Common frontend top

عارف نظامی


سیاست کیلئے بڑا وقت ہے!


کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا اور رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی ہمارے سیاستدانوں بالخصوص حکمران جما عت کی ترجیحات کو بدل نہیں سکا۔ ملک ایک بڑے بحران میں گھرا ہوا ہے لیکن یہاں بحث ہو رہی ہے کو احلال ہے یا حرام؟۔ جمعے کو کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں 1226 کا اضافہ سامنے آیا اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔اسی روز متاثرین کی تعداد پہلی مرتبہ سندھ میں پنجاب سے بڑھ گئی اور ایک روز میں ملک بھرمیں 47 اموات ہوئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت
پیر 04 مئی 2020ء مزید پڑھیے

وزارتوں کی میوزیکل چیئر

هفته 02 مئی 2020ء
عا رف نظا می
تحریک انصاف کے دو سالہ حکومت میں وفاقی کابینہ میں رد وبدل میوزیکل چیئر بن کر رہ گیا ہے۔ وزارتوں اور محکموںمیں اکھاڑ پچھاڑ اب تو معمول کی کارروائی لگتی ہے۔ وزارت عظمیٰ کے بعد سب سے کلیدی وزارت، خزانہ کی ہوتی ہے اور اقتصادیات کا پہیہ چلانے میں وزیر خزانہ کا رول اہم ترین ہوتا ہے۔اس منصب کیلئے وزیراعظم کے قابل اعتماد ساتھی اسد عمر کا عام انتخابات کے انعقاد سے بھی پہلے قرعہ فال نکل چکا تھا لیکن چند ماہ بعد احساس ہوا کہ یہ ان کے بس کا روگ نہیں اور گزشتہ برس اپریل میں انہیں وزارت
مزید پڑھیے


پھر 18 ویں ترمیم کا شوشہ؟

بدھ 29 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
اپریل 2010ء میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آئین میں 18ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی، جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے صاد کیا تھا۔ اس ترمیم کے تحت این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے زیادہ تر اختیارات اور مالی وسائل صوبوں کو منتقل کردیئے گئے۔ اس کا مقصد 1973ء کے آئین کووفاقی اور پارلیمانی بنانے کے علاوہ مالی اختیارات صوبوں کو منتقل کرنا تھا۔ دیکھا جائے تومتذکرہ ترمیم کا زیادہ فائدہ سب سے بڑے صوبے پنجاب کو ہی ہوا،اس وقت پنجاب میں شہبازشریف وزیر اعلیٰ تھے، مرکز میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم
مزید پڑھیے


حکمرانوں کی خوش اعتقادی

پیر 27 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون اس لحاظ سے تو کامیاب رہی کہ خان صاحب کی اپیل پر 55کروڑروپے چندہ جمع ہو گیا۔ اس موقع پر قریباًتمام بڑے بڑے چینلز کے اینکرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اس سارے نیک مقصد کو مولانا طارق جمیل جنہیں نجیب الطرفین عالم اور مبلغ کہا جا سکتا ہے کی کچھ چینلز پر آمد اور ان کے بعض ریمارکس نے متنازعہ بنا دیا۔ مولانا اپنی خوش گفتاری جسے ناقدین چرب زبانی کہتے ہیں، کے حوالے سے خاصے معروف ہیں، وہ قریباً ہر چینل پراپنے فہم وفراست کے موتی بکھیررہے ہوتے ہیں۔حکمرانوں
مزید پڑھیے


ورچوئل پرائم منسٹر !

هفته 25 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
مسلم لیگ (ن) کے صدر ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف ایک بار پھر کورونا وبا کو جواز بنا کر نیب کو طرح دے گئے، بدھ کو انہیں نیب نے طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے خود حاضر ہونے کے بجائے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھیج دیا کہ وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا رہے ہیں، اگرچہ ان کی صحت اب ٹھیک ہے لیکن وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر خود وبا کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ انہوں نے نیب کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات جو ان کے مطابق یادداشت میں تھے بھی لف کر
مزید پڑھیے



مصلحتوں کے تابع

بدھ 22 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
کورونا وائرس وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور جب تک اس سے بچنے کے لیے ویکسین سامنے نہیں آتی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جائے گی۔ اگرچہ دنیا میں بہت معروف ڈرگ کمپنیاں دن رات اسی دھن میں مگن ہیں کہ اس کا تیر بہدف توڑ جلد ازجلد تیار کیا جائے لیکن عام تاثر یہی ہے کہ اگرمعاملات بہت جلدی بھی ہوئے تو اگلے برس تک ہی کامیابی متوقع ہے۔ اب تو اس موذی وائرس کے خلاف احتیاط سماجی فاصلے اور لاک ڈاؤن ہے لیکن المیہ یہی ہے کہ کب تک ملکی معیشت اور انسان
مزید پڑھیے


معاشی زبوں حالی اور ہمارا رویہ

پیر 20 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم کے کار پردازان بجا طور پر فکر مند ہیں کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا کے نتیجے میں معیشت بالکل بیٹھ چکی ہے ۔مایوسی کی صورتحال کا اندازہ وزیر ریلویز شیخ رشید کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان سے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے اگر امدادی پیکیج نہ ملتا تو ملک مالی طور پر دیوالیہ ہو جاتا ،ہمارا معاشی کام ختم ہو گیا تھا۔اب آئی ایم ایف کی طرف سے اقساط کی ادائیگی کے لیے ٹائم مل گیا ورنہ ہمارے پاس تو ادائیگیوں
مزید پڑھیے


لیڈرشپ کا مظاہرہ؟

هفته 18 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جیسے سنجیدہ معاملے کو جس کا بنیادی تعلق قوم کی بقا اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے اس کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن میں دوہفتے کی توسیع اور ساتھ ہی نرمی کے اعلان نے سارے معاملے کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے ۔ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں ریکارڈ 17 ہلاکتوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 136 ہو گئی ہے کیا یہ محض اتفاق ہے؟ایک طرف وفاقی حکومت نے مخصوص دکانیں اور کاروبار کھول دئیے ہیں جبکہ دوسری
مزید پڑھیے


مربوط حکمت عملی کی ضرورت!

بدھ 15 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
پاکستان میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد اور ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے لیکن اس موذی وبا سے بطور قوم ملکر لڑنے کا عزم نظر نہیں آ رہا۔اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے بعض وفاقی وزرا جن میں علی زیدی،فیصل واوڈا اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم پیش پیش ہیں نے سندھ حکومت پر صوبے میں کورونا وائرس کو روکنے کے بجائے پھیلانے اور مال کھانے کے سنگین الزامات کیوں لگائے ہیں۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اگر وفاقی حکومت کو کوئی تحفظات ہیں تو بیانات
مزید پڑھیے


کورونا۔۔۔ویک اپ کال

پیر 13 اپریل 2020ء
عا رف نظا می
کورو ناوائرس کی موذی وبا نے ایک بار پھر اس احساس کو جاگزین کر دیا ہے کہ دنیا بھر میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ترہوتی جارہی ہے۔ امریکہ سمیت امیر ترین ممالک میں کورونا وائرس سے براہ راست یا بلاواسطہ متاثر ہونے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ،کاروباری افراد اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، لاکھوں ملازمتوں سے محروم ہوئے اور دیہاڑی دار مزدور بے روز گار ہو گئے۔گویا کہ امیر اور غریب ممالک میں اس وبا سے نبٹنے کے لیے وسائل کا تفاوت پوری طر ح واضح ہو گیا ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں