Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


راوی چین ہی لکھے گا


بہت سے لوگ وفاقی کابینہ میں چھٹی بار اکھاڑ پچھاڑ پر لکھ رہے ہیں۔ مجھے بھی لکھنا چاہیے لیکن نہیں لکھوں گا۔ اس لئے کہ مجھے کوئی جلدی نہیں ہے‘کون سا کوئی ٹرین چھوٹی جا رہی ہے۔ دو ماہ بعد جب ساتویں اکھاڑ پچھاڑ ہو گی تب لکھ ڈالوں گا۔ تب بھی نہ لکھ سکا تو مزید دو مہینے بعد آٹھویں اکھاڑ پچھاڑ پر لکھ دوں گا۔ یہ موقع تو آتے ہی رہیں گے۔ بہرحال شبلی فراز سے ہمدردی ہے کہ پیا کے من بھاون کو انہوں نے خوش زبانی کے کیسے کیسے ریکارڈ قائم کئے ۔میرے کام کچھ
پیر 19 اپریل 2021ء مزید پڑھیے

فرشتے اور شیطان ……(2)

منگل 13 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
بچوں کا قتل کئی اور طریقوں سے بھی ہوتا ہے‘ جیسے کہ اغوا۔ماں باپ کی آغوش سے ہمیشہ کے لیے محروم کر کے ان کی روح قتل کردی جاتی ہے۔ چائلڈ لیبر کے لاکھوں پوائنٹ ہیں اور ہر پوائنٹ روح کا مقتل ہے۔ یہ مزدور بچے بچپن ہی میں بوڑھے ہو جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان چائلڈ لیبر کے حوالے سے ٹاپ آف دی لسٹ کے ممالک میں شامل ہے۔ یتیم خانے ایک اور دردناک باب ہیں۔ چارلس ڈکنز کے ناول اولیور ٹوسٹ میں ایک جھلک اس محروم زندگی کی ملتی ہے (درجن بھر سے زیادہ فلمیں اس پر صرف
مزید پڑھیے


فرشتے اور شیطان

پیر 12 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
سواد تخت شاہی سے ڈاکٹرائن صادرہوا ہے کہ خواتین کے خلاف ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ ان کا نامناسب لباس ہے۔ سلیس زبان میں فحش اور نیم عریاں یا ناموزوں حد تک پرکشش لباس۔بات ایسی ہے ۔نہ ماننے کا چارہ ہی نہیں۔ساتھ ہی اس قول نے ریاست کو بھی اپنی ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا۔ایک تیر دو شکار‘ایک گیند سے دو وکٹیں اڑانا،اسی کو کہتے ہیں۔ یاد آیا‘ اس سے قبل بھی قبلہ پرویز مشرف اسی قسم کی ڈاکٹرائن بیان کر چکے ہیں ۔ ایک مرتبہ یہ کلمہ حق ان کے دہن مبارک سے صادر ہوا کہ
مزید پڑھیے


ستان ستھان اور امر

منگل 06 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
سابق صوبہ سرحد کا نام بدل کر خیبر پختونخوا رکھا گیا‘اب اس نام پر اعتراض ہوا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ نیا نام صرف پختونخوا رکھا جائے۔ مطالبہ ایک بل کی شکل میں پشتون موومنٹ کے محسن داوڑ نے قومی اسمبلی میں کیا۔حکومت نے مطالبے کی مخالفت نہیں کی اور بل قائمہ کمیٹی کو پیش کر دیا گیا۔خیال ہے کہ زیادہ تر اپوزیشن جماعتیں بھی مخالفت نہیں کریں گی۔ بظاہر اعتراض یہ ہے کہ نام لمبا اور بے جوڑ ہے۔ہوا یہ تھا کہ صوبے کا نام پیپلز پارٹی کی حکومت نے بدل کر پختونخوا ہی رکھا تھا
مزید پڑھیے


خوشخبریاں

پیر 05 اپریل 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے خوشخبری سنائی ہے کہ حالات اور خراب ہونے والے ہیں اور آنے والے دنوں میں مہنگائی اور زیادہ بڑھے گی۔ ذھن تصوراتی ناخنوں سے خود کو کھرچ رہا ہے کہ حالات اور کتنے خراب ہوں گے اور مہنگائی کے زور میں اور کیا کسر رہ گئی ہے۔ وزیر اعظم صاحب اسلوب ہیں‘شاعری کی ایک کاری گری کا جو ’’صنعت تضاد‘‘ کے نام سے جان جاتی ہے‘استعمال کرتے ہیں۔ تین چار چار روز پہلے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کے الفاظ یہ تھے کہ مہنگائی آنے والے دنوں میں کم ہونا شروع ہو جائے گی
مزید پڑھیے



