Common frontend top

عارف نظامی


بھڑاس!


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ وزارت اطلاعات بالخصوص موجودہ حکومت جو میڈیا پر اپنا میسج بطریق احسن پہنچانے کے لئے ضرورت سے زیادہ ہی کوشاں رہتی ہے ‘کے وزیر اطلاعات جوحکومت کے چیف ترجمان ہوتے ہیں ‘کی میڈیا پر ٹاک شوز میں حاضر باشی ہمہ وقت رہتی ہے۔ خیال تھا کہ فواد چودھری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان لے کر انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا سونپ دیاگیا ہے لہٰذا وہ کھڈے لائن لگ کر منظر عام سے ہٹ جائیں گے لیکن انہوں نے اس وزارت کے ذریعے
هفته 27 جون 2020ء مزید پڑھیے

جان بولٹن کی کتاب۔۔۔ٹرمپ کیلئے دھچکا!

بدھ 24 جون 2020ء
عا رف نظا می
امریکہ کے سیماب پا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے’’ ارشادات اور حرکتوں‘‘کی وجہ سے خود کو اتنا متنازعہ بنا لیا ہے کہ ماضی کے بعض قریبی ساتھی ان کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ تازہ مثال ان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر، انتہائی ہارڈ لائنر جان بولٹن ہیں جن کی کتاب جو گزشتہ روز منظر عام پر آئی ہے اس کے اقتباسات ہر جگہ شائع ہوچکے ہیں ۔جان بولٹن خود دائیں بازو کے انتہا پسند متعصب نظریات رکھتے ہیں وہ بطور مشیر قومی سلامتی ایران کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے اور اس پراقتصادی پابندیاں لگانے کے موید
مزید پڑھیے


مرکزیت پسندی نہیں!

پیر 22 جون 2020ء
عا رف نظا می
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نااہلی کے لیے صدر مملکت نے جو ریفرنس دائر کیا تھا وہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بینچ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے پر سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر وکلا حضرات مٹھائیاں بانٹ رہے تھے کہ متذکرہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی اور جمہوری اقدار کی آبیاری کے حوالے سے بہت بڑا اقدام ہے لیکن بعض سیاسی رہنماؤں اور قانون دانوں کی رائے یہ ہے کہ بلاجواز شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے
مزید پڑھیے


بی این پی کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی!

هفته 20 جون 2020ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان بدھ کو کراچی میں فرما رہے تھے کہ 18ویں ترمیم نے وزیراعلیٰ کو آمربنادیا،اس میں جلد بازی میں کئی ایسی چیزیں ڈال دی گئیں جنہیں ختم کرنا ہوگا۔ اختیارات صوبوں کو پہنچ گئے لیکن صوبوں نے اختیارات بلدیات کو نہیں دئیے، انکا کہنا تھا این ایف سی ایوارڈ میں بھی خامیاں ہیں، یہ ناقابل عمل ہے، یہ کیسا سسٹم بنایا گیا کہ وفاق صوبوں کو پیسے دے دیتا ہے اور خود 700 ارب خسارے میں چلا جاتا ہے۔ اسی دن اسلام آباد میں ایک اور سیاسی’’دھماکا‘‘ ہوا جب بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ اختر مینگل جو معروف
مزید پڑھیے


بھارت کے جارحانہ عزائم

بدھ 17 جون 2020ء
عا رف نظا می
اس وقت پاکستان کی طرح بھارت میں بھی کورونا وائرس کی وبا آگ کی طرح پھیل رہی ہے ، اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن مودی سرکار اپنے ہمسایوں پر روایتی غلبہ حاصل کرنے کی بھارتی پالیسی پر انتہائی متشدد طریقے سے عمل پیرا ہے ۔ 1976ء سے لے کر اب تک چین کے ساتھ ہونے والے تنازعات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن پر گولی نہیں چلی۔ لیکن اب اطلاعات کے مطابق بھارت اور چین کی فوجیں ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں اور پچھلے مہینے بھارت اور چین کے فوجیوں کے مابین
مزید پڑھیے



مزید سخت مالی سال!

پیر 15 جون 2020ء
عا رف نظا می
کورونا زدہ ماحول میں 2020-21 ء کے لیے 7.3ٹریلین روپے پر مشتمل قومی بجٹ پیش کر دیا گیا۔ ویسے تو اس پر بڑا فخر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا لیکن چونکہ تاریخی طور پر بجٹ محض اعداد وشمار کا گورکھ دھندا بن کر رہ گیا ہے اس لیے قوم پر نئے ٹیکس نہ لگا کر جو ’’احسان عظیم‘‘ کیا گیا ہے، اس پر زیادہ شادیانے بجانے کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی پاکستان کی معیشت کا حال ایک نیم مردہ،کورونا زدہ شخص کی طرح ہے جس کے بدن سے مزید خون نہیں چوسا
مزید پڑھیے


امریکی بلاگرکے ’’ارشادات‘‘

هفته 13 جون 2020ء
عا رف نظا می
نام نہاد امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کردیا ہے۔ ان کے بارے میں ابھی آشکار ہوا ہے کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے پاکستان میں سرگر م ہیں۔ شاید ان کی سرگرمیاں منظرعام پر نہ آتیں اگر وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بارے میں انتہائی توہین آمیز ٹویٹ کر کے ان کی ذات پر کیچڑ نہ اچھا لتیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ2011ء میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیر داخلہ رحمان ملک نے انھیں ویزا دینے کے بہانے بلایا اور نشہ آور مشروب پلا کرعصمت دری کردی
مزید پڑھیے


کیسا بجٹ؟

بدھ 10 جون 2020ء
عا رف نظا می
پرسوں 2020-21 ء کا وفاقی بجٹ آ رہا ہے، اگرچہ ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا تھا لیکن اب تو بجٹ محض ایک گورکھ دھندا بن کر رہ گیا ہے کیونکہ سارا سال اقتصادی پالیسیوں، تخمینوں اور اہداف میں مسلسل تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا تو پہلے ہی بھرکس نکلا ہوا تھااور اس کی کوئی کل سیدھی نہیں تھی لیکن رہی سہی کسر کورونا نے پوری کر دی ہے۔2019-20 ء کے بجٹ میں دیئے گئے اہداف بھی عمومی طور پر پورے نہیں ہو سکے اور اب موجودہ حالات میں جو بھی نئے ہدف مقرر کئے جائیں
مزید پڑھیے


عوام کا غم و غصہ!

پیر 08 جون 2020ء
عا رف نظا می
امریکہ کی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں حال ہی میں ایک نہتے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے پولیس کے ہاتھوں قتل عمد کے بعد پورا ملک شدید ہنگامہ آرائی کی لپیٹ میں آ گیا۔ واشنگٹن ،نیویارک ،لاس اینجلس ،فلا ڈیلفیا ،منی سوٹا سمیت 20 ریاستوں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے اور 40 شہروں میں کرفیو نافذ کیا گیا۔نیویارک اور ہوسٹن میں لوٹ مار کے بھی کئی واقعات ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرین کے خوف سے وائٹ ہاؤس میں بنے بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔امریکہ بھر میں اس احتجاج
مزید پڑھیے


شہباز شریف پر احسان!

هفته 06 جون 2020ء
عا رف نظا می
منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کی گرفتاری کے لیے ان کی ماڈل ٹاؤن میں اقامت گاہ پر نیب کے ناکام چھاپے سے جو ڈرامہ شروع ہوا تھا وہ اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے کورٹ روم میں اس وقت ختم ہو گیا جب فاضل ججوں نے 17جون تک ان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی ۔تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود شہبازشریف نیب کے ہتھے نہ چڑھے اور وہ انہیں جُل دینے میں کامیاب رہے لیکن اس سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں