BN

عمران خان



ہر مسلمان کے درد کا مداوا ریاست مدینہ: صدر، نبیﷺ کی زندگی کو رول ماڈل بنانا ہوگا: وزیراعظم

منگل 12 نومبر 2019ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی؍ سپیشل رپورٹر؍ این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں تمام اقلیتیں دبائو کا شکار ہیں،مقبوضہ کشمیر کی حالت دنیا کے سامنے ہے ،مسلمانوں کے دکھ دردکو بانٹنے کا نام ریاست مدینہ ہے ، ہم مرحلہ وار اس جانب بڑھ رہے ہیں ، آہستہ آہستہ قانون سازی اور اس پر عملدرآمد سے ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل ہوگی، آئندہ ہفتے صحت ،تعلیم اور مذہبی امور کے وزراء کو مدعو کررہے ہیں ،مسجد کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے مرکز بنانے پر بات ہوگی۔ عالمی رحمتہ
مزید پڑھیے


کرتار پور راہداری کا آج افتتاح،عمران خان کو نوبل انعام ملنا چاہئے :سکھ یاتری

هفته 09 نومبر 2019ء
لاہور، اسلام آباد ، نارووال، سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی سے ،سپیشل رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں )وزیر اعظم عمران خا ن بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر آج کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے ۔تقریبات کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جنوبی ایشیائی خطے کی سب سے اہم ترین تقریب کیلئے پنڈال سج گیا۔نارووال میں آج عام تعطیل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، سابق وزیر اورسابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ،سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ
مزید پڑھیے


یوٹیلیٹی سٹورز پر 6 ارب کا پیکج دینے کا اعلان،استعفے کا مطالبہ غیر آئینی، سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہئیں:وزیر اعظم

هفته 09 نومبر 2019ء
اسلام آباد( سپیشل رپورٹر ،خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں )وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کے معاملات پر مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی سے کہا ہے کہ استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ، سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔حکومتی ٹیم نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی جس میں انہیں مذاکراتی کوششوں پر بریف کیا گیا۔چودھری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور بابر اعوان کو قانونی اور آئینی مشاورت کیلئے بلایا گیا تھا۔ وزیر داخلہ نے حکومتی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومتی
مزید پڑھیے


جے یو آئی کا وزیراعظم کے استعفیٰ تک تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 07 نومبر 2019ء
اسلام آباد ،راولپنڈی( خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر، خصوصی رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ تک حکومت مخالف تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ ، اسلام آباد دھرنے ،حکومتی مذاکراتی ٹیم اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات اور موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے جنرل سیکرٹر ی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فیصلہ کیا
مزید پڑھیے


اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں: وزیراعظم

جمعرات 07 نومبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ لیڈی رپورٹر)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کہ گندم، آٹے اور فائن میدے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنایا جائے اور سمگلنگ میں ملوث عناصر اور انکی معاونت کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم آفس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد نے مختلف اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے ، آن لائن آرڈرز اور
مزید پڑھیے




ریاض معاہدہ تاریخی، یمن میں امن و سلامتی کی جانب اہم پیشرفت ہے : وزیراعظم کا ٹویٹ

جمعرات 07 نومبر 2019ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان تنازع کے خاتمے کیلئے ہونے والے ’ریاض معاہدے ‘ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس معاہدے کا فیصلہ سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے کیا گیا جس کی متحدہ امارات کی جانب سے بھی تائید کی گئی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ یمن میں سیاسی حل ،پائیدار امن و سلامتی کے قیام کی جانب ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے ۔
مزید پڑھیے


بارش، شرکا دھرنا کو ریلیف دیں :وزیراعظم،مزید 2جاں بحق

جمعرات 07 نومبر 2019ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،خبر نگار خصوصی، وقائع نگار خصوصی،ما نیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں تیز بار ش کے باعث مارچ کے شرکا مساجد اور کنٹینروں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ،تیز آندھی نے خیمے بھی اڑا دئیے ۔وزیراعظم عمران خان نے خراب موسم کے پیش نظر دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چیئر مین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام کے دورے کی ہدایت کی ہے جبکہ جے یو آئی (ف) کے جنرل سیکرٹر ی
مزید پڑھیے


استعفے کے سوا تمام جائز مطالبات پر بات ہوسکتی ہے : وزیراعظم

بدھ 06 نومبر 2019ء

اسلام آباد (لیڈی رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر؍ این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی کمیٹی کو رہبر کمیٹی سے مذاکرات میں مکمل اختیار دیتے ہوئے کہاہے کہ استعفے کے سوا تمام جائز مطالبات پر بات ہوسکتی ہے ،اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیں،تمام ایشوز پر مذاکرات آئینی حدود کے اندر کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں کمیٹی نے وزیراعظم کو اپوزیشن کے چاروں مطالبات سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ تمام ایشوز پر مذاکرات آئینی حدود
مزید پڑھیے


پارلیمانی پارٹی کا وزیراعظم پر اظہار اعتماد،کسی صورت ریاست کو کمزور نہیں ہونے دینگے : عمران

منگل 05 نومبر 2019ء
اسلام آباد(سیدنوید جمال ؍ سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چار ماہ میں عوام کو جس قدر ممکن ہوا، ریلیف دیا جائے گا،اپوزیشن کے ساتھ ان کے مطالبات اور شرائط پر کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے ،دھرنوں اور آزادی مارچ کے باوجود حکومت کسی کو ڈیل دے گی اور نہ ہی کسی کو این آر او دیا جائے گا ،حکومت صبر وتحمل کے ساتھ تمام معاملات کو چلا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذرائع
مزید پڑھیے


ترک صدر کی مدد سے کارکے کا مسئلہ حل کرلیا، 1.2ارب ڈالر ہرجانہ نہیں دینا پڑے گا: وزیراعظم کا ٹویٹ

منگل 05 نومبر 2019ء
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہیکہ ترکی کی رینٹل پاور کمپنی کارکے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کرتے ہوئے پاکستان پر عائد 1.2 ارب ڈالر جرمانے کی رقم بچا لی گئی۔ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ترکی کے صدر طیب اردوان کی مدد سے حکومت نے رینٹل پاور کمپنی کارکے کا حکومت پاکستان کے ساتھ تنازع کامیابی سے حل کرلیا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ بین الاقوامی ثالثی ادارے (آئی سی ایس آئی ڈی) کی جانب سے پاکستان پر
مزید پڑھیے