Common frontend top

سینیٹر(ر)طارق چوہدری


سمندر پار پاکستانی


الٹے بانس بریلی کو ، پاکستانی برٹش نیشنل جو پاکستان میں کاروبار کررہا ہے، اُن کے خاندان کا بڑا حصہ برطانیہ میں اور وہ خود پاکستان میںٹیکسٹائل کے کاروبار سے منسلک ہیںاور برطانیہ کے ساتھ رشتہ استوار رکھنے کے لیے ’’یوکے‘‘نامی ہوزری بنارکھی ہے ، اس کی مصنوعات برطانیہ برآمد کی جاتی ہیں، انہی کے دفتر میں بیٹھ کر اکثر کالم لکھا کرتا ہوں، ان کا نام نامی ’’محمد اسلم ‘‘ ہے ۔ سمندری روڈ فیصل آباد پر اسلم ٹیکسٹائل اور یوکے ہوزری کے دفاتر ہیں ، ابھی ابھی یہاں پہنچ کر علیک سلیک ہوئی تو پوچھنے لگے،آج کیا موضوع
اتوار 21 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

فریب ناتمام

اتوار 14 نومبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
دشمن کمینہ ہو اور شکست خوردہ بھی تو اس سے کبھی بھلائی کی امید رکھنا پرلے درجے کی سادہ لوحی ہے‘ تاریخ انسانی میں امریکہ سے کمینہ دشمن اور بے اعتبار دوست دیکھنے کو ملا نہ سننے میں آیا۔ یورپ کی جنگوں نے اسے غلامی سے نکل کر بڑا بننے کا موقع فراہم کیا اور افغانوں نے روس جیسی بے رحم سپر پاور کی کمر توڑ کر امریکہ کو دنیا کی واحد عالمی قوت کا اعزاز بخشا۔روس کے خلاف دس سالہ جنگ کی تباہ کاریوں کا ازالہ کرنے اور افغانستان کی تعمیر نو کی بجائے امریکہ الگ ہو کر بیٹھ
مزید پڑھیے


بحران…خان!

اتوار 07 نومبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
فیصل آباد سے شیخ الیاس کی پوسٹ دیکھنے کو ملی‘لکھتے ہیں میری رات امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے بات ہوئی‘ اس نے بھی یہی کہا ہے‘عمران خاں نیازی نااہل ہے۔اس کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہو گئی ہے‘انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس یلسن نے بھی دہائی دی ہے کہ مہنگائی کا جن عمران نیازی کی وجہ سے بے قابو ہو گیا ہے۔ نیو یارک ٹائمز میں ’’پال کرگمین‘‘ کا ایک کالم شائع ہوا ہے، جس میں شیخ الیاس صاحب کی پوسٹ کی تصدیق مزید ہو جاتی،مگر اس مضمون کے مترجم نے ترجمہ کرتے ہوئے کمال ہوشیاری سے نام اور
مزید پڑھیے


وہ نہیں جائے گا

اتوار 24 اکتوبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
عمران خان کو ہٹانا اتنا بھی آسان نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں‘وہ کوئی نواز شریف نہیں ہے کہ دن کو دھمکی دے اور رات کو پائوں پڑ جائے۔اگر اس کو کسی نے ہٹانے کی کوشش کی تو وہ ایسی ٹکر لے گا کہ لوگ اگلے پچھلے سب ٹکرائو بھول جائیں گے اور یہ بات اسٹیبلشمنٹ بھی اچھی طرح جانتی ہے(اعتزاز احسن)جو کچھ اپوزیشن جماعتیں ہمارے سامنے ہیں‘ان کے کارکنوں کی تعداد اور عوام میں مقبولیت اس سے توقع رکھنا کہ وہ احتجاج‘جلسے اور جلوس کے ساتھ عمران خاں کو زچ کر سکتے ہیں یا اسمبلیوں کے اندر عدم اعتماد لا
مزید پڑھیے


مظلوم ہیرو

اتوار 17 اکتوبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
صدر پاکستان غلام اسحاق خان کے اکلوتے بیٹے ’’مامون‘‘ کی منگنی کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا‘سارے مہمانوں میں ہم صرف تین لوگ غیر پختون تھے‘ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘ دوسرے ایوان صدر کے سیکرٹری ایف آر خان(فضل الرحمن خان) اور راقم الحروف(طارق چوہدری)‘ڈاکٹر عبدالقدیر اور ایف آر خان خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے اور راقم غلام اسحاق سے محو گفتگو ‘باقی سب لوگ پشتو زبان کی خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ غلام اسحاق خان ہمیشہ ہی محتاط گفتگو کرتے‘خصوصاً تعریف اور تنقید میں مختصر رہتے اور بڑی احتیاط برتتے تھے‘بات چیت کے دوران ڈاکٹر خان
مزید پڑھیے



مظلوم ہیرو

منگل 12 اکتوبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہل وطن یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ محسنِ پاکستان کو قومی اعزاز کے ساتھ دفن کردیا گیا، پوری قوم پاکستان کے لیے اُن کی خدمات پر تحسین و آفریں پکار اٹھی، مگر ان منصوبوں کا ماتم کون کرے گا ،جس سے انہیں روک دیا گیاتھا، اگر وہ منصوبے اپنی تکمیل کو پہنچ جاتے تو آج پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں ہوتا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے پہلی ملاقات 1985ء میں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد ہوئی، معروف مصنف ، کالم نویس اور ماہر تعلیم ’’ادیب جاودانی ‘‘نے اپنے
مزید پڑھیے


سیاسی خلاء

اتوار 03 اکتوبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پاکستان میں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو پورے ملک کے ہر صوبے‘ہر ضلع ‘تحصیل اور حلقہ نیابت میں اپنا وجود رکھتی ہے۔انتخاب میں جیت جائے یا ناکام رہے مگر اس کی قابل ذکر موجودگی سے انکار نہیں۔ مگر یہ موجودگی تحریک انصاف سے زیادہ عمران خان کی ذاتی مقبولیت یا اثر و نفوذ کی وجہ سے ہے‘ابھی تک عمران خاں کی طرف سے اس پارٹی کو ادارہ بنانے اور اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی شعوری کوشش نہیں کی گئی ہے۔اگر عمران خاں کا سیاست سے جی بھر جائے یا آئے دن کی سازشوں سے بے زار ہو
مزید پڑھیے


وہ بلیک میل نہیں ہونگے!

اتوار 26  ستمبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
افغانستان میں آج طالبان حکمران ہیں‘انہوں نے یہ حق حکمرانی حامد کرزئی اور اشرف غنی کی طرح اپنی قوم سے غداری کے صلے میں نہیں پایا‘نہ ہی وہ نور محمد ترکئی اور ببرک کارمل کی طرح روس کے ٹینکوں پر بیٹھ کر آئے‘حکمرانی کا یہ حق انہوں نے دور دیس سے آئے حملہ آوروں کے خلاف طویل جنگ آزادی جیت کر حاصل کیا گروہ طالبان کا سچ پوچھو تو وہ صرف اپنے وطن اور قوم کے محسن ہی نہیں ہیں بلکہ وہ پاکستان‘ایران اور وسطی ایشیا کے بھی محسن ہیں‘جن کے سروں پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی متوقع
مزید پڑھیے


کنٹونمنٹ بورڈ

اتوار 19  ستمبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
بلدیاتی انتخابات اور مقامی ادارے ہی اصل جمہوریت‘ یہی ادارے قوم کی تنظیم کرتے‘تعلیم‘ صحت‘ مقامی ترقی اور امن و امان کے ذمہ دار بھی ہیں۔بلدیاتی یا مقامی اداروں کا قیام آئین کا بنیادی تقاضا ہے ان اداروں سے انکار ہی دراصل جمہوریت سے انحراف ہے۔آپ پاکستان کی جمہوری تاریخ پر غور کریں تو یہ دلچسپ صورتحال نظر آتی ہے کہ سیاسی جماعتیں برسر اقتدار آنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے گریز کرتی ہیں اور فوجی جرنیل کے ہاتھ ملک کی باگ ڈور آ جائے تو وہ عوام سے رابطہ رکھنے اور نچلی سطح تک اپنے اثرونفوذ کے
مزید پڑھیے


پاکستانی خوش کیوں ہیں؟

پیر 13  ستمبر 2021ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
جو خوش ہیں ان کی بات بعد میں کریں گے لیکن افغانستان میں طالبان کے لوٹ آنے پر جو ناخوش ہیں انہیں تادیر رنجیدہ رہنا ہے‘امریکہ اس خطے سے رخصت ہو گیا‘کم از کم رواں صدی میں وہ پلٹ آنے کا نہیں‘طالبان نے سات سروں والی آدم خور بلا (عفریت) کے زیادہ تر سرکاٹ اور پنجے توڑ دیے ہیں‘کٹے ہوئے سروں کی بحالی اور پنجوں کے اُگ آنے میں ایک صدی درکار ہوتی ہے اور عرصہ اسے اندھیری غار میں چھپ کر گزارنا ہے‘بعد میں کئی عشرے بھی اسے بچ بچا کر رہنا ہو گا کیونکہ اس کے شکاری
مزید پڑھیے








اہم خبریں