Common frontend top

صحت


ڈینگی کے حملے ، ایک اور شخص موت کا شکار، کئی کی حالت نازک

جمعرات 10 اکتوبر 2019ء
لاہور،راولپنڈی،حبیب آبا د،ملتان،پشاور(جنرل رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،اپنے رپورٹر سے ، نما ئندہ92نیو ز،سپیشل رپورٹر،خبرنگار) ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں،مزید سینکڑوں افراد مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ایک اور شخص موت کا شکار ہوگیا اور کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔گزشتہ روزراولپنڈی کے بینظیر ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کا مریض محمد زاہد جاں بحق ہوگیاجبکہ رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہو گئی۔پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید 225 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے ۔ راولپنڈی سے 167،لاہورسے 10، اٹک سے 3, پاکپتن
مزید پڑھیے


شوگر، بلڈ پریشر، معدے کے امراض کی ادویات سال میں دوسری بارمہنگی

هفته 05 اکتوبر 2019ء
اسلام آباد(جہانگیر منہاس) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ کی آشیرباد سے فارما کمپنیوں کی طرف سے ملک میں افراط زر کی شرح کے حساب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ رواں سال جنوری کے بعد ایک مرتبہ پھر فارما کمپنیوں نے شوگر، بلڈ پریشر، معدے کے امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔ ڈرگ اتھارٹی ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی شرح، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوگر کنٹرول
مزید پڑھیے


اجتماعی کوششوں سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے :نبیل اعوان

جمعه 04 اکتوبر 2019ء
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نبیل اعوان نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ۔مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت اور انسداد ڈینگی سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نبیل اعوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضلع
مزید پڑھیے


صحت انصاف کارڈ کا اجرا احسن اقدام ہے : وقاص افتخار

جمعه 04 اکتوبر 2019ء
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی چیئرمین اوور سیزپاکستانیز کمیٹی وقاص افتخار بٹ نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کا اجرا پی ٹی آئی حکومت کا بہت احسن اقدام ہے جس سے مستحقین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بلامعاوضہ دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تشکیل دی جانے والی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیے


این اے 82 میں 50 ہزار صحت کارڈ تقسیم ہونگے :رانا نذیر احمد

جمعه 04 اکتوبر 2019ء
کامونکے (نامہ نگار) عوام کی خدمت اور تابعداری کی سیاست ہی ہمارا وطیرہ ہے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سامنے رکھ کر علاقہ کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں گے ۔عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کرنے کیلئے این اے 83 کے غریب عوام کیلئے پچاس ہزار سے زائد صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما رانا نذیر احمد خاں اور چودھری احسان اللہ ورک نے گزشتہ روز مغل چوک تا گھنیاں چوک تک تعمیر ہونیوالی سڑک کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے
مزید پڑھیے



تیزابیت کی عام دوا سے معدے کے سرطان کا خطرہ دوگنا

منگل 01 اکتوبر 2019ء
لندن(ویب ڈیسک) معدے میں تیزابیت کی ایک عام دوا اگر مسلسل استعمال کی جائے تو اس سے معدے کے سرطان کا خطرہ دوگنا بڑھ سکتا ہے ۔ایک مطالعے سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پروٹون پمپ انہیبیٹر (پی پی آئی) قسم کی ادویہ معدے کی تیزابیت کو دبانے کے لیے دنیا بھر میں عام استعمال کی جاتی ہیں لیکن 2017 میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اگر اس قسم کی دواؤں کا اندھا دھند استعمال کیا جائے تو اس سے معدے کے سرطان کا خطرہ ڈھائی گنا یعنی 250 فیصد تک بڑھ سکتا ہے ۔ ایسی ہی ایک دوا
مزید پڑھیے


احتیاطی تدابیر سے انسداد ڈینگی مہم کامیاب ہوگی:مریم خاں

جمعه 27  ستمبر 2019ء
اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضلع کی سطح پر کامیاب اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج عوامی تعاون سے ممکن ہوئے ہیں ضلع بھر میں ڈینگی سر ویلینس اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کرنے سے متعلق آگاہی مہم کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں آر ایچ سی بنگلہ گوگیرہ میں آگاہی سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے بنگلہ گوگیرہ کے علاقہ
مزید پڑھیے


ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں: کمشنر ملتان

جمعه 27  ستمبر 2019ء
وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ڈینگی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا، ایم این اے طا ہر اقبال چودھری، صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری خوراک رائے ظہور احمد کھرل، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، ایم این اے اوورنگ
مزید پڑھیے


ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری ہیں: عبدالقیوم

جمعه 27  ستمبر 2019ء
سانگلہ ہل (نامہ نگار) محکمہ تحفظ ماحولیات کی اینٹی ڈینگی ٹیم کی جانب سے ضلع میں ٹائرشاپس، نرسریوں، کباڑخانوں اورسروس اسٹیشنوں کی چیکنگ کاعمل روزانہ کی بنیادپرجاری ہے اورڈینگی سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ ڈائریکٹرماحولیات عبدالقیوم نے ضلع میں اینٹی ڈینگی ٹیم کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے معائنہ کے دوران کیا، انسپکٹرزمحکمہ ماحولیات محمدصدیق اورمحمدشریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیے


پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے ایڈز ٹیسٹ کیلئے بھیجی گئی 50 ہزار کٹس ایکسپائر ہوگئیں

جمعه 20  ستمبر 2019ء
لاہور(کرائم رپورٹر ) پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کی روک تھام کیلئے ہر قیدی کے ایڈز کے ٹیسٹ کیلئے بھجوائی گئی 50 ہزار کٹس میں ایکسپائر ہونے کی وجہ سے پنجاب ایڈز پروگرام کو واپس بھجوادی گئیں۔ ذرا ئع کے مطا بق گزشتہ برس لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ایڈزکے ٹیسٹوں کے بعد سو سے زائد قیدیوں میں ایڈز کی خطرناک بیماری سامنے آئی تھی جس کے بعد بیمار قیدیوں کو علیحدہ شفٹ کرکے پنجاب ایڈزپروگرام کے تحت علاج کیا جارہا ہے ۔ رواں سال بھی لاہور سمیت متعدد جیلوں میں سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تاکہ ایڈز
مزید پڑھیے








اہم خبریں