Common frontend top

صحت


شیخوپور ہ کرونا سے محفوظ، 7 آئسو لیشن وارڈ قائم

هفته 28 مارچ 2020ء
شیخوپورہ(عظیم احمد یزدانی سے ) ضلع شیخوپورہ میں ابھی تک کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ضلع میں کل 7 ائسو لیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں جن میں ایک بھی کوئی ایسا مریض داخل نہیں۔جس کو کرونا وائرس ہو اور نہ ہی مشتبہ شخص ہے ، اب تک مختلف ممالک سے پاکستان واپس آنے والے شیخوپورہ کے 750 افراد کی سکریننگ کی گئی، جن میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی۔ڈی سی شیخوپورہ کے ترجمان جاوید چوہان نے روز نامہ 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر
مزید پڑھیے


ڈاکٹر فیصل سلطان کرونا کی روک تھام کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر

جمعه 27 مارچ 2020ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ وزیراعظم ہائوس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان ملک میں کرونا وائرس کی روک تھام اور اس کے حفاطتی اقدامات کے حوالے سے ان پٹ دیں گے اور قومی رابطہ کمیٹی کے ساتھ اشتراک جاری رکھیں گے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کی تعیناتی کرونا و ائرس کے تدارک تک کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیے


اسلام آباد پولیس کو محکمہ صحت کی ٹیموں کو سلیوٹ کرنے کا حکم

جمعه 27 مارچ 2020ء
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار خان نے کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو قوم کا ہیرو قراردیدیا ہے ۔ انہوں نے پولیس افسروں و اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ دوران ڈیوٹی محکمہ صحت کی ٹیموں کو سلیوٹ کریں۔ا س ضمن میں باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں
مزید پڑھیے


لاہور میں دوسری ہلاکت، کرونا متاثرین 1200ہو گئے ، چین کا طبی ماہرین پاکستان بھیجنے کا اعلان

جمعه 27 مارچ 2020ء

لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان ،پشاور (جنرل رپورٹر، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبر نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ، نامہ نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) ملک میں کروناسے ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا جبکہ متاثرین کی تعداد 1201 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ٹائون شپ کا 75 سالہ اکرم شاہ میں چند دن قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔کرونا وائرس سے لاہور میں دوسری جبکہ صوبے میں ابتک تین افرادہلاک ہوچکے ،ملک بھرمیں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد9ہو گئی۔ گزشتہ روزکرونا کے 121 کیس
مزید پڑھیے


کرونا متاثرین 1077،پنجاب میں دوسری ہلاکت،سندھ میں رات کا کرفیو ،کوئٹہ لاک ڈائون کرنیکا فیصلہ

جمعرات 26 مارچ 2020ء
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، کراچی (جنرل رپورٹر، خبر نگار خصوصی، نامہ نگار ،لیڈی رپورٹر ، نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر،کامرس رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) کرونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1077 ہوگئی ۔راولپنڈی میں زیرعلاج خاتون بدھ کے روز دم توڑ گئی۔کمشنر راولپنڈی نے ہلاکت کی تصدیق کر دی، سوہاوہ کی رہائشی شاہدہ 21 مارچ سے زیرعلاج تھی اور بیرون ملک سے وطن واپس آئی تھی۔گزشتہ روز مجموعی طور پر87 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے خیبرپختونخوا میں 43، پنجاب میں 27،
مزید پڑھیے



کرونا:چین میں مزید 52 اموات،جنوبی کوریا میں امریکی فوجی وائرس کا شکار:کوئٹہ تفتان ٹرین سروس معطل

جمعرات 27 فروری 2020ء

لاہور،اسلام آباد، کراچی، منامہ، جنیوا (جنرل رپورٹر، نمائندہ92 نیوز، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز) چین میں کرونا وائرس نے مزید 52 افراد کی جان لے لی جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد2718 ہو گئی جبکہ پاکستان میں2 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں اب تک 78 ہزار 190 افراد میں جان لیوا کرونا وائرس کی تصدیق جبکہ متاثرین میں سے 29 ہزار 775 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔کرونا وائرس کی نئی قسم کووڈ 19 کا کئی ملکوں میں تیزی سے پھیلائو جاری ہے ۔جنوبی کوریا میں کروناسے
مزید پڑھیے


کرونا: ایران میں مزید8ہلاک،4ہمسایہ ممالک نے سرحدیں بند کردیں،فضائی سروس معطل:پاکستان میں بھی ہائی الرٹ

پیر 24 فروری 2020ء
نوکنڈی،اسلام آباد،تہران (این این آئی، خبر نگار خصوصی،وقائع نگار خصوصی،نیٹ نیوز،سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ ہلاکتوں کے بعد پاکستان، ترکی، افغانستان اور آرمینیا نے بھی ایران سے ملنے والی اپنی سرحدیں بند کردی ہیں اور فضائی سروس پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، عراق اور کویت پہلے ہی ایران کیلئے آمدورفت بند کرچکے ہیں۔ پاکستان میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا،حکام نے بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان کا امیگریشن گیٹ بند کرکے زائرین ودیگر پاکستانی شہریوں کے ایران میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی لگا دی جس سے ہزاروں افراد پھنس گئے ۔بلوچستان
مزید پڑھیے


ہماری خوش قسمتی ایسا وزیراعظم ملا جن کا صحت کے شعبہ پر فوکس ہے:صدر علوی

پیر 24 فروری 2020ء

لاہور(جنرل رپورٹر،این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے خوش قسمتی سے ہمیں ایسا وزیراعظم ملا جس کا فوکس محکمہ صحت پر ہے ۔ ملک سے برین ڈرین ہونا فنانشل ڈرین سے زیادہ خطرناک ہے ، ڈاکٹروں کو اچھی تعلیم و تربیت دے کر ملک سے باہر بھیجنا منظور نہیں،ہم اپنے جگر کے ٹکروں کو تیار کریں اور بیرون ملک خدمت کرنے بھیج دیں تو یہ سودا اب منظور نہیں ،یہاں رہ کر قوم کی خدمت کی جائے تاکہ پاکستانی قوم اوپر اٹھے ۔ایوان اقبال میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا
مزید پڑھیے


چین میں کرونا وائرس سے مزید 97 ہلاک، متاثرہ 3 پاکستانی طلبہ صحت یاب: شہریوں کوواپس نہیں لائیں گے;ظفر مرزا

جمعرات 13 فروری 2020ء
اسلام آباد، کراچی ،بیجنگ،ٹوکیو،نیویارک،جنیوا (سٹاف رپورٹر ، نیوزایجنسیاں )چین میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 مریض دم توڑ گئے جس کے بعدہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر1113 ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کروناوائرس کے 2 ہزار 15مزید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 44 ہزار653 ہوگئی ہے ۔پاکستان میں چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 پاکستانی طلبہ کا مکمل اور کامیاب علاج ہوگیا۔چینی سفارت نے ٹویٹ میں کہا ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ گوانگ ڈونگ کے ہسپتالوں میں زیر علاج پاکستانی طلبہ مکمل صحتیاب ہونے
مزید پڑھیے


نشترہسپتال:برین ٹیومر کا شکار قیدی ہتھکڑی میں ہی زیر علاج

جمعرات 02 جنوری 2020ء
ملتان (سٹاف رپورٹر) برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا قیدی کو ہتھکڑیوں سمیت نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محمد سلطان نامی قیدی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2014 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدی کو گزشتہ برس خصوصی عدالت نے پولیس سے تصادم کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔ قیدی کو دورانِ حراست برین ٹیومر کا مرض لاحق ہوا ، انسانی ہمدردی کی بناء پر ورثاء کی جانب سے دی جانیوالی علاج کی درخواست پر سلطان کو بھکر جیل سے نشتر ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری ہوئے ، تاہم
مزید پڑھیے








اہم خبریں