منی پوربھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ ،میزورم اور آسام میں سے ایک کثیر لسانی ریاست ہے جوپیچیدہ آبادیاتی اختلاط رکھتی ہے۔ منی پورمیں 3 مئی2023ء کو ہندوئوں اورمسیحیوںکے مابین فسادات پھوٹ پڑے جوہنوز جاری ہیںاورفرقہ وارانہ اور نسلی کشیدگی کے باعث حالات بدستورکشیدہ ہیں۔ہندومسیحی فسادات میں اب تک دوسو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں اور ہزاروں بے گھر ہو کر ریاست بھر کے امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ منی پورکے10 سے زائد اضلاع میں فسادات سے اب تک 54 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔200 گرجا گھر، 20 پولیس سٹیشن اور 2
هفته 03 جون 2023ء
مزید پڑھیے
عبدالرفع رسول
چین نے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی
پیر 22 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
چین نہیں بلکہ آنے والے کل کے سپرپاور نے یہ کہتے ہوئے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی کہ کشمیر جیسے متنازع خطے میں کوئی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر چین کاچیں بجبیں ہونا دراصل بھارت کے توسیع پسندانہ رحجانات اور اس کی نفسیات بدلنے کے لئے آلارم ہے۔19مئی 2023 ء کو چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’چین متنازعہ علاقوں میں جی 20 کا کوئی بھی اجلاس بلانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور ایسی کسی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
مقبوضہ جموں کے میڈیکل کالج میں کشت وخون
جمعرات 18 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک برپاہونے اورپھر2014کو بھارت میں مودی کے برسر اقتدارآنے کے بعد جموں کے ہندوڈوگرہ زہریلے اژدھوںکی شکل اختیار کرچکے ہیں جنکی پھنکارسے مقبو ضہ جموں میں زیرتعلیم کشمیری طلباء اورتجارایک بڑے آزارمیںمبتلا ہیں۔بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میںآرایس ایس کی حکومت قائم ہونے کے بعد جموں کے ہندوڈوگرے جن کی خصلت بغل میں چھری منہ میں رام رام ہے، اجتماعی انحطاط پر اتر آئے ہیں اوروہ کشمیری مسلمانوں کے خلاف ہنگامہ وپیکارکھڑاکرنے اوراوران کے خلاف تخریب وانتشار کی فضاقائم کے لئے ہاتھ سے کوئی موقع جانے نہیں دیتے اوروہ عملی طورپردشنہ حجام بن گئے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
جی 20کشمیرپرجبری قبضے پر سندجواز!!
منگل 16 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
یہ عصر حاضرکے حوادث میں سے ایک سنگین حادثہ ہے اورموجودہ المیوں میں المیہ کہ ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر میں سنگین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اورہر دن وہ اپنی پلکوں میں آزادی کاخواب سجائے ہوئے آشفتہ گاں، اسیران قفس اورخاک بسر کشمیریوں پر اپنے جرائم میں بے پناہ اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے۔سری نگر کی گلی وکوچوں میں سفاک بھارتی فوج دھاڑ اور چنگاڑ رہی ہے اور اس کی کھلی دہشت گردی سے ارض کشمیر لالہ گوں اورخون مسلم سے لالہ زارہے۔
ایک لاکھ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے ،دس ہزار
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
غزہ پر اسرائیل کی تازہ جارحیت
جمعرات 11 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
9مئی 2023منگل کو علیٰ الصبح اسرائیلی درندوں نے غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر اچانک فضائی حملے کئے جن میں10سے زائد فلسطینی مسلمان جن میں چار بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں شہید ہوئے۔اسے قبل2مئی 2023منگل کو اسرائیلی حراست میں فلسطین کا ممتاز جانباز خضرعدنان جو ارض فلسطین کی آزادی کا علم لیکر بدترین دہشت گرداسرائیل کی غنڈہ گردی کو للکارتا رہا، قبلہ اول اورسرزمین انبیاء کی بازیابی کے لئے اس نے اپنا سینہ آگے کردیا تھا اور رضائے رب العالمین پر دار ومدار رکھ کریہودی صہیونیت کاانکارکرتے ہوئے ڈٹاہواتھابالآخر صیہونی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوکراسرائیلی تعذیب خانے میں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ایک تھی عافیہ صدیقی !!
بدھ 10 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خون کے آنسو رلا دینے اور رنج والم سے بھرپور کہانی سے عملی طور پر اب ہمیں کوئی سروکار نہیں رہا۔عافیہ سال 2003ء سے آج تک بدستور امن ،انصاف ،مساوات اوربہبود انسانیت کو اپنا نصب العین قرار دینے والے مگر حقیقت میں انسانیت سے عاری اورحیوانی خواہشات کے حامل امریکہ کے قید میں پابند سلاسل ہیں ۔اغوا ہونے کے آغاز پر پہلے وہ افغانستان میں بگرام کے امریکی ائیر بیس کے بدنام زمانہ عقوبت خانے میں پابہ زنجیر رہیں جہاں ان پر ابتلاء کے پہاڑ توڑے گئے ۔ زمین شق کرنے اورآسمان لرزانے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پونچھ اورراجوری میں قابض فوج پرحملے!!
منگل 09 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
مقبوضہ جموں وکشمیر میںگزشتہ دو ہفتوں کے دوران کشمیری مجاہدین کے دوالگ الگ حملوں میں کم از کم 10 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے ان کارروائیوں کے دوران بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مجاہدین نے 20 اپریل 2023 ء کومقبوضہ جموںو کشمیرکے پیرپنچال علاقے پونچھ سیکٹر کی بھمبر گلی میں بھارتی فوج کے ایک ٹرک کو ہدف بنایا۔ حملے کے دوران فوجی گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے پانچ فوجی زندہ جل گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے ۔ اس
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
بھارت :سچ لکھنے والے کشمیری صحافی زیرعتاب
اتوار 07 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
ماہ مئی کی پہلی تاریخ کویوم مزدور جبکہ اس مہینے کی 3 کو یوم صحافت کے طور پرمنایاجاتا ہے ۔حقائق سامنے رکھ کرجب بات کریں گے تو دونوں زبانی جمع وخرچ کے سواکچھ بھی نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ دنیامیں صرف اور صرف سینہ زوری چلتی ہے۔چاردانگ عالم افراد ،جتھے اورحکومتیں جو جس قدر رعونت اورنخوت کے حامل ہوں وہ کھلم کھلامزدوروں کی چمڑی اتارنے اورسچ لکھنے والے اہل صحافت کوقتل کرنے یا انہیں زندانوں میں ڈالنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے ۔جب سے میں سن شعور کوپہنچاتومجھے ایسے ظالموں کے مجسم فساد کوکوئی عالمی فورم اورکوئی اقوام متحدہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
’’دی کیرالا سٹوری ‘‘ ایک اورمسلم دشمن فلم
جمعرات 04 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
آرایس ایس ،بی جے پی اورانکی تمام ذیلی تنظیمیں بھارت میںجنہیں ’’سنگھ پریوار‘‘یا سنگھی بریگیڈکے نام سے جاناجاتاہے اسلام اورمسلمان دشمنی حوالے سے ایک بے ننگ ونام داستان کی حامل ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا کرنا ان کی سرشت میں شامل ہے ۔اس کے تن متعفن کے انگ انگ سے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف یاوہ گوئی ،تضحیک ،استہزا،دشنام طرازی، اشتعال اورشرانگریزی ٹپک رہی ہے۔ ۔ متعصب ہندو دین مطہرہ پرمسلسل رقیق حملے کرنے کامرتکب ہو رہا ہے، دنیاکی مقدس اورپاکیزہ ہستیوں،مسلمانوں کی اولوالعزم شخصیات کی توہین، کعبہ المکرمہ کے بارے میں ہرزہ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
بلاول بھٹوکادورئہ بھارت اورکشمیر !
بدھ 03 مئی 2023ءعبدالرفع رسول
جب بھارت مقبوضہ کشمیر کے مرکزسری نگرمیں’’ جی ٹونٹی کانفرنس ‘‘کا انعقاد کرکے دنیا پر واضح کرناچاہتا ہے کہ ’’کشمیرہمارا ہے‘‘ایسے میں پاکستان کے وزیرخارجہ کو 4 اور5 تاریخ کو بھارتی ریاست گوا میں منعقد ہونے والی شنگھائی کانفرنس میں شرکت کرنی چاہیے ۔ انہیں کشمیر میں’’جی ٹونٹی‘‘کانفرنس منعقد کرانے کے خلاف ردعمل کے طور پر بھارت نہیں جانا چاہئے ۔
مانا کہ اسلامیان کشمیر بھارتی بربریت سے کچلے ہوئے ہیں، بے پناہ بھارتی مظالم کے باعث ان کی نبضیں ڈوب چکی ہیں، وہ اپنی گلوگیر آواز میں اپنی بپتا سنانے کی تاب نہیں رکھتے ۔مانا کہ بھارت کی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے