Common frontend top

صحت


ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ روکنے کیلئے قانون سازی ، کمیٹی ممبران کی تعدا د بڑھا کر 16کر دی گئی

اتوار 22 دسمبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ روکنے کے حوالے سے قانون سازی کو حتمی شکل کیلئے کمیٹی ممبران میں اضافہ کر دیا ،محکمہ صحت کے مجوزہ قانون کا جائزہ لینے کیلئے ممبران کی تعداد کو بڑھا کر 16کر دیا ہے ، کمیٹی کی سربراہی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کرینگے ، صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر تنویر انوراور صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی ، چیف ایگزیکٹو میو ہسپتال پروفیسر اسداسلم ، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر ،
مزید پڑھیے


ہنڈا اٹلس کارز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

هفته 21 دسمبر 2019ء
لاہور (پ ر) سماجی بہبود اور مراعات سے محروم دیہی علاقوں کے لوگوں کی فلاح کی کوششوں کے سلسلے میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے موضع بہرام سر ڈسٹرکٹ بہاولنگر اور چک نمبر 59ڈی بی یزمان بہاولپور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا ۔ اس کیمپ کے ذریعے 1000سے زائد لوگوں کو تشخیص کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے تحت قریبی آبادیوں میں وقتاً فوقتاً اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ کیمپ میں ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیا گیا۔ کیمپ کے انعقاد
مزید پڑھیے


ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن کمپلیکس میں پولیو مہم کا آغاز

اتوار 15 دسمبر 2019ء
وہاڑی، بورے والا ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر وقاص رشید نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے چلڈرن کمپلیکس میں پولیو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ پولیو مہم کا آغازکردیا۔ پولیو مہم ضلع بھر میں 16دسمبر سے لے کر 20دسمبر تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں555627بچوں کو پولیو قطرے پلا ئیں جائیں گے ۔ضلع بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 1357ٹیمیں تشکیل دی
مزید پڑھیے


پاکستان میں بڑھتے پولیو کیسز قابل تشویش : عالمی ادارہ صحت

اتوار 08 دسمبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کے بڑھتے پولیو کیسز پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ 2017 اور 2018 کے مقابلے میں رواں سال زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اگر پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے کی رفتار یہی رہی تو پاکستان 2020 میں بھی پولیو وائرس پر قابو نہیں پا سکے گا۔سردیوں میں لو سیزن ہونے کے باوجود بھی پولیو وائرس کا پھیلاو نہ رک سکا ۔ملک کے مختلف شہر پولیو وائرس کی لپیٹ میں ہے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں 25 مقامات سے پولیو وائرس پکڑا گیا ۔گٹروں کے پانی کے ماحولیاتی نمونوں تجزیے کے قومی ادارہ
مزید پڑھیے


نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز،کل یاپرسوں بیرون ملک روانگی کا امکان:ماہرین کاعلاج کیلئے امریکہ لے جانے کا مشورہ

اتوار 17 نومبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92نیوز رپورٹ، آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بدستور ناساز ہے اور ڈاکٹرز کے بار بار ادویات میں ردوبدل کے باوجودان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آ رہی،طبی ماہرین نے سابق وزیر اعظم کو امریکہ لیجانے کا مشورہ دیدیا، قوی امکان ہے ائیر ایمبولینس آج پاکستان پہنچ جائے اور طبی تیاری کے بعدسوموار یامنگل کے روز نوازشریف علاج کے لئے لندن روانہ ہوجائیں۔ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی نے جاتی عمرہ میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، انہوں نے کہا جسم پر سوجن و دیگر اثرات کے باعث ادویات میں ایڈ جسٹمنٹ کی
مزید پڑھیے



پنجاب 28،پختونخوا میں مزید17افرادڈینگی وائرس کا شکار

اتوار 17 نومبر 2019ء
لاہور،پشاور(جنرل رپورٹر،خبر نگار)پنجاب میں 28جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید 17افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں 12، لاہور 10 ، ملتان02، فیصل آباد، گوجرانوالہ،سرگودھا اور سیالکوٹ میں 01،01 ،پشاور میں 4، نوشہرہ میں 2، سوات 3، بونیر ایک، دیر لوئر2، صوابی ایک، ہری پور ایک اور کوہاٹ میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر22کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیے


پنجاب : 27افراد ڈینگی کے شکار،کراچی میں11ہزارمتاثر

منگل 12 نومبر 2019ء
لاہور،کراچی،پشاور (جنرل رپورٹر،خبر نگار،نمائندہ 92نیوز)پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کل 152کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب میں 27نئے مریض سامنے آئے جبکہ 19مریض ڈسچارج ہوئے ۔راولپنڈی 24،ملتان میں 2کیس سامنے آئے ۔صوبہ بھر میں زیر علاج مریضوں میں سے 3مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 52046ان ڈور اور13248آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ258مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔گزشتہ روز صوبہ بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی پر231افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ2مقامات کو سیل کیا گیا۔ادھر کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی
مزید پڑھیے


ذیابیطس ، پاکستان کا پانچویں نمبر پر آنا تشویشنا ک ہے :یاسمین راشد

منگل 12 نومبر 2019ء
لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں خاندان اورذیابیطس کے موضوع سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پروائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید ودیگرسینئرڈاکٹرز اورحاضرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔وزیرصحت پنجاب کاسیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاشوگرکے مریضوں کے حوالہ سے پانچویں نمبرپرآناانتہائی تشویش ناک ہے ۔ پاکستان میں شوگرکی بیماری خوفناک حدتک بڑھتی جارہی ہے ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں شوگرکے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ شوگرانسانی جسم کے ہرحصے کومتاثرکرتی ہے ۔ شوگرکے مریضوں کی کونسلنگ اورشعورکی بیداری انتہائی اہم ہے
مزید پڑھیے


پاکپتن: ہیپاٹائٹس کے ہفتہ میں مزید 2 دن کی توسیع

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ہیپاٹائٹس کے ہفتہ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی ہے ، ہیپا ٹائٹس کی تشخیص و علاج معالجہ اور ادویات سمیت تمام سروسزکی فراہمی جاری ہے۔ ڈاکٹر اطہر اقبال نے کہا کہ ہیلتھ افسران اور ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو کی انتظامیہ ہیپاٹائٹس کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں مریضوں کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیے


ڈینگی قابل علاج، گھبرانے کی ضرورت نہیں: احمد کمال مان

اتوار 27 اکتوبر 2019ء
پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈینگی قابل علاج مرض ہے ، ڈینگی سے گھبرانے کی احیتاط کی ضرورت ہے ، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرا ختیار کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ڈینگی سے بچاؤ کے سلسلہ میں نکالئی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہرا قبال نے کہا کہ ڈینگی بخار وائرل بیماری ہے جو ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے ، علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اطہر اقبال نے ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں پمفلٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں