ہندوستان کی ریاست کپورتھلہ کے مستری محمد صدیق تحریک آزادی کا منفرد ، قابل ذکر اور معروف کردار تھے، آزاد منش ، درویش ،مولانا ابوالکلام آزاد بھی ان کے قریبی دوست بلکہ بڑی حد تک عقیدت مند تھے، کپورتھلہ کے سکھ راجہ اور اسکے مسلمان وزیراعظم بھی مستری صاحب کے قدردانوں میں تھے ، مستری صاحب کا قریب جنگل میں بسیرا تھا، چھوٹی سی جھونپڑی، جھونپڑی سے دور بڑی سڑک پر انہوں نے جلی حروف میں بورڈ لگا رکھا تھا، دائرہ ٔ امن وسلامتی۔یعنی ان کی جھونپڑی دائرۂ امن وسلامتی تھی، بورڈ کے نچلے حصے میں لکھا تھا، میں کسی
اتوار 27 جون 2021ء
مزید پڑھیے
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
امریکہ…آنے میں قدم اور تھے
اتوار 20 جون 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
صدرپاکستان غلام اسحاق خان افغانستان میں افغان مجاہدین کے مابین اقتدار کے لیے خانہ جنگی پر بڑے مضطرب اور پریشان تھے،پاکستان کے مقتدر حلقے گلبدین حکمت یار اور احمد شاہ مسعود کے مابین خوفناک جنگ کے نتیجے میں افغانستان کو تقسیم ہوتا دیکھ رہے تھے،صدر پاکستان نے سینیٹر فریداللہ کو بلا بھیجا ،فریداللہ قبائلی علاقہ جات سے منتخب سینیٹر تھے،قبائلی ممبران میں سب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صائب الرائے،قبائل اور افغانستان کے بارے میں ان کا علم اور تجربہ بہت وسیع تھا،ان کی عادات،خیالات اور روایات کو اچھی طرح سمجھتے تھے،صدر پاکستان نے افغانستان میں حکومت اور فوج نہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
روس کے بعد امریکہ
اتوار 13 جون 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
وہ کہانی سب نے سن رکھی ہے کہ ایک پہاڑی ندی کے کنارے بکری کا بچہ پانی پی رہا تھا، اسی کنارے تھوڑے فاصلے پر پیاسا شیر بھی پیاس بجھانے آپہنچا ، جب پی چکا تو اس کی نظر بکری کے بچے پر پڑی ، بگڑکے بولا، او!بزغالہ (بکری کا بچہ) دیکھتے نہیں، میں پانی پی رہاہوںاور تم اسے گدلا کررہے ہو۔ بچے نے معصومیت سے جواب دیا، اے جنگل کے بادشاہ سلامت، پانی تو آپ کی طرف سے بہہ کر آرہا ہے تو میں اسے گدلا کیسے کرسکتا ہوں۔ شرمندہ ہونے کی بجائے شیر ڈانٹ کے بولا، پچھلے برس
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
روس کے بعد امریکہ
اتوار 06 جون 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
گزشتہ بیالیس(42) برس سے افغانستان کا مسئلہ ہمارے لئے ’’ہتھیلی کے چھالے‘‘ کی طرح ہے۔
افغانستان اور پاکستان کا رشتہ چچا زاد بھائیوں کی طرح ہے‘ حسن اتفاق سے جو ایک دوسرے کے ہمسائے بھی ہیں‘ ایسے ہمسایہ جن کی چھتیں ملی ہوئی اور صحن کی دیوار سانجھی ہے۔ ایک کے گھر مصیبت آئے تو ایک دوسرے کو نہ صرف چھت مہیا کرتی بلکہ روٹی بھی بانٹ کر کھانی ہوتی ہے، ایک بھائی کے گھر آگ لگے تو وہ آگ پرائی نہیں اس لئے بھی کہ دونوں چھتیں اکٹھی ہیں، درمیان میں ایک باریک پردہ ہے‘دونوں گھر ایک ساتھ جلیں گے،
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اسرائیل ریاست نہیں پراکسی!
