Common frontend top

عدنان عادل


امریکہ سے تعلقات کی بہتری


اسلام آباد امریکہ سے تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے۔ کم سے کم ہمارے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات سے یہی اندازہ ہوتا ہے۔ لیکن واشنگٹن ہمیں خاص لفٹ نہیں کروا رہا ،جیسا کہ صدر بائیڈن کے روّیہ سے ظاہر ہے۔ انہیں برسراقتدار آئے ایک برس ہوگیا لیکن انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کرنا گوارا نہیں کیا۔عام طور سے امریکی دانشوروں میں پاکستان کے بارے میں منفی سوچ پائی جاتی ہے۔ واشنگٹن میں یہ خیال عام ہے کہ پاکستانی ریاست نے افغانستان میں امریکہ کی ناکامی میں اہم کردار ادا کیا ۔اگرچہ پاکستان بظاہر امریکہ
بدھ 12 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

قازقستان میں شورش

اتوار 09 جنوری 2022ء
عدنان عادل
کسی ملک کے عوام میں حکومت سے بے اطمینانی بڑھ جائے تو سامراجی قوتیں اس صورتحال سے کس طرح فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں اسکی تازہ ترین مثال قازقستان ہے۔ وسط ایشیا کے شمالی ملک قازقستان کے شہروں میں حکومت کو نکالنے کیلئے اتنا پُر تشدد عوامی احتجاج ہوا ہے جسے سختی سے کچلنے کے لیے وہاں کی سرکاری فورسز کے ساتھ ساتھ رُوس کے ڈھائی ہزار فوجی پہنچ گئے ہیں۔ ملک کے صدر توکایف نے مظاہرین کو موقع پر گولی مارنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مظاہروں کا سلسلہ تین جنوری کو ملک کے سب سے بڑے شہر
مزید پڑھیے


لیڈر اور نظام

هفته 08 جنوری 2022ء
عدنان عادل
عمران خان جب وزیراعظم نہیں بنے تھے تو ان کے حامیوں کا عام خیال تھا کہ اگر اُوپر کے عہدہ پر کوئی اچھا ‘ ایماندار آدمی آجائے تو نچلی سطح تک معاملات خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔ ہمارے ہاں اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ ملک کو اچھی لیڈرشپ مل جائے تو مسائل و مشکلات حل ہوجائیں گے۔ ایک نظریہ ہے کہ بڑے لوگ ہی تاریخ بناتے ہیں۔ اس کامفہوم یہ ہوا کہ عام آدمی کا تاریخ سازی میں کوئی حصّہ نہیں یا بہت کم ہے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ایک لیڈر اچھا آجائے تو بیشتر مسائل
مزید پڑھیے


ماحول کی بقا

جمعرات 06 جنوری 2022ء
عدنان عادل
ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں انسان کی بقا کا مسئلہ بن چکی ہیں لیکن ہمارے عام لوگوں میں اس بات کا ادراک کم ہے۔وزیراعظم عمران خاں کا ایک اچھا کام یہ ہے کہ انہوں نے ملک میں ماحولیاتی مسائل اور درخت اُگانے کی اہمیت کو پہلی بار قومی سطح پر اجاگر کیا اور اسے قومی ایجنڈے پر ترجیحی درجہ دیا۔ان کی حکومت سے پہلے بھی شجرکاری کی مہمات چلائی جاتی تھیں لیکن وزرائے اعظم کی سطح پر دلچسپی نہیں لی جاتی تھی۔ عمران خاں نے ماحولیات کو خصوصی توجہ دی اور اسے قومی بیانیہ کا اہم جزو بنادیا۔ جب ملک
مزید پڑھیے


بھارت براستہ سارک

بدھ 05 جنوری 2022ء
عدنان عادل
جنوب ایشیائی ملکوں کی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان برف پگھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگلے روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ پاکستان سارک کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا چاہتاہے ۔ انہوں نے دِلّی سرکارسے کہا ہے کہ وہ اگر پاکستان آکر اجلاس میں شرکت نہیں کرنا چاہتی تو ویڈیو لنک سے ورچوئل شرکت کرلے لیکن تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کو شریک ہونے سے منع نہ کرے۔ ماضی میںبھارت ایسا کرتا رہا ہے۔ یہ پاکستان کا ایک اہم سفارتی اعلان ہے اور اسلام آباد کے بھارت
مزید پڑھیے



بحرالکاہل کی اہمیت

اتوار 02 جنوری 2022ء
عدنان عادل
بحرالکاہل دنیا کا سب سے بڑا سمندر ہے جو امریکہ اور چین کے درمیان واقع ہے۔ دونوں بڑے ملکوں کی تجارت کے لیے یہ وسیع و عریض سمندر شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ امریکہ اور چین کے مابین تناؤ اور کشیدگی کا علاقہ‘ فلیش پوائنٹ تائیوان اسی سمندر میں واقع ہے۔ یہاں پر ایٹمی ہتھیاروں اور بلاسٹک میزائیلوں سے لیس شمالی کوریابھی ہے جو امریکی بالادستی اورخطہ میں اسکے اتحادی ممالک کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتاہے۔ بحر الکاہل چھ کروڑساٹھ لاکھ مربع میل پر پھیلا ہوا ہے۔ اسکا طول و عرض زمین پر خشکی کے مجموعی رقبہ
مزید پڑھیے


سائبر جرائم سے تحفظ

هفته 01 جنوری 2022ء
عدنان عادل
دنیا ڈیجیٹل ‘آن لائن ہوگئی ہے تو جرائم اور مجرم بھی آن لائن ہوگئے ہیں۔ ملک کے اہم مالی اداروں کی سائبر حدود پر حملے کیے جارہے ہیں اور عام لوگ آن لائن جرائم کا نشانہ بن رہے ہیں۔چند ماہ پہلے انکشاف ہوا کہ ٹیکس جمع کرنے والے ادارہ ایف بی آر کا ڈیٹا بیس ہیک ‘چوری کرلیا گیا تھا اور ٹیکس گزاروں کی معلومات انٹر نیٹ کے چور بازار (ڈارک سائٹ) میں سرِعام دستیاب تھیں۔اکتوبر میںسائبر چوروں ‘ یاہیکرزنے نیشنل بینک آف پاکستان کے سرورز (بڑے کمپیوٹرز) پر سائبر حملہ کیا اور اسکے کئی حصوں تک رسائی حاصل
مزید پڑھیے


مِنی بجٹ

بدھ 29 دسمبر 2021ء
عدنان عادل
اگلے روز حکومت قومی اسمبلی میں ایک مالی بل پیش کرنے جارہی ہے جس کا مقصد عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)کی شرائط پورا کرنے کی خاطرنئے ٹیکسوں کا نفاذہے۔ اسے مِنی بجٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اُودھم مچایا جارہا ہے کہ وہ اس مسودۂ قانون کی سخت مخالفت کرے گی۔ مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انکی جماعت اس بل کو پاس ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔ پیپلزپارٹی نئے مالی اقدامات پر کڑی تنقید کررہی ہے۔ آصف زرداری نے اپنی خراب صحت کے باوجودکراچی سے اسلام
مزید پڑھیے


نئے سال میں عالمی منظر نامہ

اتوار 26 دسمبر 2021ء
عدنان عادل
سنہ دو ہزار بیس کے اوائل میں نمودار ہونے والی کورونا وبا کے بعد عالمی معیشت میں مندی ‘اشیا کی رسد کے نظام (سپلائی چین) میں خلل اور مہنگائی نے پوری دنیا کو شدید طور سے متاثر کیا ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسی نیشن کے بعدرواں برس عالمی معیشت بحال ہوئی لیکن اب وائرس کی نئی قسم اومیکرون آنے سے یورپ میں ایک بار پھرمعمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے ہیں۔ وبا کے باعث دنیا بھر میں اشیا کی رسد کے نظام (سپلائی چین) میں تعطل آنے سے کئی اجناس اور مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ دنیا
مزید پڑھیے


کرسمس

هفته 25 دسمبر 2021ء
عدنان عادل
پچیس دسمبرہمارے لیے دوہری خوشیاں لاتا ہے۔مسیحی برادری کرسمس کی خوشیاں مناتی ہے ۔ یہی بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش ہے ۔پوری دنیا کی طرح پاکستان میں کرسمس آنے سے چند روز پہلے ہی مسیحی عبادت گاہوں کو سجا لیا جاتا ہے۔ دعائیہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ کرسمس شدید سردی کے دنوں میںمنائی جاتی ہے۔ سرد علاقوں میں زندگی کو منجمد کرنے والے درجۂ حرارت اور برف باری سے چاروں طرف پھیلی نیم تاریکی میں سانتا کلاز کی نورانی شکل میں ایک شخص نمودار ہوتا اور اُمید افزاپیغام دیتا ہے کہ ماحول کتنا ہی ناسازگار
مزید پڑھیے








اہم خبریں