Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


نیا کوتوال


دو برس پورے نہیں ہوئے کہ پنجاب میں چھٹا آئی جی آ گیا۔ حیرت بھری ہاہاکار ہر سو مچی ہے حالانکہ تبادلوں کا یہ سونامی اصل میں تبدیلی ہی کی ایک قسم ہے، وعدہ بھرپور تبدیلی کا تھا، جو اس انداز سے پورا ہورہا ہے۔ بہرحال بہت سے لوگ حیران ہیں کہ سابق آئی جی کو بدلنے کی وجہ کیا ملی۔ لگتا ہے لوگ چھٹے آئی جی کے لیے تیار نہیں تھے‘چھٹا آئی جی جس اچانک انداز میں آیا، اس پر لوگوں کو ’’شاک‘‘ لگنا ہی تھا۔ اور اگر شاک لگا ہے تو یہ دراصل لوگوں کی اپنی بے خبری
پیر 14  ستمبر 2020ء مزید پڑھیے

نواز شریف کی سیاست ختم ہونے کا انتباہ

منگل 08  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
شیخ جی کا ہر بیان نواز شریف کے بارے میں ہوتا ہے‘ وفاقی حکومت کی پالیسی کا خلاصہ سمجھ لیجیے۔ تازہ بیان میں اطلاع دی ہے کہ اگر نواز شریف وطن واپس نہ آئے تو ان کی سیاست کا ’’دھیں پٹاس‘‘ ہو جائے گا یعنی ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ مثل مشہو ہے کہ صدق گورا حافظہ بنا شد۔یعنی سچ بولنے کی عادت ہو تو حافظہ کمزور ہو جاتا ہے بلکہ ختم ہو جاتا ہے اور شیخ جی ٹھہرے ملک کے نمبر دو سچے آدمی (نمبر ون کسی اور کو قرار دے رکھا ہے) ان کا حافظہ تو
مزید پڑھیے


ہاتھی کے برابر انڈہ

پیر 07  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
سڑک کے کنارے مجمع لگا تھا۔ ایک فنکار نے ٹوکری اوندھی کر کے رکھی ہوئی تھی اور آواز لگا رہا تھا‘مہربان‘ قدردان‘ آئیے ‘ دیکھیے فٹ بال کے برابر انڈا۔ وہ سب سے اس نادر تماشے کے عوض پیشگی رقم لے رہا تھا اور لوگ حسب توفیق پانچ‘ دس روپے کے نوٹ اسے دے رہے تھے۔ٹوکری اٹھنے کی منتظر تھی نگاہ۔ ویسے سب کو پتہ تھا کہ ٹوکری کے اندر سے کیا برآمد ہونے والا ہے۔ بوڑھوں کو پتہ تھا۔ عورتوں کو پتہ تھا۔ جوانوں کو پتہ تھا حتیٰ کہ بچوں کو بھی پتہ تھا کیونکہ ایسے تماشے وہ پہلے
مزید پڑھیے


اسرائیل کے حق میں پرمغز دلیلیں

منگل 01  ستمبر 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں باقاعدہ فضائی روابط قائم ہو گئے ہیں اور اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کچھ دوسرے مسلم ممالک بھی اسے تسلیم کرنے والے ہیں۔ بظاہر یہ دعویٰ مبالغہ آمیز ہے کیونکہ سعودی عرب، بحرین اور مراکش نے تو تسلیم کرنے کے حکم پر سر تسلیم خم کرنے سے قطعی انکار کر دیا ہے لیکن مستقبل کا کسی کو کیا پتہ، جو بات کل تک سوچی بھی نہیں جا سکتی تھی، وہ آج سوچی بھی جا رہی ہے اور اس پر بحث بھی ہو رہی ہے۔ بحث پاکستان میں بھی چھڑی ہوئی ہے اور
مزید پڑھیے


عوام کو شادی مرگ سے بچانے کی کوشش

منگل 25  اگست 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
حکومت کے دو سال پورے ہونے پر اس کی کارکردگی کا غل ہونا چاہیے تھا لیکن اس نے نوازشریف کی واپسی کے لیے اودھم مچا دیاہے۔ کابینہ کے اجلاس ہورہے ہیں‘ برطانیہ کو خط لکھے جا رہے ہیں‘ ہر چھوٹا بڑا حکومتی آدمی پریس کانفرنس کر رہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لائیں گے‘ احتساب کریں گے۔ یہ حیرت اپنی جگہ کہ جتنے مقدمے چلنے تھے چل چکے‘ اب کون سا احتساب کرنا ہے۔ ہاں‘ تو شرفا کا احتساب رہ گیا ہے اور امر واقعی تو یہ ہے کہ احتساب نوازشریف سے شروع ہوتا ہے اور نوازشریف پر ہی ختم
مزید پڑھیے



نئے عالمی اور اسلامی اتحاد

پیر 24  اگست 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
خارجی سطح پر کچھ ایسی کامرانیاں واقع ہوئیں کہ محب وطن تجزیہ نگاروں کا پیمانہ حب الوطنی لبریز ہو گیا اور انہوں نے درجن بھر سے زیادہ ایسے تجزیے نشر اور شائع فرما دیئے جن میں پاکستان کو کسی نئے اسلامی بلاک میں شامل ہونے کی پرزور تجویز دی گئی تھی۔ بعض نے تو یہ اطلاع بھی دی کہ نئے اسلامی بلاک میں شامل ہونے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ عالمی سطح پر بھی پاکستان کو اس اتحاد میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی جو چین کی قیادت میں بن رہا ہے۔ اسلامی بلاک بقول ان محب الوطن
مزید پڑھیے


نیب کی عمارت پر حملہ

منگل 18  اگست 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
نیب میں پیشی پر مریم نواز کے جلوس کا قصہ کئی دن پرانا ہو گیا ع آئے بھی وہ ‘گئے بھی وہ‘ لو ختم فسانہ ہو گیا فسانہ بے شک ختم ہو گیا لیکن محب وطن ناقدین کی نقد و جرح مسلسل جاری ہے۔نفس مضمون کیا ہے‘ ایک حرف تسلی کہ ارے کچھ نہیں ہوا‘ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘مریم کو یا مسلم لیگ کو کچھ فائدہ نہیں ہوا‘ ستے خیراں نیں۔ محب وطن حلقے یہ تسلی کیسے دے رہے ہیں؟خود کو بنی گالہ کے قصر سلیمانی کو‘ یا کسی اور کو؟بس اندازہ ہی لگایا جا سکتا ہے اور حکومت
مزید پڑھیے


تھالی کبھی نہ آئے خالی

پیر 17  اگست 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
جماعت اسلامی کے امیر کا بیان پڑھ کر مزا بھی آیا‘ حیرت بھی ہوئی اور قدرے تشویش بھی لاحق ہوئی۔ فرمایا‘ حکومت نے کشمیر تھالی میں رکھ کر بھارت کو دے دیا۔ مزا کیوں آیا‘ یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ بات مزے کی تھی‘ مزا تو آنا ہی تھا۔ حیرت یہ ہوئی کہ ایک سال پرانی خبر جماعت کو اب پہنچی؟تھالی واشنگٹن میں گزشتہ برس جولائی میں پیش کی گئی تھی اور خبر اسی دوران ہی لیک ہو گئی تھی اور لیک کیا ہوئی تھی۔تشویش کی بات یہ ہے کہ جماعت کا نظام بہم رسائی اطلاعات روبہ انحطاط وسائل بہ نقاہت
مزید پڑھیے


ساتواں جہاد؟

منگل 11  اگست 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
آزاد کشمیر کے صدرسردار مسعود احمد خاں نے بتایا ہے کہ ہم ماضی میں چھ بار کشمیر کے لئے جہاد کر چکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے جہاد کا اعلان کیا جائے۔ یعنی ساتواں جہاد شروع کیا جائے۔ ایک معاصر کی رپورٹ ہے کہ اسلامی کانفرنس کے ایک بھی رکن ملک نے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر نہیں اٹھایا۔ یعنی ترکی نے بھی نہیں۔ حالانکہ ترکی اکیلا ملک ہے جو کشمیریوں کے حق میں بھارت کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے اور اتنے زور دار طریقے سے کہ بھارت اس سے
مزید پڑھیے


نقشہ بردیوار

پیر 10  اگست 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
گزرے دو ہفتوں کے دوران دو اہم سفارتی کامیابیاں ملک بھر میں سب سے زیادہ زیر بحث رہیں۔ پہلی عظیم سفارتی کامیابی ہمارے ہاں سے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو کیا گیا فون تھا۔ جسے خوب سراہا اور وسیع پیمانے پر بغلوں کے طبلے بجائے گئے۔ بجا طور پر اس فون کے بعد اخبارات کے نیوز رومز میں کسی بریکنگ نیوز کا انتظار کیا جاتا رہا، یعنی یہ کہ بنگلہ دیش پاکستان کو قرضے کی پیشکش کرے گا اور پھر قوم سے خطاب ہو گا، کچھ یوں :پاکستانیوں، بہت بڑی خوشخبری سنانے والا ہوں، مبارک ہو کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں