Common frontend top

عدنان عادل


مملکت کے روشن پہلو


بعض اوقات لگتا ہے کہ ہم لوگ بنی اسرائیل کی طرح ہیں جو اللہ تعالی کی دی ہوئی کسی نعمت سے خوش اور مطمئن نہیں ہوتے تھے۔ ہر وقت اپنے ملک کے منفی پہلوؤں کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ سخت ناشکری ہوگی اگر ہم اپنے وطن کی اچھی باتوں کا تذکرہ نہ کریں اور ہر وقت ریاست کی مذمت کرتے رہیں۔اس بات سے قطع ِنظرکہ کس پارٹی کی حکومت ہے ‘ریاستی ڈھانچہ کا کورونا وبا سے نپٹنا ہمارے ملک کا ایک روشن پہلو ہے۔ حکومت پوری آبادی کو مفت کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین لگا رہی ہے۔ تقریباً
بدھ 16 جون 2021ء مزید پڑھیے

بنگلہ دیش کی بڑھتی اہمیت

اتوار 13 جون 2021ء
عدنان عادل
چند ہفتے قبل بنگلہ دیش نے دنیا کو اسوقت حیران کردیا جب اسکے مرکزی بنک نے سری لنکا کے لیے بیس کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا تاکہ سری لنکا زرمبادلہ کے بحران پر قابو پاسکے۔حالانکہ سری لنکا کی فی کس آمدن بنگلہ دیش سے تقریباً دوگنی ہے اور بنگلہ دیش ایک کم آمدن والا ملک سمجھا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں اسکی مسلسل معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی برآمدات کے نتیجہ میں اسکے زرمبادلہ کے ذخائر بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ جبکہ سری لنکا کی حالت کسی قدر پاکستان سے مِلتی جُلتی ہے۔اس کی حکومت نے بھاری بیرونی قرضے
مزید پڑھیے


ریل حادثات کاالمیہ

بدھ 09 جون 2021ء
عدنان عادل
پاکستان ریلوے کا پورا نظام بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکا ہے جسے بہتر بنانے کیلیے عرصۂ دراز سے ضروری سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ ریلوے کا ادارہ بدانتظامی ‘ عملہ کی کام چوری اور کرپشن کا شکار ہے جو ہر سرکاری محکمہ کا طرۂ امتیاز ہے۔ یہ باتیں کئی دہائیوں سے ہر کسی کو معلوم ہیں اور بار بار دہرائی جاتی ہیں لیکن کوئی حکومت ان پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔ جب ریل گاڑی کاکوئی بڑا حادثہ ہوجاتا ہے‘ حکومت کے اعلیٰ عہدیدار چند دنوں تک افسوس اور دُکھ کے بیانات جاری کرتے ہیں ۔ اسکے بعد ریلوے کا لُولا
مزید پڑھیے


ایران کے صدارتی الیکشن

اتوار 06 جون 2021ء
عدنان عادل
ایران سیاسی اعتبار سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ انقلاب اور موجودہ نظام کو بیالیس برس گزر گئے۔آثار یہ ہیں کہ ایران کے عوام کی ایک بڑی تعداد قُم کے تربیت یافتہ قدامت پسند علمائے کرام کے غلبہ پر مبنی موجودہ سیاسی نظام میں بنیادی تبدیلیوں کی خواہشمند ہے۔ملک میں اعتدال پسنداور اصلاح پسند تحریکوں اوراُن سے وابستہ سیاسی شخصیات کی پذیرائی بڑھتی جارہی ہے۔ ایران کی سیاست مستقبل میںکیا رُخ اختیار کرتی ہے اس کا انحصارخاصی حد تک اٹھارہ جون کو ہونے والے صدارتی الیکشن پر ہے۔ تقریباًسوا آٹھ کروڑ آبادی پر مشتمل ایران میں ایک مخصوص ‘محدود
مزید پڑھیے


ہوس ِاقتدار

بدھ 02 جون 2021ء
عدنان عادل
پاکستان کو صرف کرپشن ہی نے نقصان نہیں پہنچایا ہماری اشرافیہ اور سیاسی طبقہ کی ہوسِ اقتدار نے بھی اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں۔ اسے مستحکم اور مضبوط نہیں ہونے دیا۔کوئی سیاسی نظام بننے نہیں دیا۔ اس کھیل میںسیاستدان اور ریاستی ادارے سب برابر کے شریک رہے۔اسوقت بھی ملک میں سیاسی محاذآرائی اور عدم استحکام ہے۔ افراتفری اور انتشار کی فضا ہے۔ بہت حد تک ہمارے ملک میں جمہوری نظام کی کمزوری کا ایک سبب یہ ہے کہ سیاسی اشرافیہ میں اقتدار کی بھوک اتنی زیادہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرسکتے۔ جب تک فوج
مزید پڑھیے



امریکہ سے تزویراتی شراکت

اتوار 30 مئی 2021ء
عدنان عادل
پاکستان کے زیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے بیان دیا ہے کہ ہمارا ملک امریکہ سے وسیع البنیاد اورتزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت داری چاہتا ہے۔ پاکستان کئی بار امریکہ سے ڈسا گیا لیکن اسکی حکمران اشرافیہ کی امریکہ سے خوش اُمیدی اور خود فریبی ختم نہیں ہوتی۔ یہاں تک تو ٹھیک ہے کہ جب پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہو تو دونوں ممالک وقتی طور پرکسی معاملہ پر ایک دوسرے سے تعاون کریں اور باہمی فائدہ اٹھائیں لیکن امریکہ سے تزویراتی تعلقات کا مطلب ہے کہ پاکستان خطہ میں امریکی مفادات سے ہم آہنگ ہو جائے ۔ یہ کیونکر
مزید پڑھیے


قبائلی معاشرہ میں برطانوی جمہوریت

جمعرات 27 مئی 2021ء
عدنان عادل
پاکستانی معاشرہ کی ایک بڑی حقیقت یہ ہے کہ یہاں قبائلی اور جاگیردارانہ معاشرت غالب ہے اور نسلی‘ لسانی تشخص سیاست کا رُخ متعین کرنے میںاہم کردار ادا کرتا ہے۔ملک میں جدید ‘ مغربی اقدار اور طرز زندگی سے متاثر ایک شہری طبقہ ہے لیکن چھوٹی سی اقلیت میں۔ ایک ایسے بنیادی طور پر قبائلی معاشرہ میں ہم تہتر سال سے صنعتی طور پر ترقی یافتہ اورجدید شہری‘ سیکولر معاشرت کے حامل برطانیہ کانظام سیاست اور حکومت رائج کرنے کی ناکام کوششیں کرتے آرہے ہیں۔ کسی بھی ملک میں سیاست اس معاشرہ کی معاشرت اور ثقافت سے گہرے طور پر
مزید پڑھیے


افغانستان کی د لدل

اتوار 23 مئی 2021ء
عدنان عادل
امریکی اور نیٹو افواج کاانخلا شروع ہوتے ہی افغانستان میںخانہ جنگی تیز ہوگئی ہے۔ کہیں طالبان حملے کررہے ہیں اور کہیں بم دھماکوں میں طالبان کے مخالفین مارے جارہے ہیں۔ کابل حکومت انتشار کا شکار ہے لیکن اپنی ضد پر ڈٹی ہوئی ہے کہ طالبان موجودہ آئین کے تحت حکومت کا حصہ بنیں۔طالبان کے لیے یہ بات قابل قبول نہیں۔ آجکل صدر اشرف غنی ایک سپریم کونسل بنانے کے لیے کوششیںکررہے ہیں تاکہ مختلف دھڑوں اور نسلی گروہوں کو اقتدار میں شریک کرکے مطمئن کیا جاسکے لیکن بیل ابھی تک منڈھے نہیں چڑھ سکی۔ امریکی فوجیں افغانستان سے جس رفتار
مزید پڑھیے


پانی پر سیاست

بدھ 19 مئی 2021ء
عدنان عادل
ان دنوںپیپلزپارٹی پانی پر سیاست کررہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سندھ میں پانی کی قلت کا واویلا کررہے ہیں‘حسب عادت اسکا سارا الزام وفاقی حکومت پر لگارہے ہیں۔حالانکہ اوائل گرمی کے اس موسم میں دریاؤں میںپانی کم ہوتا ہے تو ہر صوبہ کو اسکی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خریف(گرمی) کی فصلوں کی کاشت کے دن ہیں ۔ جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میںچاول کی بوائی کی جارہی ہے۔ آبپاشی کے لیے پانی کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ دریاؤں میںپانی آنا شروع نہیں ہوا۔ سندھ میں کپاس کی کاشت پنجاب سے
مزید پڑھیے


افغانستان کی بگڑتی صورتحال

اتوار 16 مئی 2021ء
عدنان عادل
افغانستان میں پُرتشدد کارروائیاںبہت بڑھ گئی ہیں‘ کابل میں حالیہ بم دھماکہ میں ایک ہائی اسکول کی ساٹھ طالبات جاں بحق ہوگئیں۔ افغان طالبان تیزی سے کابل انتظامیہ کے زیر انتظام علاقوں پر حملے کرکے اُن پر قبضہ کرتے جارہے ہیں۔ بچی کچھی امریکی فوجوں کا افغانستان سے انخلا شروع ہوچکا ہے ۔ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکہ اور اسکے اتحادی یورپی ممالک کے چند ہزار فوجی ستمبر کے بعد افغانستان میں ٹھہریں گے۔ امریکہ کی مدد سے کابل میںقائم اشرف غنی کی حکومت کوطالبان کے خلاف اپنا دفاع خود کرنا پڑے گا۔ابھی تک کوئی امکان نظر
مزید پڑھیے








اہم خبریں