Common frontend top

عدنان عادل


انتخابی اصلاحات


تحریک انصاف کی حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلیے چند اقدامات کیے ہیں۔ گو انکی نوعیت محدود ہے لیکن حزب اختلاف ان سے بھی متفق نہیں۔ بہر حال اگر یہ اقدامات فیصلہ کن قانون سازی کے مرحلہ سے گزر گئے تو ایک اہم کام کی کچھ ابتدا تو ہوجائے گی۔بات کچھ تو آگے بڑھے گی۔پاکستان میں سیاسی محاذآرائی کا ماحول اتناگرم رہتا ہے کہ بتدریج ہونے والے اقدامات بھی غنیمت ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے حزب اختلاف کودعوت دی ہے کہ وہ عام انتخابات کے نظام کو غیر متنازعہ بنانے کیلیے اس میںاصلاحات تجویز کرے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد
بدھ 12 مئی 2021ء مزید پڑھیے

پاک سعودیہ تعلقات

اتوار 09 مئی 2021ء
عدنان عادل
جب سے امریکہ میں صدر ٹرمپ کو الیکشن میں شکست ہوئی اور ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن صدر بنے‘ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلیاں آئی ہیں۔کورونا وبا کی تباہ کاریوں نے بھی بین الاقوامی سیاست کے خد وخال بدل کر رکھ دیے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مثبت اثر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر پڑا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختصر وقفہ کیلیے جو سرد مہری آئی تھی وہ ختم ہوگئی ہے۔ ایک بار پھر باہمی رشتہ میں گرمجوشی آگئی ہے۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ ہفتہ چھ روزسعودی عرب میں گزارے،
مزید پڑھیے


پاک بھارت تعلقات

بدھ 05 مئی 2021ء
عدنان عادل
یہ بات تو واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پس پردہ مذاکرات ہورہے ہیں۔سفارتی ذرائع کا دعوی ہے کہ گزشتہ سال دسمبر سے دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کے مابین ملاقاتیں ہوئی ہیں جن کے نتیجہ میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدہ پر عمل درآمد کا سمجھوتا طے پایا۔ انڈس کمیشن کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ بات چیت دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس اداروں کے حکام کے درمیان ہورہی ہے۔ یعنی اس میں باقاعدہ سفارت کاری شامل نہیں۔ تاہم جب دو متحارب ملکوں کے
مزید پڑھیے


مشرقِ وسطیٰ کا بدلتا ہوا منظرنامہ

اتوار 02 مئی 2021ء
عدنان عادل
کورونا وبا کے بعد چین مشرق ِوسطی میں داخل ہوچکا ہے۔ فوجیں لیکر نہیں بلکہ اپنی معاشی طاقت کے بل پر۔ چین نے خلیجی ممالک‘ مصر‘ ایران اور عراق کو بڑے پیمانے پر دوائیں‘ طبی سامان اور اپنے ماہرین بھیجے۔ اسکے برعکس امریکہ نے یہ کام نہیں کیا حالانکہ وہ بیشتر عرب ملکوں کا پرانا اتحادی ہے اور ان ملکوں میںاسکے فوجی اڈے قائم ہیں۔چین نے امریکی فوجی طاقت کے مقابل آنے کی بجائے معاشی میدان میں عرب ‘خلیجی ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھایا ہے۔ اسوقت چین اور عراق کے درمیان تجارت عروج پر ہے۔چین اس عرب ملک
مزید پڑھیے


مہنگائی کا ہمزاد

بدھ 28 اپریل 2021ء
عدنان عادل
پاکستان ایسے ترقی پذیر ملکوں میں مہنگائی ہونا ایک لازمی امر ہے۔ البتہ حالات کے مطابق اسکی شرح کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ ممالک ترقیاتی کام کرانے کی خاطر اپنی آمدن سے زیادہ خرچ کرتے ہیں۔بینکوں سے قرض لیتے ہیں یا نوٹ چھاپتے ہیں۔اس عمل سے کرنسی کی بہتات ہوجاتی ہے جسے افراط ِزر کہا جاتا ہے۔ مجھے صحافت میں اکتیس برس گزر گئے۔ اس دوران میں ایک سال ایسا نہیں گزرا جب میںنے مہنگائی کا شور نہ سُنا ہو۔مجھے یاد ہے کہ جب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1977 میں عام انتخابات کرائے
مزید پڑھیے