ہر وقت‘ بلائوں کا وقت

منگل 30 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
بچپن کا زمانہ گزرے زمانے ہو گئے۔ اب تو لگتا ہے کوئی اور جنم تھا جس کی یادیں بھی اتنی مدہم ہو گئیں کہ دھندلکے کی چلمن نے نقش و نگار ہی بجھا دیئے۔ خیر‘ مورد سے حیدر آباد جانا ہوتا ،تو راستے میں سکرنڈ ریلوے جنکشن پر گاڑی بدلنا پڑتی۔ برانچ لائن نواب شاہ کے لیے جاتی‘ وہاں سے مین لائن کی ایکسپریس گاڑی حیدر آباد یا کراچی لے جاتی۔ کہنے کو سکرنڈ جنکشن تھا لیکن دن بھر میں بس چار گاڑیاں آتیں اور جاتیں اور یہ برانچ لائن بھی کیا انوکھی تھی۔ محض دس میل لمبی‘ دنیا میں اتنی
مزید پڑھیے


مثبت رپورٹنگ کا نیا حکم نامہ

پیر 29 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
کورونا کا زور بڑھا ہے تو کوچ نقارے کا شور بھی پہلے سے سوا ہے۔لیکن یہ زندگی ہے۔ ادھر جنازوں کے جلوس ہیں تو ادھر شنہائیاں بجاتی باراتیں۔بزم زندگی سے کچھ لوگ اٹھ جاتے ہیں تو زندگی کی کچھ نئی کونپلیں بھی کھلتی ہیں۔ یعنی اگر ادھر چلی ہے تو ادھر ہما ہمی۔کل ملا کے جائے عبرت سرائے فانی ہے۔ زمین کے بالائی کمرے میں قرآن کے مطابق سات آسمان ہیں(سائنس نے ابھی تک چھ دریافت کئے ہیں)اور اب آٹھواں فلک خوف کا تن گیا ہے۔ ہر ایک کو دھڑکا لگا ہے کہ نہ جانے کوہ مزا سے اب کس
مزید پڑھیے


انگڑائی جو سو گئی!

منگل 23 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
پچھلی بار ارباب اقتدار کے اصحاب کشف ہونے کا ذکر کیا تو اس پر اعتراض آ گیا۔ یہ کہ محض کشف کا ذکر کیوں‘ کرامت بھی تو بتائے۔ ارے بھائی صاحب ‘کرامت کوئی ایک ہوتی تو بتاتے۔ یہاں تو کوہ کرامات ہے بلکہ سلسلہ ہائے کوہِ کرامات ہے۔ لیکن اب اعتراض آ گیا ہے تو چلئے‘ ایک تازہ وارد ہوئی کرامات سن لیجیے۔ وزیر اعظم نے خود اس کا ذکر کیا ہے۔ فرمایا کہ ہم نے دو اڑھائی برسوں میں ملک کے ذمّے 35ہزار ارب روپے ادا کر دئیے۔ بہت بڑی کرامت ہے۔2018ء میں ملک پر قرضوں کا کل حجم 30ہزار ارب
مزید پڑھیے


دو ہزار سال پرانی بائبل

پیر 22 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
اسرائیل کے محکمہ آثار قدیمہ نے بائبل کے دو ہزار سال پرانے نسخے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی زبان میں لکھا گیا یہ نسخہ اس کے یونانی ترجمے کے ساتھ ’’غار دہشت‘سے ملا ہے ،جو بحیرہ مردار کے مغربی ساحل پر واقع صحرا کے اندر موجود ہے۔ محکمہ کے مطابق یہ نسخہ ثابت حالت میں نہیں ملا۔ محکمے نے واضح نہیں کیا کہ اس کے ’’نیا عہد نامہ‘‘ میں کون کون سی انجیلیں شامل ہیں۔ یہ معلوم ہو جائے تو پتہ چل جائے گا کہ دو ہزار سال پہلے کون کون سی انجیلیں قابل اعتبار سمجھی جاتی تھیں۔60سال
مزید پڑھیے


ذکر کچھ کشف الصدور کا

منگل 16 مارچ 2021ء
عبداللہ طارق سہیل
خان صاحب صاحبِ تصرف ہیں‘ اس میںکوئی شک ہے نہ شبہ۔ لیکن اب معلوم ہوا کہ صاحبِ کشف بھی ہیں ۔ کشف بھی ایسا کہ دائرہ شہود میں شامل ہے۔ ابھی چند ہی دن پہلے فرمایا‘ اپوزیشن والے سارے کے سارے چہرے ہی سے غدار لگتے ہیں۔ بجا ارشاد۔ غدار ہی نہیں‘ کرپٹ اور ڈاکو بھی ہیں۔ کہئے‘ چہرے پر کہاں لکھا ہوتا ہے کہ صاحب چہرہ غدار ہے یا محب وطن۔ جو بھی تحریر ہوتی ہے باطن میں رہتی ہے اور باطن کو روشن ضمیر اصحاب کشف ہی پڑھ سکتے ہیں بلکہ پڑھ لیتے ہیں جیساکہ خاں صاحب نے پڑھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں