Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


حسن کارکردگی‘کمال کارکردگی


وزیر اعظم لاہور تشریف لائے اور پنجاب کابینہ کے ارکان کی سست کارکردگی پر خاصا غصہ نکالا۔فرمایا اپوزیشن پر یلغار کیوں نہیں کر رہے۔صرف ایک وزیر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ایک وزیر سے ان کی مراد فیاض چوہان سے تھی۔ انہوں نے ان موصوف کی کارکردگی کی تحسین کی اور دیگر وزیروں کو ان جیسا بننے کو کہا۔ عرض ہے کہ ان جیسا کوئی اور کیسے ہو سکتا ہے۔ ایک ارب کی آبادی میں ایک صدی کے دوران ایسا بیٹا ایک ہی بار پیدا ہوتا ہے۔ وزیر اعظم فی الحال انہی سے گزارا کریں۔ ہاں ان جیسی کارکردگی اور کوئی اگرچہ
پیر 26 اکتوبر 2020ء مزید پڑھیے

مثبت اشاریوں کا درد

منگل 13 اکتوبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
خبر دیکھیے‘پاور ڈویژن نے حکومت کو بجلی کے نرخ چھ روپے چھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔ نیک تجویز ہے اور نیک تجویز پر حکومت بجلی کی رفتار سے عمل کرتی ہے اور کیوں نہ کرے‘ وہ تو آئی ہی نیک تجویزوں پر عمل کرنے کے لئے ہے۔ہاں اتنا ضرور ہے کہ فائنل سمری میں حکومت یہ کہہ سکتی ہے کہ یہ نرخ بہت زیادہ ہیں‘ہم نے خدام کو ریلیف دینے کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ صرف چھ روپے فی یونٹ بڑھائے جائیں اور چھ پیسے کا ریلیف دیا جائے۔ پچھلے ہفتے ہی
مزید پڑھیے


کشفیات و دھمکیات

پیر 12 اکتوبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
یوں تو حکومت کا ہر وزیر ہی وزیر دھمکیاں ہے اور اس حد تک کہ اکثر وزیروں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کا اصل محکمہ کیا ہے۔ بس وہ اس ذمہ داری کو نبھائے چلے جا رہے ہیں جو انہیں تفویض کی گئی ہے یعنی دھمکیات ،بحرحال ‘ ان سب میں شیخ الطائفہ کا درجہ شیخ جی کو حاصل ہے اور ان کی انفرادیت یہ ہے کہ ان کی دھمکیات میں کشفیات بھی شامل ہیں۔ روحانی آدمی ہیں۔ مشرف کے دور میں جو صوفی ازم نافذ ہوا تھا‘اس میں وہ شریک تھے۔ ان کی روحانیات کی کئی ویڈیوز
مزید پڑھیے


آذر بائیجان کی فتح اور باکو کا اردو اخبار

بدھ 07 اکتوبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
جنوبی کوہ قاف (کاکیشیا) کی جنگ آذربائیجان جیت رہا ہے۔ اسی نے آرمینی قبضے سے اپنا لگ بھگ ایک چوتھائی رقبہ واگزار کرالیا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے۔ آپ اگر عربستان‘ بالخصوص سعودیہ‘ امارات اور مصر کے اخبارات دیکھیں گے تو آپ کو ان میں آذر بائیجان اور اس کے اتحادی اور مددگار ترکی پر غصہ اور جھنجھلاہٹ نظر آئے گی۔ آذر بائیجان نے ایسا کیا غلط کیا ہے جس پر یہ غصہ ہے۔ ایرانی اخبارات کا بھی یہی حال ہے۔آذر بائیجان نے اپنا ہی علاقہ واپس لیا ہے جس پر 1993ء میں آرمینیا نے قبضہ کرلیا تھا۔ اس
مزید پڑھیے


بھارتی ایجنٹوں کا اتحاد

پیر 05 اکتوبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے صدر منتخب ہو گئے۔ یہ بڑی خبر ہے لیکن ماضی کے تناظر میں دلچسپ بھی۔ اس لئے کہ مولانا کے والد مفتی محمود مرحوم بھی اپوزیشن کے ایک الائنس کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ محبان وطن کی نظر سے یہ نکتہ اوجھل رہ گیا ورنہ وہ اسے بھی’’موروثی سیاست‘‘دے کر ایک اچھا خاصا نوحہ لکھ ڈالتے۔ مفتی محمود جس الائنس کے سربراہ تھے‘ وہ نو جماعتی پی این اے عرف پاکستان قومی اتحاد کے نام سے بنا تھا۔ ابتدائً تو یہ انتخابی الائنس تھا لیکن 1977ء کے انتخابات میں دھاندلی کے
مزید پڑھیے



کوہ قاف میں پھر جنگ

منگل 29  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
27 برس بعد ایک بار پھر کوہ قاف کے دو ملکوں آذر بائیجان اور آرمینیا میں جنگ بچھڑ گئی ہے اور دو روز کی جھڑپوں کے دوران دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سینکڑوں فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن درحقیقت مرنے والوں کی تعداد اس سے بہت کم ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آذر بائیجان نے شمال اور مشرق کی سمت سے کئی مقامات پر پیش قدمی کی ہے اور کم از کم ایک درجن قصبات‘ دیہات اور پہاڑی چوکیاں آرمینیا سے واپس لے لی ہیں۔ جنوبی کوہ قاف کے ان دونوں ملکوں کی یہ جنگ دراصل
مزید پڑھیے


کیا شیخ صاحب کے پاس وہ ریکارڈ بھی ہے؟

پیر 28  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
حکومت نے اپنا مہنگائی ڈاکٹرائن تبدیل کر لیا ہے۔ دونوں کی قیمتوں میں دوسرے (غیر سرکاری طور پر تیسرے) اضافے کی وجہ بیان کرتے ہوئے قوم کو بتایا گیا ہے کہ اس سے دوائوں کی سپلائی بہتر ہو جائے گی اور یہ عوام کی پہنچ میں آ جائیں گی۔ امید ہے آئندہ آٹا‘نمک،مرچ ہر شے کی مہنگائی اسی ڈاکٹرائن کے تحت ہو گی۔ عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ باندازایں پورا ہو گیا۔ ٭٭٭٭٭ خاں صاحب کی حکومت نے آتے ہی دوائوں کے نرخ پانچ سو فیصد یعنی پانچ گنا بڑھا دیے۔ بیچ میں غیر اعلانیہ اضافہ مبلغ ایک عدد ہوا اور
مزید پڑھیے


ارے‘ کسی کو بلائو

منگل 22  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
بڑی حد تک غیر متوقع بات تھی لیکن اتوار کو ہونیوالی اے پی سی میں اپوزیشن متحد ہو گئی اور الائنس بھی بن گیا۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں اس الائنس میں شامل ہیں۔ جماعت اسلامی اس میں نہیں ہے لیکن وہ اپوزیشن کی پارٹی ہے ہی کہاں۔ اگرچہ وہ حکومت کی باضابطہ اتحادی نہیں ہے لیکن اس کے ’’اتحادی‘‘ ہونے میں شبہ بھی نہیں ہے۔ مصطفی کمال کراچی والے کی طرح جماعت اسلامی بھی پاک سرزمین شادباد کا ترانہ ہے۔ حکومت اور محب وطن تجزیہ نگاروںکو سو ایک سو فیصد یقین تھا کہ اپوزیشن متحد نہیں ہو گی۔ اوریقین اتنا
مزید پڑھیے


سپیڈ بریکر

پیر 21  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
ہفتہ گزراں کی سب سے توجہ خیز خبر تو وہی رہی تھی جو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جنم پذیر ہوئی یعنی اپوزیشن کے 30 ارکان غائب ہو گئے اور حکومت نے اپنی مرضی کے قانون منظو کرا لئے۔ حالانکہ یہ خبر ذرا بھی انوکھی نہیں تھی۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر بھی پتہ چل گیا تھا کہ آئندہ یہی کچھ ہو گا۔ جن دنوں خبریں چل رہی تھیں کہ قاف لیگ حکومت سے الگ ہونے والی ہے اور پھر حکومت کا برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا ،انہی دنوں اس کالم میں یہ لکھا
مزید پڑھیے


لطیفوں کا عشرہ

منگل 15  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
جمعہ کو کراچی میں عظمت صحابہؓ کے نام سے ایک بہت بڑی ریلی ہوئی۔ لاکھوں افراد شریک تھے۔ مولنا ڈاکٹر عادل خان اورعلما کمیٹی نے قیادت کی۔ ہفتے کو پھر عظمت صحابہؓ ہی کے نام سے ایک اور بہت بڑی ریلی ہوئی۔ اس میں بھی لاکھوں افراد شریک تھے، مفتی منیب الرحمن نے قیادت کی۔ ملک بھر کے اخبارات نے اس کی خبر شائع کی، تمام کے تمام نے صفحہ آخر پر ایک کارنر میٹنگ کے طور پر۔ پہلی نظر میں کسی کی نظر سے گزری، کسی کی نظر سے نہیں گزری۔ٹی وی پر چند سیکنڈ کی جھلک بھی
مزید پڑھیے








اہم خبریں