Common frontend top

عدنان عادل


معیشت کے مثبت ‘منفی اشاریے


ملکی معیشت کے کچھ مثبت اشاریے ہیں اور کچھ منفی ۔ ملکی گاڑی درمیانی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے۔ البتہ عوام کو مہنگائی کے سخت جھٹکے برداشت کرنے پڑ رہے ہیں جو اب خاصے تکلیف دہ ہوچکے ہیں۔ بین الاقوامی ادارے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گزشتہ ماہ اعتراف کیا کہ پاکستان کی معاشی شرحِ ترقی اسکے اندازوں سے زیادہ رہی ہے۔ اس سال تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان نے اپنی معیشت کی نمو تقریباً چار فیصد بتائی جبکہ آئی ایم ایف نے ڈیڑھ فیصدترقی کی پیشین گوئی کی تھی۔ ہمارے
بدھ 22  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

آکس کا تاریخی فوجی معاہدہ

اتوار 19  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
اَنکل سام نے چین کے خلاف تُرپ کا پتہ پھینک دیا ہے۔ اُس نے آسٹریلیامیں ایک نئی فوجی چوکی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ایٹمی توانائی سے چلنے والی جدید ترین آبدوزیں رکھی جائیں گی اوراس ملک کو ہر طرح کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔آسٹریلیا کے مشرق میں بحرالکاہل واقع ہے اور مغرب میں بحر ہند۔ نئی چوکی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ چین اِن سمندروں سے گزرنے والی اپنی کھربوں ڈالر کی تجارت کوبلا تعطل رواں دواں رکھنے کیلیے امریکہ کا محتاج رہے۔ دنیا کے اس اہم ترین بحری راستے پر اَنکل
مزید پڑھیے


بلدیاتی انتخابات میں تاخیر

بدھ 15  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
حکومت میں آنے سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قوم سے جو وعدے کیے تھے ان میںسے ایک یہ تھا کہ وہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتخب اداروں کو منتقل کریں گے۔تاہم تین برس گزر گئے وہ اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکے۔ کسی حد تک ڈیڑھ سال سے جاری کورونا وبا کو بھی اس تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ گلی محلوں میںبڑے پیمانے پر سیاسی‘ انتخابی سرگرمیاں وبا میں اضافہ کا باعث بن سکتی تھیں۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں پہلے سے
مزید پڑھیے


الیکٹرانک ووٹنگ کا تنازع

اتوار 12  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
گزشتہ دو دہائیوں میں ٹیکنالوجی کی نت نئی ایجادات نے دنیا بھر میں جمہوری نظام کو خاصا متاثر کیا ہے۔ایک اہم ایجاد الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے۔ اسے مختلف ملکوںنے پولنگ کروانے کیلیے کاغذ کے بیلٹ کی جگہ متعارف کروایا۔ اسکے استعمال پر دنیا بھر میں خوب بحث مباحثہ بھی ہُوا‘ تحقیقی مطالعے لکھے گئے۔ اسکی خوبیوں اور خامیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ کئی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ الیکٹرانک مشین سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ زیادہ مفید ہے‘ خاص طور سے ان ممالک کیلیے جن کی آبادی اور ووٹروں کی تعداد زیادہ ہے۔ یہ زیادہ نپا تُلااورتیز
مزید پڑھیے


نظام کی اصلاح

بدھ 08  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
وزیراعظم عمران خان کو وفاقی حکومت بنائے تین برس ہوگئے ۔ عمومی‘ مجموعی تاثر یہ ہے کہ وہ ملک کے نظام میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں لاسکے۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دولت نہیں بنائی ۔ نہ نیا بنگلہ بنایا۔ نہ کوئی کارخانہ لگایا۔ نہ بیرون ملک کوئی جائیدادخریدی۔ انکے قریبی ساتھیوں جیسے اسد عمر‘ حماد اظہر وغیرہ پر بھی اس قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔ پاکستان ایسے ترقی پذیر ملک میں جہاں کرپشن عام ہے اور گزشتہ تیس برسوں میں آنے والے حکمران دونوں ہاتھوں
مزید پڑھیے



جاوید جبار کی باتیں

اتوار 05  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
بے نظیر بھٹو پاکستانی سیاسی تاریخ کی اہم ترین شخصیات میں سے ہیں۔ وہ دو بار ملک کی وزارت ِعظمیٰ پر فائز ہوئیں گو دونوں بار پانچ سالہ مدت پوری نہیں کرسکیں ۔ سیاسی رہنما کے طور پر انکی طویل جدوجہد چالیس برسوں پر محیط تھی۔ درجنوں سیاستدان ایسے ہیںجو انکے قریبی ساتھی رہے لیکن دو تین کے سوا کسی نے اُن کے بارے میں تفصیل سے نہیں لکھا۔ پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن بشیر ریاض کی ایک کتاب ہے بعنوان ’رفاقت کا سفر۔ بے نظیر یادیں‘ ۔ بے نظیر کے دوسرے دورِ حکومت میں اسپیکر قومی اسمبلی رہنے والے یوسف
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب کا مقدمہ

جمعرات 02  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو علیٰحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا ۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے الگ سیکرٹریٹ بنا کر انتظامی اختیارات کو خاصی حد تک لاہور سے پنجاب کے جنوبی اضلاع میں منتقل کرنے کی طرف پہلا بامعنی قدم اُٹھالیا ہے۔ وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور افسرشاہی نے اس اقدام کی خاصی مزاحمت کی لیکن تین برس بعد حکومت یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اگلے روز پنجاب کی کابینہ نے صوبائی حکومت کے رُولز آف بزنس میںترامیم کی منطوری دی جنکے تحت جنوبی پنجاب کے لیے الگ انتظامی سیکرٹریٹ
مزید پڑھیے


پیپلزپارٹی کا طرزِ سیاست

بدھ 01  ستمبر 2021ء
عدنان عادل
اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے اور سندھی عوام میں اپنی حمایت قائم رکھنے کے لیے پیپلزپارٹی دو حربے استعمال کرتی ہے۔ ایک تو یہ شور مچاتے رہو کہ وفاق سندھ صوبہ کے وسائل پر قابض ہے ۔دوسرے‘ سرکاری ملازمتیں اپنے کارکنوں میں تقسیم کرتے رہو جسکا بوجھ پیپلزپارٹی کے وڈیروں کو نہیں بلکہ ٹیکس دینے والے عوام کو اُٹھانا ہوتاہے۔ جُوں جُوں پیپلزپارٹی کی مقبولیت کم ہورہی ہے اور اسکی صوبہ سندھ میں گزشتہ تیرہ سال کی خراب کارکردگی پر تنقید بڑھ رہی ہے‘ پارٹی کے رہنماعلاقائی تعصبات کو زیادہ سے زیادہ ہَوا دے رہے ہیں تاکہ اپنی
مزید پڑھیے


یکساں نصاب ِتعلیم کا نفاذ

هفته 28  اگست 2021ء
عدنان عادل
پاکستان کے جاگیردارانہ ‘ طبقاتی معاشرہ میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنا کسی جہاد سے کم نہیں۔ملک کے امیر‘ دولتمند لوگ یہ نہیں چاہتے کہ انکے بچے وہی تعلیم حاصل کریں جو کم آمدن والے گھرانوںکے بچے حاصل کرتے ہیں۔ انکے بچے بھی وہی زُبان بولیں جس میں غریب غربا گفتگو کرتے ہیں۔ امیر لوگ چاہتے ہیں کہ انکی اولاد شروع دن سے عوام الناس سے منفرد و ممتاز ہو‘ اُن سے برتر نظر آئے۔ وہ انگریزی زبان میںبات چیت کرے ‘انگریزی لکھے۔ پاکستان کی اشرافیہ نے عوام الناس کو محکوم و مغلوب رکھنے کے لیے بدیسی زبان کو ایک
مزید پڑھیے


میڈیا کی ریگولیشن

بدھ 25  اگست 2021ء
عدنان عادل
کوئی حکومت جب بھی میڈیا کے بارے میں کوئی قانون بنانا چاہتی ہے تو یہ ایک متنازعہ امر بن جاتا ہے۔ آجکل ایسا ہی شور مچاہُوا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک میں ہر قسم کے میڈیا کواصول و ضوابط اور ضابطۂ اخلاق کا پابند بنانے کیلیے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے۔ اس مجوزہ قانون کے تحت بنایا گیا ایک سرکاری ادارہ اخبارات‘ رسائل‘ ٹیلی ویژن چینل اور ڈجیٹل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کو ایک ضابطۂ اخلاق کا پابند بناسکے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دے سکے گا۔ نئے ریگولیٹری ادارہ کا نام پاکستان میڈیا ریگولیٹری
مزید پڑھیے








اہم خبریں