Common frontend top

سینیٹر(ر)طارق چوہدری


اقوام متحدہ میں دستک


الیکشن کمیشن نے اپنے سیاسی آقائوں کے ایماء پر آئین شکنی‘ قانون سے انحراف‘ عوامی مطالبات کا خون کرتے ہوئے انتخابات سے فرار کے لئے جو بہانے اور جواز تراشے ہیں وہ ریاست اور ریاست کے نیک نام اداروں کے منہ پر کالک ملنے کے مترادف ہے۔ایسی انمٹ سیاہی جو لاکھوں بار دھونے سے بھی مٹائی نہیں جا سکے گی‘ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے‘ جس پر ہر سال کئی ارب روپے خرچ کئے جاتے ہیں اس مستقل ادارے کا صرف ایک کام ہے کہ وہ جب ضرورت ہو ملک میں انتخابات کا انعقاد کرے یہ فریضہ اسے پانچ برس
اتوار 02 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

اقوام متحدہ میں دستک

اتوار 26 مارچ 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پاکستان کے مضبوط‘طاقت ور اور اقوام عالم میں نیک نامی حاصل کرنیوالے اداروں کو بدنام کرنے کی مہم کا آغاز ہونیوالا ہے۔ اس کار خیر کا سہرا پاکستان کے الیکشن کمیشن خصوصاً چیف الیکشن کمشنر کے سر سجایا جائیگا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل ہو کر کتنے ہی ملکوں میں خدمات انجام دیں‘ امن قائم کیا ملکوں کو خانہ جنگی سے نکال کر استحکام بخشا‘ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کتنی ہی بار پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں کی بہادری‘ قربانی اور خوش تدبیری کی تعریف کر چکے ہیں‘ صومالیہ‘ بوسنیا سمیت
مزید پڑھیے


خطر ے کی گھنٹی

منگل 21 مارچ 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وائس چیئرمین جو سابق وزیر خارجہ ہیں‘ قومی سلامتی کے موضوعات اور حساسیت کا پورا احساس اور ادراک رکھتے ہیں‘ انہوں نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں گزشتہ روز ایوان بالا(سینٹ) میں دیے گئے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بیان پر گرفت کرتے ہوئے قوم کو توجہ دلائی ہے‘ قومی سلامتی کا اہم ترین واقعہ جسے ہمارے ذرائع ابلاغ نے ’’ڈائون پلے‘‘ کیا یا اسے اپنی توجہ کے قابل ہی نہیں سمجھا‘ قریشی صاحب نے کہا اسحاق ڈار وزیرِ خزانہ ہیں لیکن وہ قومی دفاع کے حساس ترین موضوع پر اچانک بات کرنا شروع
مزید پڑھیے


پٹرول بم کس نے پھینکا؟

اتوار 19 مارچ 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
پٹرول بم سے بھی بڑا واقعہ یہ ہے کہ صدر مملکت سے ہونے والی گفتگو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ اور یہ ریکارڈ شدہ بات چیت بیک وقت سارے نظام ابلاغ تک کس نے پہنچائی؟ کس کے ایماء پر بنیادی مسئلے اور اصل خطرے کو نظرانداز کرکے ایک غیر اہم اور فروعی مسئلہ موضوع بحث لایا گیا‘ کسی نے بھی یہ سوال نہیں اٹھایا کہ یہ بم پھینکا کس نے؟ عمران خاں کی روائت اور ہدایات کے برعکس جلائو‘ گھیرائو کا فائدہ کس کو ہو سکتا ہے؟ 25مئی کے احتجاج کے دوران لاہور سے نکلنے والوں قافلوں پر جو پرامن
مزید پڑھیے


چوہدری سرور اور چھیداں!

جمعرات 16 مارچ 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
یہ ہوائی کسی دشمن نے اڑائی ہو گی‘ پہلا تاثر یہی تھا جب یہ سنا کہ چوہدری سرور لندن سے پاکستان آنے والے ہیں اور وہ پاکستان کی سیاست میں اپنا متحرک کردار ادا کرنے کے لئے چوہدری شجاعت حسین کی مسلم لیگ عرف ق میں شامل ہو رہے ہیں: کون ویرانے میں دیکھے گا بہار پھول جنگل میں کھلے کن کے لئے؟ 1985ء کی غیر جماعتی پارلیمنٹ منتخب ہو کر آئی، اس لئے کہ مارشل لاء کے ضوابط کے مطابق سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی اجازت نہیں دی گئی تھی‘ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں جس کے سپیکر فخر امام منتخب
مزید پڑھیے



کیا عمران خان لاوارث ہے؟

اتوار 12 مارچ 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
لاوارث تو ظل شاہ(علی بلال) بھی نہیں ہے‘ اس کا وارث صبر اور شکر کرنے والا بوڑھا باپ ہی نہیں عمران خان بھی ہے‘ جی ہاں! علی بلال شہید کا خونِ ناحق عمران خان پر قرض ہے‘ عمران خان کی وساطت سے 80فیصد پاکستانیوں پر بھی قرض ہے جو قطار در قطار اس کے آگے اور پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔علی بلال قتل(شہادت) ان کے سینوں میں زہر آلود خنجر کی طرح پیوست ہو گئی ہے‘ انصاف کے کان بہرے اور محافظ اندھے ہو جائیں تو ورثا کے اندر انتقام کی آگ دہکتے لگتی ہے‘ جس
مزید پڑھیے


چیئرمین نیب آفتاب سلطان!

اتوار 26 فروری 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا‘ کیا اس میں کچھ تعجب کی بات ہے؟ تعجب تو جب تھا اگر انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا ہوتا‘ آفتاب بیورو کریٹ تو ہیں مگر وہ قمر الزمان نہیں جو ریڑھ کی ہڈی سے محروم ہونے کے سبب اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہو سکتے‘ آفتاب سلطان مضبوط قوت ارادی کے ساتھ بہادر انسان ہیں‘ اپنی عزت نفس کے لئے حساس ‘ اپنے اور خاندان کے نام و نمود پاس اور لحاظ رکھنے والے‘ 21جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب کی حیثیت سے ان کی تقرری کی خبر اخبارات میں
مزید پڑھیے


اَ سْفَلَ سَافِلِیْنَ

اتوار 19 فروری 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
قرآن کریم کی سورۃ ’’الیتّن‘‘ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے، قسم ہے انجیر اور زیتون کی اور طورِ سینا اور اس پر امن شہر(مکّہ) کی ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا پھر اس الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا۔سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لئے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔پس(اے نبی) اس کے بعد کون جزا اور سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے۔مگر یہی انسان
مزید پڑھیے


محاسبہ

اتوار 12 فروری 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
جمعہ کی شام سات بجے کسی ٹیلی ویژن پروگرام میں شبر زیدی پاکستان کی تشویشناک معاشی صورت حال پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی اقتصادی حالت خطرے کی حد تک پہنچ چکی‘ ہم ٹیکنیکل ڈیفالٹ کر چکے ہیں‘ جس طرح کے خطرے میں ہم گِھر چکے ہیں، سیاستدانوں کو اس کا کچھ علم اور احساس نہیں‘ سیاسی جماعتوں کے پاس معیشت دان ہیں نہ ماہرین اقتصادیات، جو انہیں حالات کی صحیح خبر دے سکیں‘ اقتصادی بدحالی کا سب سے پہلا اثر پاکستان کی افواج پر آئے گا‘ قومی سلامتی(خدانخواستہ) خطرے میں پڑ سکتی
مزید پڑھیے


انجام بھی دیکھو گے

اتوار 05 فروری 2023ء
سینیٹر(ر)طارق چوہدری
آغاز سے واقف ہو‘انجام بھی دیکھو گے جس مرض کی آپ صحیح تشخیص نہ کر سکیں، اس کا علاج تجویز کرنا ممکن ہی نہیں‘ ایسا ہی کچھ مسئلہ ہمارے قومی امراض اور مسائل کا ہے‘یہی امر مانع لکھنے لکھانے میں ہے‘ ایک مشکل یہ بھی ہے کہ مریض یا اس کے لواحقین معالج یا مسیحا کو مریض کی اصل کیفیت اور وجہ بتانے سے ڈرتے ہیں کہ معالج تند خو ہے مرض کے بڑھ جانے اور لاعلاج ہونے کی وجہ معالج خود بھی ہے جس نے ابتداء میں معمولی مرض کا بھونڈے اور غلط طریقے سے علاج کیا۔ نامناسب ادویا‘
مزید پڑھیے








اہم خبریں