Common frontend top

عبدالرفع رسول


ریاست مدینہ اورمملکت پاکستان


ریاست مدینہ اللہ کی زمین پراللہ کے نظام کے عملی نفاذاورمکمل طورپراس مقدس نظام کے تحت زندگی گزارنے کا نام ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضع وقائم کردہ یہ ایسی پاکیزہ ریاست کانام ہے کہ جس میں نظام صلوٰہ ونظام زکوٰہ ،ایسانظام عدل کہ دہلیز پہ مفت انصاف ،حقوق اللہ اورحقوق العباد، یتیموں ،مسکینوں، اقلیتوں اور خواتین سمیت تمام طبقات کے حقوق کے تحفظ کو اولیت حاصل ہے،جہاںکمزور اور طاقتور کے مابین توازن قائم ہے ۔رحمت للعالمین کے دست رحمت سے جس معاشرے میں مدینہ کی ریاست کی بنیاد رکھی گئی اس میں برائی اور ظلم وزیادتی، فحاشی
جمعرات 24 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

اوآئی سی وزرائے خارجہ کااجلاس

پیر 21 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
اسلام آباد میں22اور23مارچ 2022ء کو اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کا38واں اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔تنظیم تعاون اسلامی کاقیام 21اگست 1969ء کو مسجد اقصی پر یہودی حملے کے ردعمل کے طور پر 25ستمبر 1969ء کو مراکش کے شہر رباط میںعمل میں آیا۔لیکن امت مسلمہ عملی طورپربیت المقدس کوپنجہ یہودسے چھینے میں ناکام رہی ۔ او آئی سی میں مشرق وسطی، شمالی، مغربی اورجنوبی افریقا، وسط ایشیا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور برصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم ممالک شامل ہیں۔ او آئی سی کی ذمہ داریوں میں دنیا بھر کے 1.5ارب مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ شامل
مزید پڑھیے


15مارچ یوم اسلاموفوبیا،بھارت پریشان

جمعه 18 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اسلامو فوبیاکیخلاف مسلسل جدوجہد بالآخر کامیاب ہوئی اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل15 مارچ 2022کو اپنے اجلاس میںہرسال 15مارچ کو’’انٹرنیشنل ڈے ٹو کامبیٹ اسلاموفوبیا ‘‘قرار دے دیا۔15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کا عالمی دن قرار دینے کی وجہ نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کی یادیں تازہ کرنا ہے، جہاں2019 میں نماز جمعہ کے دوران ایک وحشی کی نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ میں 51 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ منگل15 مارچ 2022کو پاکستان کی طرف سے قراردادپیش ہوئی تواسے منظورکرلیاگیا مگرواحدبھارت ہے کہ جس نے کھل کراس قراردادکی
مزید پڑھیے


’’کشمیر فائلز‘‘: جھوٹی کہانی پر مبنی بھارتی فلم

جمعرات 17 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
نوے کے عشرے میں مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر سے کشمیری ہندو پنڈتوں کی نقل مکانی پر بنی ایک نئی فلم ’’کشمیرفائلز‘‘ ایک جھوٹی کہانی ہے ۔ سفاک قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کے مقابلے میں صرف 19یاپھر35کشمیری ہندوپنڈت مرگئے تو فلم بنا لی گئی اورکشمیری مسلمانوںکو ظالم اورکشمیری ہندوئوںکومظلوم بناکر پیش کر دیا گیا۔ اس فلم کا مقصد کشمیری مسلمانوں کو بد نام کرنا اوران کی شبییہ کومسخ کرکے دنیاکے سامنے پیش کرناہے ۔کذب بیانی پر مبنی یہ فلم کشمیری مسلمانوں کے خلاف ایک مہیب سازش ہے جس کے پیچھے نریندمودی
مزید پڑھیے


بھارت کے جنگی عزائم

پیر 14 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارت چانکی جیسی شیطانی چالیں،فاسد تدبیریں، نت نئی ترکیبیںاوردائو پیچ کھیل کراس خطے میں ایٹمی جنگ چھیڑناچاہتاہے ۔یکم مارچ 2022ء منگل کوبھارتی آبدوز کی پاکستان کے سمندری حدود کی دراندازی کے بعد 9 مارچ 2022 بدھ کی شام 6.50پربھارت کی طرف سے پاکستان کی فضائی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت پاکستان کی سلامتی پر خطرناک وارکرنے کی ایک اور ناکام ونامراد کوشش کی کہ جب40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے اس کا ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان کے پنجاب کے ضلع خانیوال کے قصبے میاں چنوں پرآ گرا۔ اس طرح
مزید پڑھیے



نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایک عجوبہ

هفته 12 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
دریائے نیلم کا مرکز مقبوضہ کشمیرکا وادی گریس ہے۔ آزاد کشمیرمیں داخل ہوتے ہوئے اس کے ساتھ کئی شوریدہ نالے مل جاتے ہیں جس کے باعث یہ ایک بہت بڑے اورتیز رفتار دریاکی شکل اختیارکرلیتاہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیرکے اس دریاکو کشن گنگا سے پکارتا ہے۔ دریائے نیلم آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں داخل ہوکر اس شہرکی رونق کودوبالاکرتا ہے۔مظفرآباد میں سنگم کے قریب دریائے نیلم، دریائے جہلم میں مل کردونوں کی وسعت میں اضافہ ہوتا ہے۔اسی دریائے نیلم کے بہتے ہوئے پانی پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بنایاگیا ہے جونیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نام سے
مزید پڑھیے


بھارتی آبدوز کی دراندازی الارمنگ

پیر 07 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
یکم اور2 مارچ 2022ء کو اسلام آباد میں آبی تنازعات پرپاک بھارت مذاکرات ہو رہے تھے لیکن مذاکرات کے دو دور ہونے کے بعد بھی معاملات سلجھ نہ سکے ۔جس کے بعد انڈس واٹر کمشنرز نے31مئی2022ء سے قبل ایک اور مذاکراتی رائونڈ پر اتفاق کرلیا، بھارتی رویہ دیکھ کر رواں سال مئی میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں بھی بھارت سے آبی معاملات سلجھنے کی بظاہر کویہ امید دکھائی نہیں دیتی ۔ اسلام آبادمیںپاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز ہوا تو پاکستان نے دریائے سندھ، چناب اور پونچھ پر 10 بھارتی ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض کرتے ہوئے
مزید پڑھیے


حجاب کے بعد سکھوں کی پگڑی نشانے پر

جمعه 04 مارچ 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارتی ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی قیادت والی سنگھ پریوارجو سنگھی بریگیڈ کہلاتاہے کی طرف سے عفت مآب مسلم خواتین کے حجاب کوہدف بنانے پراضطراب بدستور موجود ہے کہ اسی دوران24فروری 2022کوسکھ لڑکیوںکو’’پگڑی‘‘پہننے پر نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ریاست کرناٹک میں ہی سلیکون ویلی کے نام سے مشہور بنگلور کا ہے جہاں مائونٹ کارمل کالج کی انتظامیہ نے ایک سترہ سالہ سکھ طالبہ امیتیشور کور کو کلاس میں بیٹھنے کے لیے مخصوص مذہبی’’پگڑی‘‘ اتار نے کوکہا۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دراصل یہ آرڈرچونکہ کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سے جاری ہواہے اس لئے وہ ا س
مزید پڑھیے


عرب انڈیا تعلقات کی جہتیں

اتوار 27 فروری 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارت کے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعلقات تو تھے ہی اوربھارت سعودی تیل کمپنی ’’ آرامکو ‘‘کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت تجارت سے بندھا ہے۔ لیکن اب تیل کی دارکے ساتھ ساتھ اب دونوں کے مابین اسٹرییجک تاربھی جڑرہی ہے۔دونوں کے مابین اسٹرییجک تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے 15فروری2022ء منگل کو سعودی عرب کی فوج کے چیف کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیرکا دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ کسی سعودی آرمی چیف کا انڈیا کا یہ پہلا دورہ تھااوران کے ساتھ سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈرزکاوفد بھی شامل
مزید پڑھیے


بے قصور مسلمانوں کوسزائے موت کا فیصلہ !

جمعه 25 فروری 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت میں 2008ء میں ہونے والے بم دھماکوں کے کیس کی سماعت کرنے والی ایک خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل نے جمعہ18 فروری 2022 ء کو اپنے ایک فیصلے میں38 مسلمانوں کو سزائے موت جبکہ 11کوبدنام زمانہ کالے قانون(UAPA)کے تحت عمرقیدسنائی ۔26 جولائی2008ء کواحمدآباد میں ہونے والے دھماکوں میں 56 افراد ہلاک جبکہ200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔تاہم یہ قطعی طور پرثابت نہیں ہوا تھا کہ دھماکے ان مسلمانوں نے کئے تھے کہ جو اس حوالے سے پکڑے گئے اور جنہیں 14 برس کے بعد موت اورعمرقید سنائی گئی۔ البتہ بدنام زمانہ بھارتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں