Common frontend top

عارف نظامی


اللہ جمہوریت کے مستقبل پر رحم فرمائے!


پکڑ دھکڑ اور تھوک کے حساب سے اپوزیشن کے خلاف انکوائریوں اور مقدمات کے علاوہ حال ہی میںپی ٹی آئی کے ایک متنازعہ شخص کی جانب سے بغاوت کی ایف آئی آر درج کرانے کے منظرنامے میں وزیراعظم کی یہ خواہش کہ وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو عالمی طاقت بن کر ابھرے ،بڑی نیک خواہش ہے اور کون پاکستانی ذی شعور ہو گا ،جو اس سے اختلاف کرے گا لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ تحریک انصاف کے دوسال سے زائد عرصے کے دور حکومت میں صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی ۔ عالمی بینک
هفته 10 اکتوبر 2020ء مزید پڑھیے

غداری کے سرٹیفکیٹ، مسائل کا حل؟

بدھ 07 اکتوبر 2020ء
عا رف نظا می
آئی پی ایس او ایس کے حالیہ سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیا ہے، ریسرچ کمپنی کے اس سروے میں ایک ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں سے56 فیصد نے آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔سروے کے مطابق عدم اطمینان ظاہرکرنے والوں کی شرح 69 فیصد جبکہ اطمینان والوں کی شرح 31 فیصد نظر آئی۔ یہ سروے ملکی حالات کی صحیح تصویر کشی کر رہا ہے یا نہیں اور اس پر کس حد تک اعتبار کیا جا سکتا ہے یہ ایک الگ
مزید پڑھیے


وہ دن کب طلوع ہوگا؟

پیر 05 اکتوبر 2020ء
عا رف نظا می
جب سے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے ’’بھارتی ایجنٹ‘‘ میاں نواز شریف کو وطن واپس لانے کا حکمران جماعت کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا واکھیان ہے کہ نواز شریف کے بھارت سے رابطے پوری طرح عیاں ہو گئے ہیں، پاکستان کے دشمن پھولے نہیں سما رہے کہ نواز شریف مودی سے ڈکٹیشن لے رہا ہے۔ حکمران جماعت کے ترجمان بیک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں کہ ’’بھگوڑے‘‘ سابق وزیراعظم کو واپس لا کر مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا کر یں گے۔ وزیراعظم اوران کے حواری ایسے بلند بانگ دعوے
مزید پڑھیے


دسترس سے باہر۔۔۔۔۔

هفته 03 اکتوبر 2020ء
عا رف نظا می
خوب چرچا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چلی کے سابق ڈکیٹیٹر آگسٹو پینوشے Pinochet Augusto جواب ا س دنیا میں نہیں رہے کی طرح میاں نو از شریف کو ہر حال میں واپس لانے کے لیے پر عزم ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ خان صاحب کے مشیر جن کی تعداد ضرورت سے کہیں زیادہ ہے ان کو طفل تسلیاں اور نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے طرح طرح کی تاویلیں دے رہے ہیں۔ ان کے دلائل یا توان کی کم علمی پر مبنی ہو تے ہیں یا دانستہ طور پر خان صاحب کی آنکھوں میں
مزید پڑھیے


خوب کھیلا!

پیر 28  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی دیر تھی کہ سیاستدانوں کے نت نئے انکشافات نے عجیب افراتفری کا سماں پیدا کر دیا ہے۔ الزامات، جوابی الزامات کی بھرمار ہے اور ہر کوئی فوجی قیادت کے قریب ہونے اور دیرینہ تعلقات کا دم بھر رہا ہے، بعض کا تو دعویٰ ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ان کے خاندانی، ذاتی یا قلبی تعلقات ہیں۔ یہ تمام نفسانفسی پیدا کرنے کے مرکزی کردار شیخ رشید ہیں۔ لگتا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اپوزیشن کو ایکسپوز کیا جا رہا ہے، سب سے پہلے تو یہ انکشاف ہوا کہ
مزید پڑھیے



ملاقاتوں سے طلاطم

هفته 26  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
دوسال کے جمود کے بعد فوجی قیادت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست ملاقاتیں بہت سے سیاسی سوال اٹھا رہی ہیں ۔ یک نہ شد دوشد کے مترادف شیخ رشید جو درفطنیاں چھوڑنے کے ماہر ہیں ، فوج کے بارے میں غیرذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے انکشاف کیا شہبازشریف اور ان کے ساتھیوں کی عسکری قیادت سے ایک نہیں 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں میں وہ شامل تھے ۔ پہلی ملاقات جس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے گفتگو ہوئی شہبازشریف اور میں نے ایک ہی میز پر کھانا کھایا۔ وزیرریلوے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پہلی
مزید پڑھیے


اے پی سی ہو ہی گئی!

بدھ 23  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
اپوزیشن جماعتوں کے جس اتحاد کا حکومت مخالف جماعتوں کو شدت سے انتظار تھا وہ بالآخر اتوار کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے معرض وجود میں آ گیا۔ ایسا اتحاد اپوزیشن کی صفوں میں عدم تعاون اور غیرسیاسی قوتوں کی کاوشوں کی بنا پر نہیں بن پا رہا تھالیکن مشکلیں اتنی پڑیں کہ آساں ہو گئیں۔ میاں نوازشریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور چھوٹے صوبو ں کی قومیت پرست جماعتوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ کار ہی نہیں تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک صفحے پر لانے کا کریڈٹ میاں نوازشریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل
مزید پڑھیے


تم سے پہلے وہ جو۔۔۔۔

پیر 21  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
جن جمہوری ممالک میں نظام شخصیات پربھاری ہوتا ہے وہاں اقتدار کی منتقلی اور بڑے بڑے فیصلے اتفاق رائے کے ساتھ خاموشی سے ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں جاپان کے وزیر اعظم Shinzo Abe ) شنزوآبے( خرابی صحت کی بنا پر مستعفی ہو گئے اور وہاں برسراقتدار جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے بطور جانشین Yoshihide Suga ) یوشی ہیڈے سوگا( کو اتفاق رائے سے وزیراعظم چن لیا۔ آبینے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اْن کی بیماری ملک کی فیصلہ سازی میں حائل ہو۔ جاپان کی قومی سیاسی روایات کے مطابق آبینے جاپانی
مزید پڑھیے


مکدر سیاسی ماحول!

بدھ 16  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
اختلاف رائے جمہوری نظام کا حسن ہوتا ہے لیکن موجودہ سیاسی ماحول ذاتی مخاصمت میں تبدیل ہو چکا ہے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔جہاں تک حکومتی عمائدین اور برسراقتدار جماعت کا تعلق ہے، سیاسی اختلاف اب ذاتی حملوں تک آ گیا ہے۔ اسی بنا پر یہ قطعاً حیران کن نہیں ہے کہ سیاست پگڑیاں اچھالنے، گالی گلوچ اور انتقامی کارروائیوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ظاہر ہے اس کانشانہ اپوزیشن بنتی ہے کیونکہ بے بس حزب اختلاف کی لیڈرشپ نیب کے تابڑتوڑ حملوں کامقابلہ زبانی طور پر ہی کر سکتی ہے
مزید پڑھیے


کسی راؤ انوار کی تلاش؟

پیر 14  ستمبر 2020ء
عا رف نظا می
’’پولیس کا ہے فرض، مدد آپ کی‘‘ ، آمر مطلق جنرل ضیاء الحق کے دور میں یہ سلوگن خاصا مشہور ہواتھا۔ اس سے پہلے کے ادوار اور آج کل بھی پولیس غریب عوام کی چھترول کر کے ہی ’’مدد‘‘ کرتی آ رہی ہے۔ پولیس، برسراقتدار سیاستدانوں اور مافیاز کے درمیان گٹھ جوڑ کمزور ہونے کے بجائے مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ ریاست مدینہ کے داعی اور تبدیلی کے پیامبر عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد پرانے انداز بدل جا ئیں گے اور معاملات مثبت رخ اختیار کریں گے لیکن اس قسم کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں