Common frontend top

عارف نظامی


پھر ارتعاش؟


ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی روداد بتا کر سیاست میں خاصا ارتعاش پیدا کر دیا ہے۔بقول ان کے ’’ اس ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم ،وزیر مملکت داخلہ و احتساب شہزاد اکبر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی موجود تھے۔بشیر میمن کے مطابق عمران خان نے ان سے کہا وہ پہلے بھی بڑے اچھے کیس بناتے رہے ہیں، اس کیس میں بھی ہمت کرنی ہے اور اچھا کیس بنانا ہے۔بشیر احمد میمن نے دعویٰ کیا کہ شہزاد اکبر کے دفتر میں جاکر انہیں پہلی مرتبہ
هفته 01 مئی 2021ء مزید پڑھیے

پھر این آر او کیا ہے؟

بدھ 28 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان اپنا موقف اچانک بدل لینے کے حوالے سے یوٹرن خان مشہور ہو گئے اور وہ اپنے دفاع میں اکثر کہتے ہیں کہ یوٹرن لینا لیڈر کی عظمت کی نشانی ہے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کر کے آگے بڑھ جاتا ہے لیکن میاںنواز شریف کی صاحبزادی اور سیاسی جانشین مریم نواز نے تو اس ضمن میں حد ہی کر دی ہے۔ وہ ایک تازہ بیان میں فرماتی ہیں کہ ’’عمران خان کی حکومت کو پورے پانچ برس دینے چاہئیں تاکہ انہیںیہ حسرت نہ رہے کہ اپوزیشن نے اپنی مدت پوری نہ کرنے دی۔ ان کا مزید کہنا
مزید پڑھیے


شہباز شریف کا امتحان!

پیر 26 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سات ماہ جیل کی ہوا کھانے کے بعد ضمانت پر رہا ہو گئے۔ اس طرح خواجہ آصف کے سوا مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت ضمانتوں پر رہا ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی کارروائی کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، پہلے عدالت عالیہ کے ڈویڑن بینچ کے ایک جج مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگرنے ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا جبکہ دوسرے رکن مسٹر جسٹس اسجدجاوید گھرال نے ضمانت دینے سے اتفاق نہیں کیا۔ مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر کا کہنا
مزید پڑھیے


کورونا کی تشویشناک صورتحال

هفته 24 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
وطن عزیز میں موذی وبا کورونا کی تیسری لہر جس سرعت سے پھیل رہی ہے،اس کے پیش نظر گزشتہ روز زیراعظم عمران خان نے کہا ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزیدکہا: اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا، عوام میں کورونا کا خوف نہ ہونے کی وجہ سے اس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر اسد عمر
مزید پڑھیے


غلطیاں نہ دہرائی جائیں

بدھ 21 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو آج کل متحدہ عرب امارات ،ترکی اور ایران کے دورے پر ہیں ،نے پاکستان کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہ پاکستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ امریکہ اورطالبان کے درمیان معاہدہ اور مختلف گروپوں کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ انہوںنے امید کا اظہا ر کیا ہے کہ تمام فریق افغا نستان میں امن لائیں گے۔24 اپریل کواستنبول میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس جس میں امریکہ کے علاوہ چین ،روس اور بھارت بھی شرکت کر رہے ہیں ، افغان حکومت کی نمائندگی وزیر خارجہ حنیف آتمرکر
مزید پڑھیے



اپنا ہی وژن؟

پیر 19 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
تحریک انصاف کی حکومت کے اڑھائی سالہ دور میں چوتھی بار اصلاح احوال کے نام پر کابینہ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ سب سے کلیدی تبدیلی بطور وزیرخزانہ شوکت ترین کی تقرری ہے۔ )واضح رہے کہ شوکت ترین عمومی تاثر کے برعکس جہانگیر ترین کے دورکے بھی رشتہ دار نہیں ہیں(۔ شوکت ترین پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں آصف علی زرداری کی چوائس تھے۔ وہ اس لحاظ سے کامیاب وزیرخزانہ تھے کہ این ایف سی ایوارڈ جس کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے مالیاتی رشتوں کو تبدیل کیا گیا انہی کا کارنامہ تھا،
مزید پڑھیے


قیاس آرائیاں

هفته 17 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبا ز شر یف کی بیس ما ہ بعد ضمانت کے بعد رہائی رک گئی ہے ، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے بدھ کو فیصلہ محفوظ کیا ،20منٹ بعد کورٹ ایسوسی ایٹ نے آواز دی کہ ضمانت منظور ہو گئی ، جسٹس سرفراز نے مختصر فیصلہ جسٹس اسجد جاوید کو بھجوایا تو انہوں نے دستخط نہیں کئے۔ معزز جج نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کو آگاہ کردیا ،اب ریفری جج شہباز شریف کی ضمانت کے کیس کا فیصلہ سنائے گا۔قبل ازیں جب
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم کا گنجل

بدھ 14 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھری محفل میں جو پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس تھا بڑے جوشیلے انداز میں پی ڈی ایم کے سیکرٹری شاہد خاقان عباسی کا جاری کر دہ شوکاز نوٹس پھاڑ دیا۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں بلوچستان کی حکمران جماعت ’باپ‘ کی ووٹو ں کی عملی طور پر مدد حاصل کرنے پر نوٹس جا ری کیا تھا۔ گویا کہ بلاول نے اپنے نانا کی طر ح ڈرامائی انداز اختیار کر نے کی روایت کو اپنایا، ذوالفقار علی بھٹو نے
مزید پڑھیے


نالائقی نہیں تواور کیا؟

پیر 12 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
حالات کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم مصمم اورحکومتی ترجمانوں کے بلندبانگ دعوئوں کے باوجود اقتصادی صورتحال رجعت قہقری کا شکار ہے، اسے اتفاق ہی کہنا چاہیے کہ سرمنڈاتے ہی اولے پڑے۔ آئی ایم ایف کا زوردار پیکیج، جس کے تحت ہمیں اس عالمی مالیاتی سرکار نے پچاس کروڑ ڈالر کی مدد دینے کی منظوری دی لیکن ساتھ ہی ساتھ اس رقم کے حصول کے لیے جونئی شرائط عائد کیں وہ ہمارے لیے مہنگائی کی ایک نئی لہر کی "نوید" ثابت ہوئی ہیں۔ رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کی
مزید پڑھیے


ہوئے تم دوست۔۔۔۔

هفته 10 اپریل 2021ء
عا رف نظا می
وہی ہوا جس کا خدشہ تھا ،گیارہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنے بوجھ تلے ہی منہدم ہونے لگا ہے ۔ بعض تجزیہ کار تو اب اس کے وجود سے ہی انکاری ہیں کیونکہ پی ڈی ایم فی الوقت اس پوزیشن میں نہیں رہی کہ متفقہ فیصلے کر سکے اور ان پر موثر طریقے سے عمل درآمد کر اسکے۔ ہم سب جمہوریت اور جمہو ری رویوں کا دم بھرتے ہیں، خاص طور پر اپوزیشن حقیقی جمہوریت کے احیا کی داعی ہے اوراسی لیے یہ اتحاد تشکیل دیا گیا لیکن عملی طور پر پی ڈی ایم میں شامل
مزید پڑھیے








اہم خبریں