Common frontend top

عارف نظامی


مافیا مافیا کا کھیل


جب بھی کوئی معا ملہ حکومت کے ہاتھ سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے تو فوراً ہی اس صورتحال کا ذمہ دار کسی نہ کسی تصوراتی مافیا کو قرار دے دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم اور ان کی ٹیم بھی کہتی ہے کہ" آئو مافیا ،مافیا کھیلیں"۔ اب جبکہ عین فصل کاٹنے کے ساتھ ہی گندم کا بحران سر پر آگیا ہے اور ابھی سے گندم اور آٹے کی قیمت تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئی ہے تو تاریخی کوتاہی جس کے تحت گندم کی برآمدکی اجازت دے دی گئی تھی کے لیے ذخیرہ اندوزوں پر مشتمل مافیا کو موردالزام ٹھہرایا
پیر 20 جولائی 2020ء مزید پڑھیے

ہر شعبے میں رجعت قہقری!

هفته 18 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
چند روز قبل ہی میں سی این این دیکھ رہا تھا،اس امریکی چینل نے ایمریٹس ایئرلائنز کے برانڈ پر چند منٹوں کا پروگرام ٹیلی کاسٹ کیا۔یہ تو معلوم ہی تھا کہ ایمریٹس دنیا کی چوتھی بڑی فضائی کمپنی بن چکی ہے اور دبئی ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے لیکن جس بات نے مجھے چونکا دیا وہ یہ تھی کہ ایمریٹس ایئر لائنز کی جب 25 مارچ 1985ء کو بنیاد ڈالی گئی تو یہ ایئرلائنز پی آئی اے کے 2 جہاز لیز پر لے کر شروع کی گئی اور دونوں جہازوں کا
مزید پڑھیے


شادیانے نہیں عمل!

بدھ 15 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق وطن عزیز میںکورونا کیسز میں28فیصد کمی آئی ہے۔اموات اور کیسز میں ٹھہراؤ اچھی خبر ہے کیونکہ اس موذی مرض کے ہاتھوں پوری دنیا ہی بری طرح متاثر ہے اور پاکستان جیسے پسماندہ ملک کی نہ صرف اکانومی تباہ ہو گئی بلکہ بہت سے غریبوں کا روزگار ختم ہو گیا اور قوم کو روشنی کی کوئی کرن نظر نہیں آ رہی تھی کہ کب یہ آفت ٹلے گی اور اس کے اقتصادیات ،سیاسیات اور سماجی معاملات پر کیا دوررس اثرات مرتب ہونگے۔ اب تک اعدادوشمار کے مطابق 5320سے زیادہ افراد
مزید پڑھیے


تبدیلی نظر نہیں آ رہی

پیر 13 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکمران جماعت کے درمیان تلخی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے توپوں کا رخ آصف زرداری، انکے صاحبزادے بلاول بھٹو اور ہمشیرہ فریال تالپور کی طرف کر رکھا ہے جبکہ دوسری طرف سے بھی گولہ باری جاری ہے۔ادھر آل پارٹیزکانفرنس کا بھی بہت چرچا ہے۔ جمعہ کو آصف زرداری نے اپنا کورنٹین اور چپ کا روزہ توڑتے ہوئے جے یو آئی )ف(کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کافی تلخ باتیں بھی کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی
مزید پڑھیے


جے آئی ٹیز کا ابال

هفته 11 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے جرائم اور اس کے پشت پناہوں کے بارے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سیاست کی باسی کڑی میں خاصا ابال آ گیا ہے کیونکہ پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کی مجرمانہ کارروائیوں ،بلدیہ ٹاؤن کی فیکٹری میں ستمبر 2012 ء میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاکتوں یا پھر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی (فشریز) کے سابق چیئرمین نثار مورائی کے حوالے سے الزامات میں کوئی نئے انکشافات نہیں ہیں ۔ سیاستدانوں ،جرائم پیشہ عناصر اور قانون نافذ کرنے والوں کی
مزید پڑھیے



’’مرشد مروا نہ دینا‘‘

بدھ 08 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
5 جولائی آیا اور گزر گیا صرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس روز 43 سال قبل اس وقت کے آرمی چیف جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے دن کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ بلاول بھٹو کی بات اصولی طور پر درست ہے۔ شاید سانحہ مشرقی پاکستان جسے ایک آمر فیلڈ مارشل ایوب خان کی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا جاتا ہے کے علاوہ 5 جولائی1977ء کا مارشل لا بھی سیاہ ترین دن تھا۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا پوری قوم آج تک اس کے
مزید پڑھیے


وقت معاف نہیں کرتا۔۔۔

پیر 06 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
جس طرح برطانیہ کے موسم میں آسماں کا رنگ بدلنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی اسی طرح پاکستانی قلزم سیاست میں بھی آنکھ جھپکتے ہی بھنور بن جاتے میں۔ تیز دھوپ کی جگہ یکدم مطلع ابر آلود ہو جانا ، بارشیں شروع ہو جانا برطانیہ کے موسم کی خصوصیت ہے اسی لیے محاورۃً کہا جاتا ہے کہ آپ تو انگریزی موسم کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔ کچھ یہی حال پاکستانی سیاست کا ہے جہاں حکمرانوں کا سنگھاسن ڈولنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔صرف ایک چیز مستقل ہے اور وہ ہے پاکستان میں تاریخی طور پر اسٹیبلشمنٹ کا رول۔ تحریک انصاف
مزید پڑھیے


واہ واہ کرانے کی عجلت؟

هفته 04 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
22 مئی کو ناگہانی آفت کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 8303 جس میں عملے سمیت 97افراد جاں بحق ہوئے تھے کی انکوائری رپورٹ چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بڑے طمطراق سے جاری کی ۔ اصولی طور پر تو حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی میں سب کچھ افشا کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ سجاد گل اور معاون پائلٹ عثمان اعظم کی کوتاہی اور ایئرکنٹرولر کے تساہل کی بنا پر پی آئی اے کا طیارہ A-320کریش ہو گیا ۔
مزید پڑھیے


وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔۔

بدھ 01 جولائی 2020ء
عا رف نظا می
شاید پی ٹی آئی حکومت کے بائیس ماہ کے دور میں پہلا موقع تھا کہ وزیراعظم نے حکمران جماعت اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہو۔ ویسے تو بطور وزیراعظم بشمول اپوزیشن انھیں تمام پارلیمنٹیرینز کو عشائیہ میں مدعو کرنا چاہیے تھا تاہم چونکہ اپوزیشن کے بارے میں ان کا مخصوص نکتہ نگاہ ہے کہ یہ کرپٹ ہیں ان سے ہاتھ نہیں ملاؤں گا لہٰذا انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ عشائیہ میں بھی خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ حکومت یقینی طور پر مدت پوری کرے گی ،اپوزیشن کو مطعون کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ
مزید پڑھیے


زمین کھسک رہی !!

پیر 29 جون 2020ء
عا رف نظا می
جمعرات کو وزیراعظم عمران خان اپنے معمول کے یکسر برخلاف قومی اسمبلی میں وارد ہو گئے۔ وہ شاذ ہی پارلیمنٹ میں جو ان کی طاقت کا منبع ہے قدم رنجہ فرماتے ہیں ،اس ضمن میں انھوں نے اپنے پیشرو میاں نواز شریف جو بطور وزیر اعظم پارلیمنٹ سے دور ہی رہتے تھے ‘کے ریکارڈ کو بھی مات کر دیا ہے۔ پاکستانی برانڈ پارلیمانی جمہوریت کا خاصا رہا ہے کہ وزرائے اعظم الیکشن جیت کر پارلیمنٹ کے ووٹوں سے اقتدار میں آتے ہیں لیکن اس کے بعد پارلیمنٹ کا رخ کرنے سے بھی ہچکچاتے ہیں۔اس طرز کی جمہوریت کو میرے دوست
مزید پڑھیے








اہم خبریں