پیر 24 مئی 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
صہیونیوں کا اسرائیل مملکت ہے نہ ریاست، یہ عالمی طاقتوں کی پراکسی ہے یعنی پہلے برطانیہ اور اب امریکہ کے خفیہ مقاصد کے لئے کرایے کے غنڈے اور قاتل ہیں۔ روس اور برطانیہ نے دوسری عالمی جنگ کے بعد زہر میں بجھے اس تیز دھار خنجر کو مسلمانوں کے سینے میں اتارنے کے لئے فلسطین میں لا بسایا۔ سازش اور محسن کشی ابتدائے دن سے ان کی جبلت میں شامل ہے‘ ان کی اپنی تاریخ اور قرآن کریم کی مستحکم گواہی اس کی روشن دلیل ہے۔ اسرائیل زہریلا خنجر ہے ،بازوئے قاتل نہیں ،یہ خطرناک مگر بے جان ہتھیار پہلے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
عبدالقیوم
اتوار 16 مئی 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
خوش رو‘ خوش پوش‘ سنجیدہ اور باوقار عبدالقیوم سے دوستی‘ رفاقت ‘رشتے داری‘ جس میں 56 برس سے کوئی وقفہ آیا‘ رخنہ پڑا نہ اونچ نیچ دیکھی‘ بڑی آہستگی اور سہولت سے چوتھی نسل میں منتقل ہو چکا‘سوموار3مئی 21 رمضان المبارک کو اچانک ایک بے رنگ پر دہ حائل ہو گیا ہے‘جس میں پردے کے ادھر ہم سب رہ گئے اور دوسری طرف وہ اکیلا چلا گیا‘ کہاں؟ جہاں سے کوئی لوٹ کے واپس نہیں آتا مگر جدائی کا یہ وقفہ دائمی ہے نہ ابدی پھر بھی اتنا تکلیف دہ کہ سب کے دلوں کو درد و غم سے بھر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
قائد اعظم محمد علی جناح
اتوار 09 مئی 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
کا پہلا ریڈیو براڈ کاسٹ‘ زیڈ اے بخاری کی سرگزشت میں نے کانگرس والوں کو خوش کرنے اور ریڈیو کی ساکھ جمانے کیلئے ہر قسم کے ہندوئوں کی تقریریں ریڈیو سے نشر کیں۔سروجنی نائیڈو‘ بابو راجندر پرشاد کرپلانی‘ پروفیسر ملکانی‘ امبیدکر‘ جیکر‘ مرار جی ڈیسائی‘ ہنی سنگھ‘ کرشنا ہاتھی سنگھ اور پنڈت نہرو غرض بڑے بڑے ریڈیو سے براڈ کاسٹ کرتے رہے، ہماری کوشش تھی کہ مسلم لیگ کا شاہین بھی زیر دام آئے۔لیکن ہماری کوشش کامیاب نہ ہوئی۔ قائد اعظم کی کم فرصتی ہمیشہ مانع آئی۔ چندریگر ہمیشہ جواب دیتے تھے کہ مسلم لیگ کی طرف سے صرف قائد
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
جہانگیر ترین اور حفیظ اللہ خاں
اتوار 02 مئی 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
سید ابوالاعلیٰ مودودی کی صحت بگڑنے لگی تھی‘ گزرے سن و سال اور عمر بھر کی مشقت نے گہرا اثر چھوڑا‘ مگر ان کا چہرہ ہمیشہ سے مطمئن‘ پرکشش اور جوانی کی بہار سا تھا‘ ان سے ملنے اور دیکھنے والوں کو تھکن‘ بیماری اضمحلال کا کبھی شائبہ تک نہ گزرتا۔ کارکن ان کی صحت و تندرستی ‘طمانیت پر رشک کرتے‘ مگر اندر ہی اندر مختلف عوارض کا گھن کھائے جاتا‘ اب انہیں گھر سے نکلنے اور کہیں آنے جانے میں تامل تھا۔ ایسے میں ایک دن رانا نذر الرحمن سید صاحب کو اپنے ہاں مدعو کرنا چاہتے تھے۔ مولانا
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
حضرت بلال رضی اللہ عنہ
اتوار 18 اپریل 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
کتاب حضرت بلال ؓ کے مصنف ’’ایچ اے ایل کریگ‘‘ یورپی مصنف ہیں، جو 1921ء آئرلینڈ میں پیدا ہوئے، 1978ء پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوکر اٹلی میں وفات پائی۔ اسی مصنف نے میسج (Message)اور لائن آف ڈیزرٹ (Lion of the Deseret)جیسی غیر معمولی فلموں کی کہانی بھی تصنیف کی، مصنف اسلام کے پیغام سے متاثر ہیں، گو وہ مسلمان نہ تھے لیکن انہوں نے مذہبی تعصب سے بلند ہوکر مسلم ہیروز کی زندگی کو یورپ میں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا، حضرت بلال ؓ پر ان کی لکھی مختصر کتاب ان کی بہترین تصنیف خیال کی جاتی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
جہانگیر ترین
اتوار 11 اپریل 2021ءسینیٹر(ر)طارق چوہدری
خطرہ سر تک آ پہنچے تو اس سے فرار نہیں نجات کی راہ ڈھونڈی جاتی ہے‘نجات کے لئے خطرے کی اصل نوعیت کا ادراک ضروری ہے۔ اس کی نوعیت سمجھ لینے کے بعد اس کا سامنا انہی ہتھیاروں سے کیا جائے جو کارگر ہوں۔ خالی شور مچانے‘گرد اڑانے اور اودھم اٹھانے سے نجات نہیں ملتی۔
ماضی قریب کی قومی سیاسی زندگی میں یہ تیسری مرتبہ ہو رہا ہے ایک بڑے اور قانونی خطرے سے بچ نکلنے کے لئے شور اور ہنگامے کا سہارا لینے کی کوشش شروع ہو چکی ہے۔ اس بارے میں پہلی غلطی ذوالفقار علی بھٹو نے کی اور
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے