Common frontend top

ظہور دھریجہ


نیا وفاقی بجٹ -عام آدمی کو ریلیف ملا ؟


وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 24-2023 کے لیے 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے تاریخی 1150 ارب روپے جبکہ ملکی دفاع کے لیے 1804 ارب روپے مختص اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئندہے مگر پرائیویٹ ملازمین خصوصاً بیروزگار نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں سوچا گیا۔ سرکاری ملازمین کو تو پھر بھی کچھ نہ کچھ سہارا ملا ہوا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں عام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں
اتوار 11 جون 2023ء مزید پڑھیے

بجٹ کی تیاری …

بدھ 07 جون 2023ء
ظہور دھریجہ
وزارت خزانہ کے ماہرین نئے بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ یہ پی ڈی ایم حکومت کا دوسرا بجٹ ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ہٹا کر اسحاق ڈار کو لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اب پاکستان کے معاشی مسائل حل ہو جائیں گے مگر سب کچھ اس کے برعکس ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی بجٹ تاجر اور کاروبار دوست ہو گا۔ تاجر اور کاروبار دوست ہونا بھی اچھی بات ہے مگر غریبوں کی بات کون کرے گا؟ جو کہ اس مہنگائی میں بری طرح کچلے گئے ہیں۔ اس
مزید پڑھیے


چولستان ریسرچ کانفرنس

جمعه 02 جون 2023ء
ظہور دھریجہ
پیاس و افلاس کے صحرا چولستان کو نئے سرے سے دیکھنے کی ضرورت ہے، قدیم دریائے ہاکڑہ کے گم ہونے سے چولستان جسے سرائیکی زبان میں روہی کہتے ہیں وسیع صحرا کی شکل میں وجود میں آیا مگر اس صحرا کو بھی گمشدہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس پر یا اس کے جمادات و نباتات پر سرکاری سطح پر کوئی تحقیق نہیں ہو رہی اور نہ ہی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی گئی۔ آج اس صحرا کا حوالہ صرف چولستان جیپ ریلی یا امراء کی شکار گاہ کے طور پر ہو رہا ہے۔ چولستان کی تہذیب و
مزید پڑھیے


یوم تکبیر ۔سلور جوبلی

منگل 30 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
28مئی کو یوم تکبیر کا سلور جوبلی جشن جوش و خروش سے منایا گیا ، یہ دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری اُمت مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا باعث ہے کہ اسی دن اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر اُبھرا جس سے اہل پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ افواج اور عوام کو ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری
مزید پڑھیے


تم چلو اُدھر کو، ہوا ہو جدھر کی

اتوار 28 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے، یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ مر جائیں گے مگر عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ سابق وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری ، ایم این ایز و ایم پی ایز قطب فرید کوریجہ،ملک قاسم آف شجاع آباد، سابق ایم پی ایز فیاض الحسن چوہان ، ممتاز مہاروی ، آصف موہل ، عباس جعفری ، ظہیر الدین علیزئی کے علاوہ بہت سے دیگر لوگ ہر آئے روز وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں۔ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا کوئی نظریہ نہیں ہوتا۔’’ تم
مزید پڑھیے



سیاست میں تشدد کا رجحان

هفته 27 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
گزشتہ روز ملک بھر میں یوم تکریم شہداء منایا گیا، اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں، شہداء کے حق میں ریلیاں، واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک اعلان کیا کہ 9مئی کو ریڈ لائن کراس کرنے والے شرپسندوں کو معافی نہیں ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی، کرپشن کیس میں گرفتاری پر کارکنوں کو حملے کی ہدایات دیں، حملے کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو
مزید پڑھیے


نواب صادق محمد خان عباسی کی برسی

جمعرات 25 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
24 مئی محسن پاکستان نواب آف بہاولپور صادق محمد خان عباسی کا یوم وفات ہے، بہاولپور کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ، ریاست بہاولپور کی پاکستان کے لئے عظیم خدمات ہیں، جن کا ذکر انہی سطور میں کئی بار کر چکا ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی سطح پر برسی کے موقع پر نواب آف بہاولپور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام ہونا چاہئے۔ نواب صادق محمد خان عباسی کے عہد میں ریاست بہاولپور ایک خوشحال ریاست تھی ، خوشحالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا
مزید پڑھیے


وسیب میں آم کا سیزن

منگل 23 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
وسیب میں آم کا سیزن جونہی قریب آتا ہے تو باغات کے مالکان اور باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کے جوش و خروش میں اضافہ ہو جاتا ہے ، آم ایک ایسا لذیذ اور میٹھا پھل ہے جو وسیب کے تمام افراد کے لئے پسندیدہ ہونے کے ساتھ ایک ایسا تحفہ بھی ہے جو اہل وسیب کی طرف سے دنیا بھر میں مقیم دوستوں کو بہترین سوغات کے طور پر بھیجا جاتا ہے ۔ ایک ستم یہ بھی ہے کہ آم کی پیداوار میں اضافے اور وسیب سے ایکسپورٹ کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات نہ ہونے سے
مزید پڑھیے


21مئی ۔ ثقافت کا عالمی دن

اتوار 21 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
ثقافت کا عالمی دن 21 مئی کو منایا جاتا ہے، یہ دن 2001 ء میں افغانستان میں بامیان کے بدھ کے مجسموں کی تباہی کے نتیجے میں تشکیل میں آیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نومبر 2001 ء میں ثقافتی تنوع کے بارے میں یونیسکو کے عالمی اعلامیے کی وجہ سے اس دن تعطیل کا اعلان کیا، یہ دن ایک موقع ہے کہ برادریوں کو ثقافتی تنوع کی قدر کو سمجھنے اور ہم آہنگی میں مل کر رہنے کا طریقہ سیکھا جائے۔ جہاں ثقافت کا گلا گھونٹ دیا جائے ، وہاں انتہا پسندی جنم لیتی ہے ، پاکستان کے
مزید پڑھیے


خان پور ۔ اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس!

جمعه 19 مئی 2023ء
ظہور دھریجہ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تعلیم کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے خصوصاً موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے آنے کے بعد یونیورسٹی طلباء کی تعداد پندرہ ہزار سے پینسٹھ ہزار تک جا پہنچی ہے، شعبہ جات کی تعداد کے ساتھ سٹاف کی تعداد بھی بہت بڑھ چکی ہے اس سے مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی نے رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپس کے بعد احمد پور شرقیہ اور لیاقت پور میں بھی کیمپس قائم کئے ہیں، اسی طرح حاصل پور میں بھی کیمپس کے قیام کی پلاننگ بن چکی ہے، ایک عرصے
مزید پڑھیے








اہم خبریں