Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


مرحوم کی یاد میں خاموشی


ملک ناتوانستان کی رعایا اپنے عدل گستر غریب پرور بادشاہ صادق شاہ امین شاہ سے بہت خوش ہے۔شہنشاہ صادق شاہ امین شاہ بھی اپنی رعایا کو ریلیف دینے میں ذرا کوتاہی نہیں کرتا۔ ہر دوسرے ہفتے‘ کبھی ہر تیسرے ہفتے ریلیف ان کی دہلیز تک پہنچاتا ہے اور رعایا ہر بار عش عش کر اٹھتی ہے عش عش کی صدائیں دخانی مرغولوں کی صورت فضائے بسیط میں بلند ہوتی ہیں اور عدل گستر بادشاہ کی درازی عمر کی دعائوں میں ڈھل جاتی ہیں۔ شہنشاہ صادق شاہ امین شاہ رعایا کی خبر گیری اور عدل گستری کے لئے اپنے وزیروں اور درباریوں
منگل 04  اگست 2020ء مزید پڑھیے

نواز شریف۔تولے گئے لیکن کم نکلے

منگل 28 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
دو تین دن پہلے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان اور ٹی وی چینل پر گفتگو نظر سے گزری۔ یہ بات وہ پہلے بھی کئی بار کہہ چکے ہیں یعنی لب شاہد پہ مکرر در مکرر صدا والی بات ہے۔ بار بار کہی گئی اس بات کو اس کہانی کا عنوان کہا جا سکتا ہے جو ستر سال سے اس ملک میں ڈرامے کی صورت چل رہی ہے۔ عباسی صاحب نے فرمایا‘بار بار چیلنج کر چکا ہوں‘ہماری پانچ سالہ حکومت کے دور کا ایک بھی سکینڈل سامنے لائیں اور ثابت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت
مزید پڑھیے


دوسری سالگرہ

پیر 27 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
25 جولائی الیکشن کی شام ووٹوں کی گنتی کا نظام بیٹھنے کی دوسری سالگرہ گزشتہ روز دھوم دھام سے منائی گئی۔ سرکاری تقریبات جس کے موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کی اس لرزہ خیز دھمکی نے عوام کے رہے سہے ہوش بھی گم کردیئے کہ ترقی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔ ترقی کے دو سالہ سفر نے عوام کا سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے۔ اسے تیز کرنے کا مطلب ہے کہ سانس سرے سے بند کردیا جائے گا۔ نہ رہے گا سانس‘ نہ ہوگی پھانس۔ اسد عمر بہرحال امریکہ سے بہتر ہیں۔ امریکہ نے جاپان پر
مزید پڑھیے


ڈیمو کریسی۔سلیکٹو کریسی

منگل 21 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
ترکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آرمینیا کے حملے کے خلاف آذر بائیجان کی فوجی امداد کرے گا اور اسلحہ اور جہاز بھیجے گا۔ آرمینیا نے 1992ء میں حملہ کر کے آذر بائیجان کے ایک بڑے علاقے نگورنو کارا باخ پر قبضہ کر لیا تھا اور حال ہی میں اس نے پھر محدود جنگ چھیڑ دی ہے۔ آذر بائیجان شیعہ اکثریت کا ملک ہے لیکن اس کا اتحادی ترکی ہے جبکہ عیسائی ملک آرمینیا کا ایران سے دوستانہ ہے۔ یہ مضبوط معیشت کا ثمر ہے کہ ترکی اب تیسرے علاقائی تنازعے میں ملوث ہونے والا ہے۔ ترکی حال ہی میں
مزید پڑھیے


گندم کہاں غائب ہوئی؟

پیر 20 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر اعظم نے بھاشا ڈیم کا افتتاح کیا۔ خوب دھوم دھام سے خبریں چھپیں اور ٹی وی پر فوٹیج چلی۔ یہ ڈیم کا تیسرا یا چوتھا افتتاح ہے۔ ایک تو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کیا اور زمین حاصل کر کے باقاعدہ بنیاد رکھی۔ پھر ان کی حکومت ختم ہوئی تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے افتتاح کیا اور اب پھر ہوا۔ البتہ واپڈا والوں نے اس افتتاح کی وضاحت ازراہ سنگ بنیاد یوں کی کہ اس پر ایک عبارت لکھوا دی یہ کہ وزیر اعظم آج کام کا معائنہ کریں گے۔ یعنی افتتاح تعمیر کا نہیں، معائنے
مزید پڑھیے



کرپشن کے سپیلنگ

منگل 14 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
پختونخوا کے ایک صوبائی وزیر کو بظاہر کرپشن کے الزام میں برطرف کر دیا گیا۔ بظاہر اس لیے کہ سنا ہے، معاملہ کچھ اور ہے یعنی وزیر اعلیٰ کی پسند نا پسند کا ہے۔ خیر، معاملہ کچھ اور نہ ہوا اور کرپشن ہی کا ہوا تو جلد ہی نہ صرف موصوف کی وزارت بحال ہو جائے گی بلکہ پہلے سے بہتر عہدہ ملے گا۔ ’’تاریخ دو سالہ‘‘ یہی بتاتی ہے۔ ایک وزیر ہوا بازی ہیں ان کے خلاف بھی کرپشن کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ثابت نہ ہوئی تو پتہ نہیں کیا ہو گا، ثابت ہو گئی تو انہیں
مزید پڑھیے


اردو کا نصیبہ

پیر 13 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
کل ایک نئی بھارتی فلم دیکھی‘بہت صدمہ ہوا‘ یوں کہیے کہ صدمہ تو پہلے ہی تھا‘ تازہ ہوا اور بڑھ گیا۔ فلم کی کہانی آج کے لکھنؤ سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک پرانی ‘ کھنڈر ہوتی ہوئی حویلی میں عمر رسیدہ مرزا صاحب اپنی بیگم اور کرائے داروں کے ساتھ رہتے ہیں۔85سالہ مرزا کو اپنی بیگم کی موت کا انتظار ہے۔ حویلی کی مالکن بیگم صاحبہ ہیں‘ ان کے مرنے کے بعد حویلی مرزا کی ملکیت میں چلی جائے گی اور وہ اسے بیچ کر ایک خوشیوں بھری زندگی کا سپنا دیکھ رہے ہیں۔85سال کی عمر میں بیگم کی موت
مزید پڑھیے


دکھیارے محبان وطن کی درد بھری پکار

منگل 07 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
بلاول بھٹو نے کیا غضب کا نکتہ نکلا ہے۔فرمایا‘موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5جولائی 1977ء کے جرم کی انتہا ہے۔نکتہ بھی ہے اور ساتھ میں دو خبریں بھی۔ایک یہ کہ انتہا کا دور ابھی چل رہا ہے اور دوسری یہ کہ انتہا بہرحال انتہا ہے‘ کسی بھی وقت ختم شد کی سنائونی آ سکتی ہے۔سچ پوچھئے تو جس جرم کی انتہا چل رہی ہے‘ اس کا آغاز 1958ء میں ہوا تھا۔ بہرحال‘5جولائی کو مرد مومن‘ مرد حق اور ان کے رفقائے کار نے جب ملک فتح کیا تو عوام کی بہت بڑی تعداد نے جشن منایا تھا۔ یہ جشن ملک کی فتح
مزید پڑھیے


سازش

پیر 06 جولائی 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
قبلہ فضیحتہ الشیخ (درست حجے فضی حاتش یخ) خاصے دن غائب رہے۔ پتہ چلا کہ کورونا سے ہم آغوش ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز تخلیہ کی مدت ختم ہوئی تو دھماکے کے ساتھ جلوت میں آئے اور جامہ خاموشی چاک کرتے ہوئے یہ انکشاف فرمایا کہ ہوا تو مائنس تھری ہو گا۔ محض مائنس ون نہیں۔ قبلہ کے فرمائے پر شک کی گنجائش نہیں۔ البتہ یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ تیسرا کون۔ پہلے کا تو سبھی کو پتہ ہے‘ دوسرے ظاہر ہے قبلہ فضیحتہ الشیخ خود ہوں گے۔تیسرا کون؟مزید فرمایا کہ پٹرول کی قیمت میں جو بے محابا اضافہ
مزید پڑھیے


اپوزیشن کا رقص(بسمل)

منگل 30 جون 2020ء
عبداللہ طارق سہیل
گزشتہ روز وزیر اعظم کا اپنی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کچھ اومی نسOminousسا لگا۔ یعنی جس میں سے شگون تلاش کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ فرمایا 5سال پورے کر سکتا ہوں اور میرے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔ ان کے مخاطب کون تھے؟اپوزیشن؟عوام؟ کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ مخاطب وہ تھے جن کے چھومنتر سے الیکشن کی رات آر ٹی ایس خراب ہو جاتا ہے۔ واللہ اعلم۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ان کی اتحادی جماعت بی این پی شریک نہیں ہوئی اور دعوت نامہ مسترد کر دیا۔یہ کہہ کر کہ وہ اتحاد سے الگ ہو چکی ہے۔ یعنی
مزید پڑھیے








اہم خبریں