BN

ظہور دھریجہ


ملتان ۔ جلسے سے پہلے جلسہ کامیاب


خدشات کے باوجود ملتان میں تاریخی سیاسی جلسہ ہوا ، سید یوسف رضا گیلانی سرخرو ٹھہرے ، ملتان میں ایک ہفتے سے سیاسی ماحول گرم تھا اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کا علاقہ گزشتہ چار دنوں سے سیل تھا ، اس دوران پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے گرفتار ہو کر عدالتوں سے ضمانتوں پر رہا ہو کر جلسہ گاہ پہنچے ۔ تین دن قبل مقامی انتظامیہ نے جلسے کی مجوزہ جگہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے چہار اعتراف رکاوٹیں اور کنٹینرز کھڑے کئے
بدھ 02 دسمبر 2020ء

وزیراعظم کا عزم اور پی ڈی ایم کا احتجاج

پیر 30 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری دونوں سلیکٹڈ تھے ، خارجہ پالیسی کے فیصلے خود کرتا ہوں ، فوج کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ۔ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت پورا کریں گے ۔ وزیراعظم کا عزم اچھی بات ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ سوا دو سالوں میں گھر ملنے کی بجائے تجاوزات کے نام پر گھر گرائے گئے اور نوکریاں دینے کا وعدہ پورا تو کیا ہوا بلکہ لاکھوں لوگ ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ابھی حال ہی میں ریڈیو پاکستان ، پی ٹی
مزید پڑھیے


سندھ پولیس کے ہاتھوں 5 افراد کی ہلاکت

اتوار 29 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
کراچی پولیس نے پانچ اشخاص جن کا تعلق سرائیکی وسیب سے تھا ، قتل کر دیئے اور اسکو پولیس مقابلے کا نام دیدیا ۔ ٹی وی چینلز پر جب یہ خبر چلی تو پورے وسیب میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔ جمعہ کے روز ٹیلیفون کالز کا تانتا بندھ گیا ، لوگ واقعے کی تفصیلات بارے جاننا چاہتے تھے ، میں نے کراچی کے سینئر صحافی شاہد جتوئی اور عارف محمود سے رابطہ کیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ جعلی پولیس مقابلہ تھا اور پولیس مقابلے میں مارے جانے والے افراد کا تعلق
مزید پڑھیے


اُمید پر دنیا قائم ہے

هفته 28 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
سیانے کہتے ہیں کہ اُمید پر دنیا قائم ہے۔ہم بھی بہتری کی اُمید کے سہارے زندہ ہیں ۔آج جبکہ کہیں سے کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملتی تاہم کوئی ایک آدھ خبراچھائی کی اُمید اور آس کے سہارے مل جائے تو خوشی ہوتی ہے ۔ خوشی ہے کہ پاکستان کو انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ لاء آرگنائزیشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ سفارتی سطح پر بھارت نے بہت کوشش کی مگر اُسے شکست ہوئی اور پاکستان کو تین سال کے لئے صدر منتخب کر لیا گیا ۔ دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے
مزید پڑھیے


زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کا قانون

جمعرات 26 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قانونی ٹیم کی جانب سے مجوزہ ریپ آرڈیننس کا مسودہ پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کی سفارشات منظور کر لیں جس کے مطابق زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن (نامرد بنانے) کا قانون بھی شامل ہے۔ تاہم سزائے موت شامل نہیں جبکہ موجودہ زناء آرڈیننس دفعہ 375 کے سیکشن 376 میں زناء کی سزا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سزائے موت/ کم سے کم سزا دس سال اور زیادہ سے زیادہ 25 سال ہے۔ دیکھنا
مزید پڑھیے



سندھی ادیب کا اردو میں ناول

بدھ 25 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
’’آپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا‘‘ کے مصداق محترم محمد عامر خاکوانی کا کالم گزشتہ روز ’’تاریخ انسانی کا عظیم ترین ناول‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ جسے پڑھ کر بہت لطف آیا یہ بھی بتاتا چلوں کہ حال ہی میں میرے پاس ناول کی ایک کتاب سندھ سے آئی ہے۔ ناول کا نام ’’بغاوت تک‘‘ ہے اور اسے سندھی ادب کے معروف لکھاری عبدالمومن میمن نے تصنیف کیا ہے۔ یہ ناول اردو زبان میں دراصل ایک مضطرب نوجوان کی زمینی خدائوں سے بغاوت کی داستان ہے جو اپنی دھرتی سے شدید محبت کرتا ہے۔ ناول کا انتساب
مزید پڑھیے


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ۔ توجہ کی ضرورت

منگل 24 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری حسین احمد مدنی نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک تاریخی اور قدیم دانش گاہ ہے کیونکہ خطے میں علم کی روشنی عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا نام جامع عباسیہ تھا جو کہ نواب آف بہاولپور نے جامع الاظہر کی طرز پر قائم کی تھی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایلومنائی کے اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے یونیورسٹی
مزید پڑھیے


ریڈیو پاکستان ملتان کی گولڈن جوبلی

پیر 23 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
ریڈیو پاکستان ملتان کے نشریاتی سفر کو پچاس سال مکمل ہو گئے گزشتہ روز ریڈیو پاکستان ملتان میں گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسٹیشن ڈائریکٹر کوثر ثمرین نے ریڈیو پاکستان کی اہمیت اور ریڈیو ملتان کی خدمات بارے گولڈن جوبلی تقریبات کی لائیو نشریات میں بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان ملتان نے بہترین خدمات پر بہت سے اعزازات اور قومی ایوارڈز حاصل کئے اور وسیب کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا۔ ریڈیو ملتان سے پٹھانے خان، ناہید اختر، منصور ملنگی، جمیل پروانہ، نصیر مستانہ، نگینہ نرگس، نسیم اختر، امبر آفتاب سمیت سینکڑوں لوگ ریڈیو پاکستان ملتان سے وابستہ رہے۔
مزید پڑھیے


حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کوریجہ کا123واں عرس

اتوار 22 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کوریجہ کا 123واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کوٹ مٹھن میں جاری ہے ۔اس مرتبہ کورونا کے باعث عرس کی تقریبات پر پابندی ہے جس پر وسیب میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے دوسری طرف عقیدت مند کثیر تعداد میں آئے ہوئے ہیں تاریخی پس منظر کے حوالے سے دیکھا جائے توحضرت خواجہ صاحب 26 ذیعقد 1261ھ بمطابق 1845ء میں خانپورکے مشہور قصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد حضرت خواجہ خدا بخش المعروف خواجہ محبوب الٰہی نے آپ کا نام تاریخی نام خورشید عالم رکھا ۔ بعد میں
مزید پڑھیے


نیا بلدیاتی نظام اور وزیراعظم کا خطاب

هفته 21 نومبر 2020ء
ظہور دھریجہ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرانا بلدیاتی نظام ناکام ہوچکا اور اب ہم تاریخ کا بہترین نیا نظام لارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرے،بلدیاتی ملکی مسائل کے حل میں بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے۔ خدا کرے کہ وزیراعظم کا کہا سچ ہو اچھا اور قابل عمل بلدیاتی نظام سامنے آئے،بلدیات کو بنیادی جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے،دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ بلدیاتی نظام کو سب سے زیادہ نقصان
مزید پڑھیے