Common frontend top

ظہور دھریجہ


بابری مسجد کی جگہ رام مندر کیوں؟


مسلمانوں کے سخت احتجاج کے باوجود بھارت نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کیا، گزشتہ دنوں بھارتی شہر ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 50 میٹر طویل مندرکے مرکز میں ہندو دیوتا کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔ بھارت پاکستان پر مذہبی انتہاء پسندی کا الزام لگاتا آ رہاہے جبکہ وہ اپنا چہرہ دنیا کو دکھا رہا ہے کہ بھارت کتنا ہندو شاونسٹ ہے۔ یہ بھی دیکھئے کہ اپوزیشن نے افتتاحی تقریب کو مودی کی جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کا سیاسی شو قرار دیا ہے،
پیر 29 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

یہ الیکشن بھی کیسا الیکشن ہے

جمعه 26 جنوری 2024ء
ظہور دھریجہ
8فروری 2024ء کے الیکشن کی کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوںکو ویزے جاری کر دئیے گئے ہیں اور وفاقی کابینہ نے الیکشن کیلئے فوج اور آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے، اس کے باوجود ہر زبان پر ایک سوال ہے کہ کیا الیکشن ہوں گے ؟ اسی بناء پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ الیکشن بھی کیسا الیکشن ہے۔ الیکشن کی گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آ رہی ، سڑکوں ، دیواروں اور گلی محلوں میں پوسٹر اور پینا فلیکس محدود تعداد میں نظر آتے ہیں ، شاید خود امیدواروں کو بھی پختہ یقین نہیں کہ
مزید پڑھیے


پاک ایران کشیدگی کا خاتمہ ضروری!

پیر 22 جنوری 2024ء
ظہور دھریجہ
پاکستان نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے اور سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فوری بعد نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کسی بھی ہمسائے سے کشیدگی نہیں چاہتا جبکہ ایران بھی کشیدہ صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے۔ پاک ایران کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے ، معاملات
مزید پڑھیے


عام انتخابات ملتوی ہونے کا تاثر!

جمعرات 18 جنوری 2024ء
ظہور دھریجہ
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تومتعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں رہے گا۔ ایک طرف ملک میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں تو دوسری طرف ترجمان الیکشن کمیشن کے بیان نے شبہات پیدا کر دئیے ہیں اورعام انتخابات ملتوی ہونے کا تاثر دے دیا ہے ، تاہم ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد مختلف فورمز سے انتخابی نشان تبدیل کیے جا رہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد تینوں پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز
مزید پڑھیے


دہشت گردی کی نئی لہرباعث تشویش!

منگل 16 جنوری 2024ء
ظہور دھریجہ
کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں چار پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملک میں تشویش کی ایک نئی لہر پیدا ہو گئی ہے کہ جب خدمت کرنے والے لوگ بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں تو پھر کون محفوظ ہوگا؟ وزیر اعظم نے اپنی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پرحملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام کو شکست نہیں دے سکتے۔ وزیر اعظم کا بیان اپنی جگہ مگر یہ بھی دیکھئے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی
مزید پڑھیے



وزیرستان میں وسیب کے مزدوروں کا قتل!!

اتوار 07 جنوری 2024ء
ظہور دھریجہ
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا، ڈی پی او روحان زیب خان نے اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ، مقتولین ڈیرہ غازی خان کے علاقے چھابریں زریں اور پیر عادل سے تعلق رکھتے ہیں، اس سے پہلے تربت بلوچستان میںایک ماہ کے دوران دو واقعات میں دہشت گردوںنے شجاع آباد اور مظفر گڑھ کے مزدوروں کو بیدردی سے قتل کردیاتھا مگر آج تک کوئی قاتل نہ گرفتار ہوا اور نہ ہی لواحقین کی اشک شوئی کی گئی۔ موجودہ واقعہ بھی
مزید پڑھیے


عام انتخابات۔ منشوراوروعدے

منگل 02 جنوری 2024ء
ظہور دھریجہ
8 فروری 2024ء کو عام انتخابات ہو رہے ہیں، سیاسی جماعتیںایک بار پھر اپنے اپنے انتخابی منشور پیش کرنے جا رہی ہیں، ان میں خوش نما نعرے اور بڑے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ہم دیکھتے آ رہے ہیں کہ انتخابی مہم ہو یا عملی سیاست، ہر سیاسی جماعت اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف الزام تراشیوں کی بنیاد پرآگے بڑھتی ہے، کبھی کسی سیاسی جماعت نے اپنے منشور پر عمل نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ملک سیاسی و اقتصادی طور پر مسلسل بحرانوں کا شکار ہے۔ اگر ہم اپنے ملک کے انتخابی منظر نامے یا انتخابی سیاسی تاریخ
مزید پڑھیے


محترمہ بینظیر بھٹو کی 16برسی

جمعرات 28 دسمبر 2023ء
ظہور دھریجہ
محترمہ بینظیر بھٹو کی ہر برسی کے موقع پر شعر یاد آتا ہے کہ ’’یاد ماضی عذاب ہے یارب، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا‘‘ محترمہ کی 16 ویں برسی کل تھی، محترمہ بینظیر بھٹو کو 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید کیا گیا، محترمہ نے پوری زندگی جمہوریت کے لیے کام کیا اور جمہوریت کے احیاء کے لیے ہی اپنی جان دیدی ۔ اس مرتبہ محترمہ کی برسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جبکہ جمہوریت اپنی آخری سانسوں پر ہے، کہنے کو الیکشن شیڈول جاری ہو چکا ہے مگر لیول پلیئنگ فیلڈ نام کی حد تک
مزید پڑھیے


لیول پلینگ فیلڈاور سیاسی جماعتیں

منگل 26 دسمبر 2023ء
ظہور دھریجہ
سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں عمران خاں اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، جس میں کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ عمران خاں نے سائفر کو کسی ملک کو فائدہ پہنچانے کے لیے پبلک کیا ہو۔ کہا جاتاہے کہ وزارت خارجہ کے امریکی حلقوں نے بھی سائفر کیس پر اعتراض کیا تھا کہ اس سے امریکا کی بدنامی ہو رہی ہے، اسے ختم ہونا چاہئے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے لکھا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کا کوئی فائدہ نہیں، ان کی رہائی کے ذریعے اصلی انتخابات کو یقینی
مزید پڑھیے


پاکستان میں دہشت گردی اور افغانستان

جمعه 22 دسمبر 2023ء
ظہور دھریجہ
پاکستان نے دہشت گرد حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی تنظیموں سے سنگین نوعیت کے خطرات درپیش ہیں۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا ہے، اسی بناء پر پاکستان نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ خطہ کے لیے خطرہ ہے۔ خطے میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں