Common frontend top

عابد قریشی


سانحہ مری ، اہم سوالات!


سانحہ مری جہاں پوری قوم کو افسردہ اور بے چین کر گیا، وہیں ہمارے نظامِ حکومت اور انتظامی مشنری پر کئی سوالات اْٹھا گیا۔ یہ کوئی پہلا ایسا سانحہ نہیں جو اس ملک میں وقوع پذیر ہوا ہے۔ جس میں درجنوں جانوں کا ضیاع ہوا۔دلخراش مناظر بھی دیکھے گئے۔ مگر کمال یہ ہے کہ ہم نے کسی واقعہ سے نہ کوئی سبق سیکھا اور نہ ہی ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی منصوبہ بندی یا بروقت اقدامات اْٹھائے۔ اس قسم کے معاملات میں بڑا مشکل ہے کہ کسی ایک حکومت، کسی ایک ادارہ یا کسی خاص طبقہ فکر
هفته 15 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

اخلاقی زوال کی طرف گامزن معاشرہ

اتوار 02 جنوری 2022ء
عابد قریشی
مالکِ کائنات نے جہاں اپنی مخلوق پر بے شمار احسانات کیے، یہ زمین و آسمان، یہ ہوا اور پانی، یہ جمادات و نباتات، یہ چرند و پرند، یہ صحرا و دریا، ان گنت نعمتیں انسانی سہولیات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اس دنیائے فانی میں رکھ کر اس عالم رنگ و بْو کی افادیت اور اسے انسانوں کے رہنے کے قابل بنایا۔ مگر ساتھ ہی پوری انسایت پر ایک احسانِ عظیم یہ بھی کیا کہ انہی میں سے ایک انمول و بے مثل انسان کو رحمت العالمین ﷺ بنا کر خلعتِ نبوت سے نوازا۔ نبوت بھی ایسی کہ اسکے بعد
مزید پڑھیے


علامہ اقبال اور فلسفہ عشق

اتوار 07 نومبر 2021ء
عا بد قر یشی
اْردو شاعری میں مجموعی طور پر جب عشق کا ذکر آتا ہے تو اْس سے مراد عشق مجازی ہوتا ہے۔ محبوب کی یاد میں، اْسکے فراق میں، ہجر میں غرضیکہ کسی بھی پہلو سے اس کے اشارے اور کنایے کسی حْسین دلنشیں کی زلف گرہ گیر سے ہی مخاطب نظر آتے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں جب صوفی منش شاعر و نثرنگار مولانا الطاف حسین حالی کے یہ اشعار نظر سے گزرے تو میں چونک اْٹھا۔ اے عشق تو نے اکثر قوموں کو کھا کے چھوڑا جس گھر سے سر اْٹھایا اْس کو بٹھا کے چھوڑا راجوں کے راج چھینے، شاہوں کے تاج
مزید پڑھیے


نظامِ انصاف کو درپیش مسائل اور حل

اتوار 24 اکتوبر 2021ء
عابد قریشی
حالیہ دنوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں عدالتوں کے اندر اور باہر کچھ ایسے خوفناک خونی مناظر دیکھنے میں آئے کہ مقدمہ قتل میں ملوث زیرِ حراست ملزمان کو کمرہ عدالت کے اندر قتل کر دیا گیا۔ کچھ اسی قسم کے واقعات عدالتی احاطہ کے باہر بھی ہوئے ایسے واقعات کا پے در پے ہونا ہمارے عدالتی نظام کی شفافیت، مقدمات کے فیصلوں میں غیر معمولی تاخیر ، ضابطہ فوجداری کا گنجلک پروسیجر، وکلاء کا تاخیری حربے اختیار کرنا، کمزور پراسکیوشن ،سچے گواہوں کی غیر دستیابی اور اْن کو عدالت تک با حفاظت پہنچانا، عدالتی احاطہ جات میں سکیورٹی
مزید پڑھیے


نبی اکرم صل اللہ علیہ و آل وسلم بطور رحمت للعالمین

اتوار 17 اکتوبر 2021ء
عابد قریشی
سرکارِ دو عالم خاتم النبین صل اللہ علیہ و آل وسلم کو رحمت للعالمین کا خطاب مالک کائنات نے اپنی مقدس کتاب قرآن پاک میں عطا کیا ہے۔ یہ رب کریم کی وہ عطا ہے کہ حضور صل اللہ علیہ وآل وسلم کا ہر امتی اس پر فخر کرنے میں حق بجانب ہے۔ قرآن پاک میں حضور اکرم صل اللہ علیہ و آل وسلم کی شان بار بار بیان ہوئی۔ آپکے احترام، آپکی عزّت، آپ کے آرام، آپ کے طرز زندگی، بود و باش، معاشرت غرضیکہ ہر پہلو کو قرآن نے اجاگر کیا ہے۔ اور پھر جگہ جگہ نبی آخر
مزید پڑھیے



سرکارِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم (مجسّم اخلاق)

بدھ 29  ستمبر 2021ء
عابد قریشی
ایک سحر انگیز منظر ہے۔ آقا کریم،ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام ؓکے جھرمٹ میں مسجد نبوی میں جلوہ افروز ہیں۔ ایک پریشان حال شخص مسجدِ نبوی میں داخل ہوتا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے عرض پرداز ہوتا ہے کہ حضور ﷺکل سے میرا بیٹا گْم ہو گیا ہے۔ مل نہیں رہا۔ دْعا فرمائیں کہ مل جائے۔ اسی دوران ایک صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے تمہارے بیٹے کو آج ساتھ والے گاؤں کے میلے میں دیکھا ہے۔ وہ پریشان شخص تیزی سے پلٹتا ہے۔ آقا کریم صلی
مزید پڑھیے


بابا فرید گنج شکرؒ کی نگری پاکپتن میں

بدھ 30 دسمبر 2020ء
عابد قریشی
اْٹھ فریدا سْتیا جا جھاڑو دے مسیت تو سْتّا تے رب جاگدا تیری ڈاڈے نال پریت دسمبر 2012ء میں مظفر گڑھ سے پاکپتن تبادلہ اچانک ہوا۔ نہ کوئی کاوش، نہ منصوبہ بندی البتہ عرصہ دراز سے دل کے نہاں خانوں میں ایک معصومانہ سی خواہش موجزن رہی کہ کبھی پاکپتن شریف میں بھی سروس کا موقع ملے۔ ہمارے لیے پاکپتن کی پوسٹنگ دنیاوی آن بان اورٹھاٹ سے ہٹ کر خالصتاً ایک قلبی اور روحانی معاملہ تھا کہ بابا فرید گنج شکرؒ کے ساتھ ایک روحانی اور نسبی تعلق
مزید پڑھیے


وقت رخصت وہ چپ رہے ناصر

منگل 29 دسمبر 2020ء
عابد قریشی
اچھے خاندانی پس منظر، عمدہ روایات اور شرافت و نجابت کا عملی پیکر ڈاکٹر نوید احمد صدر بار اور بڑے ہونہار اور محنتی قانون دان صابر سلطان پاشا سیکرٹری بار تھے۔ پاشا صاحب بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج بن گئے۔ اعجاز خان بلوچ جو پاکپتن بار کے متواتر آٹھ نو بار صدر بار رہ چکے تھے اور وکلاء میں بڑے ہی مقبول اور رکھ رکھاؤ والے تھے وہ اْن دنوں واحد ممبر پنجاب بار کونسل تھے۔ بار کے ان عہدے داران کی فراست و دانائی اور معاملہ فہمی کی بدولت بار اور بنچ کے تعلقات بڑے خوشگوار رہے۔ نہ
مزید پڑھیے


علامہ اقبال ایک آفاقی شاعر

منگل 10 نومبر 2020ء
عابد قریشی
شاعر بے مثل، فلسفی شاعر، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمّد اقبال کا یوم ولادت تزک و احتشام سے تو نہیں البتہ سادگی سے منایا گیا۔ اقبال جو ایک آفاقی شاعر ہیں انہوںنے خوابِ غفلت میں گْم ایک بے آواز قوم کو ایک واضح نظریہ اور سمت دی۔ تحریک آزادی پاکستان میں اقبال کا کردار اْنکی ولولہ انگیز اور انقلابی شاعری سے مترشّح ہے۔ جو روشنی کا ایک منارہ ہے۔ مگر افسوس ہم نے اقبال کی شاعری کو سمجھنے، اْس پر عمل کرنے یا اْس سے رہنمائی لینے کی بجائے ان شاعری کو قوالوں کے سپرد کر دیا ہے۔ ہم اچھے
مزید پڑھیے


مقام مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کے آئینے میں

بدھ 28 اکتوبر 2020ء
عابد قریشی
انسانیت کی ابتدا سے انتہا تک کروڑوں، اربوں انسان کرّہ ارض پر نمودار ہوئے اور ہوتے رہیں گے۔ ان میں سینکڑوں ایسے ہونگے جنہوں نے اپنی خداداد سیاسی، سماجی، عسکری اور معاشی صلاحیتوں کی بنا پر نسل انسانی پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ مگر اس پوری کائنات میں صرف ایک ہستی ایسی آئی کہ جو بے مثل ہے جس نے انتہائی نا مساعد حالات میں کفر و شرک، بت پرستی اور الحاد کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں آنکھ کھولی۔ انسانیت کی تذلیل، اخلاق و کردار کی پستی، گمراہی اور تنزلّی کی آخری حدود کو چھوتے ہوئے معاشرہ میں سیدنا محمّد
مزید پڑھیے








اہم خبریں