فرانس کے جرائم

اتوار 25 اپریل 2021ء
عدنان عادل
اسلام اور مسلمانوں کی توہین کرنا فرانسیسی معاشرہ کا صرف ایک منفی پہلو ہے۔آج بظاہر انسانی حقوق کا علمبردار ملک فرانس چار سو برس سے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کرتا آرہا ہے۔ چونکہ امریکہ اور یورپ کے مغربی سامراج کا دنیا پر تسلط ہے اور فرانس اسکا اہم حصّہ ہے اسلیے عالمی برادری اسکے مظالم کا کبھی حساب نہیں لیتی۔فرانس کی تاریخ لاکھوں معصوم انسانوں کے قتل ِعام ‘ غلاموں کی خرید و فروخت اور ظلم و بربریت سے بھری ہوئی ہے۔اسکا تازہ ترین ثبوت امریکہ کی ایک قانونی فرم کی رپورٹ میںہے جسے مؤقر امریکی اخبار
مزید پڑھیے


قومی معیشت کے بنیادی مسائل

بدھ 21 اپریل 2021ء
عدنان عادل
معروف بینکارشوکت ترین نے نئے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ وہ ایسے وقت میں وزیر بنے ہیں جب معیشت کچھ بہتری کی طرف گامزن ہے۔ بڑے صنعتی شعبہ میں ترقی کی رفتار تیز ہوچکی ہے۔ اسکا کریڈٹ بہرحال حفیظ شیخ کو جاتا ہے جو ایک ماہ پہلے تک اس وزارت کے انچارج تھے۔ دسمبر 2020 میں انہوں نے مشکل گھڑی میں وزارت سنبھالی تھی جب شدید مندی تھی اور ملک دیوالیہ ہونے کے کنارے پر تھا۔ اس پر مستزاد کورونا وبا نے معیشت کی بحالی کے پروگرام کوزبردست دھچکہ پہنچایا۔ سوا سال تک حفیظ شیخ
مزید پڑھیے


یوکرائن‘ روس کشیدگی

اتوار 18 اپریل 2021ء
عدنان عادل
مسلمانوں کے لیے یوکرائن نامانوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اسکے ایک حصہ پر کئی سو سال تک مسلمانوں کی حکومت رہی ہے۔ ترکی کے شمال میں بحیرہ ٔاسود (بلیک سی)ہے اور اس کالے سمندرکے شمال میں پونے چار کروڑ آبادی پر مشتمل یوکرائن کا ملک واقع ہے۔گزشتہ سات برسوں سے اس یورپی ملک کی ہمسایہ ملک رُوس سے کشیدگی چل رہی ہے۔ رُوس رقبہ کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اسکی کمزوری یہ ہے کہ اسے بحیرۂ اسود کے سوا کوئی سمندر نہیں لگتا جو گرم پانیوں پر مشتمل ہو۔ صرف بحیرہ ٔاسود سردی کے
مزید پڑھیے


آئی اے رحمان کی یاد میں

بدھ 14 اپریل 2021ء
عدنان عادل
بزرگ صحافی‘ دانشور اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن آئی اے رحمان بارہ اپریل کو وفات پاگئے۔ مجھے دو برس اُن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور تیس سال تک اُن سے یاد اَللہ رہی۔وہ سیکولر‘ لبرل آدمی تھے۔ کسی قدر سوشلسٹ نظریات سے بھی متاثر تھے۔ پارلیمانی جمہوریت سے انکی وابستگی پختہ اور غیر متزلزل تھی۔ پاکستان اور بھارت کی دوستی کے بڑے علمبردار اور سرگرم کارکن تھے۔لبرل‘ سیکولرمکتب فکر کے لوگ ان کے نظریات بہت پسند کرتے تھے‘ انہیں اپنا رہنما اور گائیڈ سمجھتے تھے۔ رحمان صاحب صحافت میں پیشہ وارانہ اعتبار سے کامل تھے۔جس آسانی‘
مزید پڑھیے


آبنائے تائیوان میں کشیدگی

اتوار 11 اپریل 2021ء
عدنان عادل
امریکہ اور چین کی سرد جنگ میں تائیوان کا جزیرہ اور آبنائے تائیوان ایک بڑا فلیش پوائنٹ ہے۔اس علاقہ میں چین اور امریکہ کی فوجی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ چین تائیوان پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلے گا کیونکہ وہ اسے اپنا باغی صوبہ سمجھتا ہے۔ جبکہ تائیوان خود کو ایک آزاد ‘ خود مختار ملک قرار دیتا ہے گو دنیا کے صرف چودہ چھوٹے چھوٹے ممالک نے اسے الگ ملک تسلیم کیا ہُواہے۔پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر ممالک اسے چین کا حصہ سمجھتے ہیں۔ یہ اقوام متحدہ کا رُکن بھی نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں