں تیزی سے اضافہ زچہ و بچہ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے ، زچگی کے لیے آپریشن کے بجائے نارمل ڈیلیوی پر توجہ دی جائے ۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق آپریشن کے ذریعے زچگی میں دگنا اضافہ ہوا ہے ، 30 فیصد سے زائد نوزائیدہ بچے آپریشن کے ذریعیجنم لے رہے ہیں حالانکہ نارمل ڈیلیوری ایک قدرتی عمل ہے جس میں نقصان کا احتمال بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔عالمی ادارہ صحت
مزید پڑھیے



محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی غفلت، جان لیوا سوائن فلوکے خطرات بڑھ گئے

پیر 15 اکتوبر 2018ء
لاہور(سلیمان چودھری)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی غفلت کے باعث جان لیوا سوائن فلو( موسمی فلو) کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ہسپتالوں میں فلو فلٹر کائونٹرز قائم ہو سکے نہ اس بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنیوالے ڈاکٹروں ،نرسوں اور دیگر عملہ کو حفاظتی ویکسین لگائی جاسکی ہے ۔ذرائع کے مطابق سرد موسم میں سوائن فلو کے درجنوں کیس رپورٹ ہوتے ہیں اور اکثر لوگ اس بیماری سے ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔ا ب موسم سرما شروع ہونیوالا ہے اور اس بیماری کے کیس زیادہ رپورٹ ہونگے لیکن محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کوئی خاطر
مزید پڑھیے


پنجاب بھرمیں 12روزہ ا نسداد خسرہ مہم آج سے شروع

پیر 15 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب بھر کے اضلاع میں 12روزہ خسرہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ صوبہ پنجاب کی کل 3550یونین کونسل میں انسداد خسرہ مہم چلائی جائے گی جس میں لاہور کی116یونین کونسلیں شامل ہیں۔مہم کے دوران ایک کروڑ90لاکھ بچوں کو 15ہزار سکلڈ ٹیمیں محلے اور گاؤں کی سطح پر جا کر کیمپ میں ٹیکے لگائیں گی۔اس مقصد کے لئے 3550میڈیکل آفیسرز کو بطور سپروائزر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ٹیکے لگانے کے لئے تشکیل دی گئی ہر ٹیم چار افراد پر مشتمل ہے ۔ اس طرح60ہزار افراد ان ٹیموں کا حصہ ہوں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ
مزید پڑھیے


حفاظتی ٹیکے خسرہ سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہیں: زمان وٹو

اتوار 14 اکتوبر 2018ء
ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکے ہمارے بچوں کو خسرہ سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ عبدالقیوم ہسپتال میں کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جو 15 سے 27 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ کی ویکسین بالکل محفوظ ہے جو صوبے بھر کے سرکاری مراکز صحت اور مہم کے دوران قائم کردہ خصوصی مراکزسے مفت دستیاب ہو گی۔عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کاہلی نہ برتیں اور چھ ماہ سے سات سال تک کی عمر کے تمام
مزید پڑھیے


موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر ٹاؤن شپ میں سیمینار،واک

جمعه 12 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر ) اخوت ہیلتھ سروسزٹاؤن شپ لاہور کے زیر اہتمام موٹاپے کا عالمی دن کے موقع پر ایک سیمیناراورآگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر طاہر رسول، قیصر حمید، ڈاکٹر مہوش رشید ، ڈاکٹر افشین سہیل ،ڈاکٹر وسیم عباس، پروگرام کوارڈینیٹرروبی ہاشم ‘شبینہ نسیم‘کے علاوہ مریضوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طاہر رسول نے حاضرین کو بتایا کہ موٹاپا دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماریوں میں سے ایک ہے ‘ حال ہی میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے موٹاپے کو باقاعدہ طور پر ایک بیماری قرار
مزید پڑھیے


چائنہ میڈیکل یونیورسٹی کے وفد کا کے ای ایم یو کا دورہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018ء
لاہور(جنرل رپورٹر)چائنہ کی میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے صدر /وائس چانسلر وین دالیانگ کی سربراہی میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا ، غیر ملکی طبی ماہرین کے وفد نے کے ای ایم یو کی 158سالہ خدمات کو سراہا، باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی اور تحقیقات اور تربیتی کورسزز پر تعاون پر دلچسپی کا اظہار کیا وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے یونیورسٹی میں جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہارکیا کہ تمام منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوں گے ، انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم
مزید پڑھیے








اہم خبریں