Common frontend top

عارف نظامی


نیب کی سبکی


میاں نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر محترمہ مریم نواز کی نیب ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پیشی ان کی سیاسی منظر پر دوبارہ رونمائی کا باعث بن گئی۔ اس کے باوجود کہ مریم نواز نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پیش ہونگی۔ تاہم کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ نیب کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔محترمہ کو جو نوٹس جاری کیا گیا اس میں رائے ونڈ میں اراضی کی خریداری کے حوالے سے نیب کے کچھ سوالات تھے لیکن نوٹس کا متن پڑھنے سے لگتا تھا کہ یہ محض
هفته 15  اگست 2020ء مزید پڑھیے

منقسم اپوزیشن

بدھ 12  اگست 2020ء
عا رف نظا می
میڈیا کے ایک حصے کے مطابق اپوزیشن کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے یعنی حسرت ان غنچوں پہ ہے جوبن کھلے مرجھا گئے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن کے درمیان اصل پھڈا اس وقت پڑا جب ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی کے لیے حکومت کے پیش کردہ بلوں پر اپوزیشن جماعتیں صاد کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ مولانا نے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر کڑی نکتہ چینی کی۔ ان کے خیال میں ان
مزید پڑھیے


مسئلہ کشمیر پر سیاسی دکانداری؟

پیر 10  اگست 2020ء
عا رف نظا می
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی عرب کے بارے میں بیان کے حوالے سے آڑے ہاتھوں لیا۔ سب سے پہلے تو متحدہ اپوزیشن (جو کسی طرح متحد نہیں) کو مبارک ہو کہ میاں صاحب چلاّ کاٹ کر بالآخر میدان میں آ گئے ہیں۔ انھیں بعدازخرابی بسیار ہی سہی غالباً یہ احساس ہو گیا ہے کہ اپوزیشن اور خود ان کی جماعت کی طرف سے ان کی طویل کنارہ کشی پر کڑی تنقید ہو رہی ہے لہٰذا انھوں نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی میٹنگ کی صدارت کرنے
مزید پڑھیے


حقائق منہ چڑا رہے ہیں

هفته 08  اگست 2020ء
عا رف نظا می
’یوم استحصال کشمیر‘ پورے جوش وخروش سے منایا گیا۔ اگر ریلیوں، صدر، وزیراعظم اور دیگر عمائدین حکومت کی تقریروں سے کشمیر آزاد ہو سکتا تو 5 اگست کو کشمیریوں پر ظلم کی طویل سیاہ رات ختم ہو جاتی لیکن پُرجوش اور جذباتی تقریروں کے بعد ہمیں زمینی حقائق کا بھی غیرجذباتی انداز سے بنظر غائرجائزہ لینا چاہیے۔ حقائق کس انداز سے ہمارا منہ چڑا رہے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی عملی تصویر ہمارے برادر اسلامی ملک کے اس فیصلے سے آشکار ہو جاتی ہے کہ سعودی عرب نے یکدم پاکستان کو یہ الٹی میٹم دے دیا کہ 3
مزید پڑھیے


کشمیر پر زبانی جمع خرچ!

بدھ 05  اگست 2020ء
عا رف نظا می
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بھارتی یکطرفہ اقدام اور غاصبانہ قبضے کو ایک برس بیت گیا۔ اس دوران کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قریباً سات لاکھ سکیورٹی فورسز کے ذریعے کچلنے کی مودی کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔ 365دن گزر جانے کے باوجود کشمیر میں حالات آج بھی نارمل نہیں ہیں۔ طویل لاک ڈاؤن اور کرفیو کے نفاذ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ سینکڑوں نوجوان جن میں برہان وانی، سرتاج احمد، پرویز احمد، کمانڈر ریاض نائیکو، کمانڈر یاسین ایٹو، ڈاکٹر سبزار، پروفیسر رفیع بٹ، ڈاکٹر منان بشیر
مزید پڑھیے



بلند سیاسی پارے میں بلز منظور

هفته 01  اگست 2020ء
عا رف نظا می
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی عروج پر ہونے کے باوجود ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 بل، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020ء اور اقوامِ متحدہ (سکیورٹی کونسل) ترمیمی بل 2020ء قومی اسمبلی اور سینٹ سے پاس کرا لئے گئے تاہم نیب قوانین میں ترمیم کے لیے اپوزیشن کی پینتیس تجاویز حکمران جماعت نے مسترد کردیں۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استدلال تھا کہ اپوزیشن جو ترمیم چاہتی ہے وہ تحریک انصاف کے لیے ممکن نہیں کیونکہ احتساب ہمارا ایجنڈا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ حکومت کا خیال
مزید پڑھیے


درست فیصلے!

بدھ 29 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
یہ واقعی بڑی خبر ہے کہ کورونا وباجس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا تھا اور قریباً 6 لاکھ56 ہزار680 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں 5865 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں لیکن اب ہلاکتیں تھمنے لگی ہیں، پنجاب میں کئی ماہ بعد پیر کو کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اس پر حکمران جماعت کے عمائدین اپنی فتح کے شادیانے بجا رہے ہیں اور یہ ڈفلی بھی بجائی جا رہی ہے کہ اپوزیشن کی کورونا وائرس کے بارے میں حکمت عملی اورحکومت کے خلاف پراپیگنڈا غلط نکلا اور اب وہ اپنے زخم چاٹ رہی ہے۔ یقینا
مزید پڑھیے


نیب کے دانت کیونکر نکلیں گے!

پیر 27 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کی ضمانت منظور کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حال ہی میں جو تاریخی فیصلہ دیا اس کا ’’جواب الجواب‘‘آگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس مقبول باقر کے تحریر کردہ اس فیصلے میں نیب کو خاصا رگڑا لگایااور فیصلے میں وہ باتیں کہی گئیں جو زبان زدعام ہیں کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور احتساب کا یہ ادارہ صرف اپوزیشن کے سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔ شاید نیب کے خلاف عدالت عظمیٰ کی لمبی چوڑی چارج شیٹ کے جواب میں ہی چودھری برادران کے خلاف
مزید پڑھیے


مستقبل یکسر محفوظ نہیں!

هفته 25 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
امریکہ کے موقر جریدے اٹلانٹک کے تازہ شمارے میں شائع ایک مضمون نظر سے گزرا جس کا عنوان تھا ’امریکی صدر ٹرمپ ایک ٹوٹا ہوا شخص‘ ۔ مضمون نگار نے ٹرمپ کے فوکس نیوز جو کہ ایک قسم کا امریکی صدر کا عملی طور پر ترجمان ہے ‘پر ایک مشہور اینکر پرسن کرس ویلس کو انٹرویو دیتے ہوئے اس کے آخری سوال جو کہ محض فرمائشی سوال تھا اور امریکہ کے روایتی میڈیا کی طرح ہرگز سخت نہیں تھا یہ کہ آپ کا صدارتی دور کیسا رہا ؟صدر ٹرمپ نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ
مزید پڑھیے


ایک ہی حمام میں؟

بدھ 22 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان کے شفافیت کے نعرے کو اس بات سے تقویت حاصل ہو گئی ہے کہ حکومت نے خود ہی وہ فہرست جاری کر دی جس کے مطابق معاونین خصوصی اور مشیروں کی انیس رکنی ٹیم میں سے دس بیرون ملک جائیدادوں کے مالک ہیں۔نیز خود حکومتی وزرا جن میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان شامل ہیں کے یہ خدشات درست ہیں کہ یہ غیر منتخب ارکان ایک ایک بیگ لے کر آئے ہیں اور اقتدار کے خاتمے پر بیگ لے کر واپس چلے جائیں گے ۔ان میں سے بعض
مزید پڑھیے








اہم خبریں