Common frontend top

عدنان عادل


قانونی اصلاحات کی مزاحمت


ہمارے ہاں مخصوص مفادات کے حامل گروہ اور طبقے اتنے مضبوط ہیں کہ جب بھی ملک کے کسی شعبہ میں تبدیلی لانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اکثر و بیشتر اسکی مزاحمت کرتے ہیں۔ ہر تبدیلی کے خلاف طاقتور گروہ موجود ہیں۔یہی معاملہ قانونی اورعدالتی اصلاحات کے بارے میں درپیش ہے۔ جیسے ہی حکومت نے فوجداری قوانین میں مجوزہ ترامیم کا اعلان کیاوکلاء تنظیموں نے فوری طور پر اُن کی مخالفت شروع کردی۔ ملک میں شورش و فساد برپا کرنے والے طبقات عام لوگوں سے زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ عام آدمی بے چارہ روزگار اور روزمرہ زندگی کے مسائل
منگل 01 فروری 2022ء مزید پڑھیے

آکس کی تزویراتی اہمیت

اتوار 30 جنوری 2022ء
عدنان عادل
افغانستان سے امریکہ کو جس طرح پسپائی کا سامنا کرنا پڑا اورانہی طالبان کو اقتدار سونپنا پڑا جن کے خلاف وہ بیس سال جنگ کرتا رہااس سے امریکہ کی عالمی حیثیت کے بارے میں سوالات پیدا ہونے لگے تھے۔ امریکی صدر بائیڈن نے فوری طور پر دو کام کیے۔ ایک بحرالکاہل اور بحر ہند کے خطہ میں آکس نامی فوجی اتحاد کا ڈول ڈالا۔ دوسرے‘ مشرقی یورپ میں یوکرائن کو ہتھیاروں سے لیس کرکے رُوس کے خلاف محاذآرائی تیز کردی ۔پیغام واضح ہے کہ امریکہ عالمی طاقت کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنا چاہتا ہے ۔ وہ چین اور
مزید پڑھیے


کرپشن اور کلچر

جمعه 28 جنوری 2022ء
عدنان عادل
ایک بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کرپشن میں ماضی کی نسبت اضافہ ہوگیا ہے۔یہ جاننے کے لیے کہ ہمارے ملک میں کرپشن ‘ مالی بددیانتی اور قانون کی حکمرانی کمزور ہے ہمیں کسی عالمی تنظیم کے سروے کی ضرورت نہیں۔ یہ تو ہمارا روزمرہ کامشاہدہ ہے۔ جہاں تک ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا تعلق ہے تو یہ کوئی مستند ادارہ نہیں۔ سیاسی طور پر جانبدار غیر سرکاری تنظیم ہے جو مختلف اوقات میں مسلم لیگ(ن) کے حق میں اپنی رپورٹیں دیتی رہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور میں اس نے پاکستان میں کرپشن زیادہ ہونے
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب پر سیاست

بدھ 26 جنوری 2022ء
عدنان عادل
جنوبی پنجاب صوبہ کی باسی کڑھی میں اُبال آتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں سینٹ میںایک بار پھر یہ مسئلہ اٹھایا گیا۔پنجاب کے جنوبی اضلاع کے وڈیرے اور قبائلی سردار عرصۂ دراز سے صوبہ کے اقتدار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ خوب مال بنا یا‘ عیش کی۔ انہوں نے اپنے عوام کی غالب اکثریت کوپسماندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ زرعی زمینوں پر ان کا قبضہ رہا۔ حکومتی اداروں کا حصّہ رہے اور ریاستی سرپرستی سے فیض یاب ہوتے رہے۔ جو سیاسی جماعت حکومت میں آئی اُس میں شامل ہوگئے۔ سب سے زیادہ لوٹے اسی خطّہ میں پائے جاتے ہیں۔ اب
مزید پڑھیے


یوکرائن پرمنڈلاتی جنگ

اتوار 23 جنوری 2022ء
عدنان عادل
اس وقت عالمی سیاست پر مشرقی یورپ کے ملک یوکرائن کا مسئلہ چھایا ہوا ہے۔یوکرائن پر روسی فوج کشی کے خدشات کے درمیان رُوس اور ـ امریکہ میں سفارتکاری زوروں پر ہے۔ رُوس کی ایک لاکھ فوجیں یوکرائن کی سرحد پر تعینات ہیں۔ سرحد پر ایندھن کے ڈپو بنادیے گئے ہیں اورفیلڈ ہسپتال قائم کردیے گئے ہیں۔ ماسکو نے ریزرو فوجی ڈیوٹی پر بلائے ہوئے ہیں۔شمالی کوریا ایسے دور دراز مقام سے روسی فوجیوں کو مغربی سرحد پر بھیج دیا گیا ہے۔ یوکرائن کے شمال میں واقع ماسکو کے اتحادی ملک بیلا رُوس میں ایک بٹالین رُوسی فوج تعینات کردی
مزید پڑھیے



انسانی تحفظ

هفته 22 جنوری 2022ء
عدنان عادل
قومی سلامتی پالیسی کی دستاویز میں انسانی تحفظ کو ملکی سلامتی کا ایک اہم جزو بتایا گیا ہے۔مطلب‘ ملک کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ملک میں رہنے والے انسانوں کی زندگی میں بہتری اور ان کی انفرادی ترقی قوم کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ سادہ الفاظ میں اگر عوام خوشحال ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔ اگر عوام بدحال ہوں گے تو ملک کمزور ہوگا۔ یہ بات تو صدیوں سے لوگوں کو معلوم ہے لیکن جدید تعلیم یافتہ اسکالرز کا ہنر یہ ہے کہ سادہ سی بات کونئے انداز میں اور بھاری بھرکم اصطلاحات کی صورت میں
مزید پڑھیے


ہمارا معاشی تحفظ

بدھ 19 جنوری 2022ء
عدنان عادل
وفاقی حکومت نے قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کیا ہے اور اسکی دستاویز جاری کی ہے۔ جو دستاویز عوام کے سامنے رکھی گئی ہے یہ مکمل پالیسی نہیں ہے بلکہ اصل پالیسی کی ایک مختصر شکل ہے۔اس پالیسی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں ملک کی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ معاشی تحفظ کو مرکزی اہمیت دی گئی ہے۔پاکستان کی حکومت نے ملک کی علاقائی حدود کے دفاع کو ہمیشہ مقدم رکھا کیونکہ شروع دن سے ملک کو انڈیا ایسے بڑے ہمسایہ دشمن کا سامنا رہا ۔اکثر کہا جاتا ہے کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک
مزید پڑھیے


ڈیجیٹل کرنسیوں کا دور

اتوار 16 جنوری 2022ء
عدنان عادل
اگلے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت نے تمام طرح کی کریپٹو کرنسیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کریپٹو کرنسیاںآن لائن ‘خودکار‘ غیر روائتی کرنسیاں ہیں جن پر کسی مرکزی بینک کا کنٹرول نہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سات دیگر ممالک بشمول چین اور سعودی عرب بھی اس کرنسی پر پابندی لگا چکے ہیں۔ اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ کریپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والی ملکی کمپنیوں نے
مزید پڑھیے


تلخ معاشی حقائق

هفته 15 جنوری 2022ء
عدنان عادل
عالمی معاشی فورم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جو دنیا کے حالات کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔ اس کے سالانہ اجلاس خاصے مشہور ہیں جہاں دنیا بھر کے بڑے سیاسی رہنما اور دانشور جمع ہوتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ حال ہی میں اس ادارہ نے دنیا کو نئے سال 2022 میںلاحق خطرات پر مبنی ایک گلوبل رسک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس تحریر میں پاکستان کو درپیش خطرات میں قرضوں کے بوجھ کو سر فہرست قرار دیا گیا ہے۔قرضوں کے بوجھ کے بارے میں یہ رپورٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان حکومت عالمی مالیاتی
مزید پڑھیے


سیاحت کے مسائل

جمعه 14 جنوری 2022ء
عدنان عادل
مری کے برفانی طوفان میں پھنس کر 23افرادجاں بحق ہونے اور ہزاروں لوگوں کو ہونے والی پریشانی نے ملک میں سیاحت کے مسائل کو اجاگر کردیا ہے۔ اس سانحہ نے ہر خاص و عام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ لوگ غصّہ میں ہیں کہ حکومت اور مقامی انتظامیہ نے اس سانحہ کو رُونما ہونے سے روکنے کی غرض سے احتیاطی اقدامات کیوں نہیں کیے اور جب لوگ مشکل میںپھنس گئے تھے تو انہیں بروقت امداد کیوں نہیں پہنچائی گئی۔لیکن مری کے افسوس ناک واقعہ کو منفی سوچ پھیلانے کی بجائے ہمیں اپنے سیاحتی نظام کو بہتر‘ محفوظ اور خوشگوار
مزید پڑھیے








اہم خبریں