Common frontend top

عمران خان


سیاسی اشرافیہ مددگار: لینڈ مافیا5595 ارب کی سرکاری اراضی پر قابض : وزیر اعظم

پیر 22 نومبر 2021ء
اسلام آباد،لاہور(92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز،اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے سیاسی اشرافیہ کی مدد سے لینڈ مافیا نے ریاستی اراضی بشمول جنگلات کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے جس کی مجموعی مالیت 5 ہزار 595 ارب روپے ہے ۔مصدقہ ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے اب ہم لینڈ مافیاز اور انکے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں گے ۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں کمی کی ایک وجہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے ، جب ہم نے لینڈ ریکارڈ کوڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کیڈیسٹریل میپنگ کی تو اسی طرح کی
مزید پڑھیے


پاکستان چین آئندہ نسلوں تک بھی متحد رہیں گے :وزیراعظم

اتوار 21 نومبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعت لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی کاروباری وفد سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی لینے پر غیر ملکی صنعتکاروں سے تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر شہباز گل، خالد منصور اور چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا کہ چینی تاجر گلاس، سرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں
مزید پڑھیے


ای وی ایم سے سارے مسئلے ختم ہوجائینگے :وزیراعظم، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

جمعه 19 نومبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے کبھی اوورسیز پاکستانیوں کو اثاثہ نہیں سمجھا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے ہر حکومت ان کی قدر کرے گی،اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی جمہوریت میں شامل کرلیا ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاور آف اٹارنی کا بڑا مسئلہ تھا، ہم نے ان کا یہ معاملہ بھی حل کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاور آف اٹارنی کا حصول بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑا مسئلہ تھا، 75 ہزار پاکستانیوں کو اس پاور
مزید پڑھیے


ن لیگ عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی تاریخ رکھتی،سیاسی مافیا کیسز سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا:وزیراعظم

منگل 16 نومبر 2021ء

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر؍ صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت حکومتی رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے کہا بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ (ن) ہے ۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر
مزید پڑھیے


منصوبوں کی سست روی پر اظہار برہمی،بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ کیا جائے :وزیراعظم

اتوار 14 نومبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے وزارت منصوبہ بندی، وزارت توانائی، وزارت بحری امور اور حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ پیکج کے تحت ٹرانسپورٹ، توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔ان خیالات کا اظہاراعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایک سال میں ایپکس کمیٹی
مزید پڑھیے



نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے محکمہ آبپاشی سے ملکر اقدامات کئے جائیں:وزیراعظم

جمعه 12 نومبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے کسانوں کے وفدنے ملاقات کی۔وزیراعظم نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پرزوردیا اور کہا نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے محکمہ آبپاشی کیساتھ مل کرفوری اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے مڈل مین کے کردارمیں کمی پرزوردیااورکہاکسانوں کوانکی مصنوعات کی اچھی قیمت مل سکے ،ذخیرہ اندوزی کے طریقوں سے بچنے کیلئے متعلقہ قوانین پرعمل کریں۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ آبی ذخائرمیں پانی کی 28فیصدکمی سے ربیع کی فیصل متاثرہونے کاخدشہ ہے ۔وزیراعظم نے کہانہروں میں پانی کی چوری روک کراس کمی کوپوراکیاجاسکتاہے ۔وزیراعظم عمران خان کے زیر
مزید پڑھیے


اخلاقیات گری تو معیشت گر گئی، بنگلہ دیش بھی آگے نکل گیا:وزیراعظم

بدھ 10 نومبر 2021ء
اسلام آباد(خبرنگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے ، جس کا خواب بڑا ہوتا ہے ، آئیڈیلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے ، سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے ، ایمان انسان کو آزاد کردیتا ہے ، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے ، آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے ، حق پر کھڑے انسان کو کبھی کمزور نہ سمجھیں، ہر
مزید پڑھیے


پاکستان بیشترممالک کی نسبت مہنگائی سے بہتر نمٹ رہا: وزیراعظم

پیر 08 نومبر 2021ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی بندشوں کے باعث جہاں عالمی سطح پراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیاکے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لیکر بری طرح متاثرکیا وہاں پاکستان ماشاء اللہ قیمتوں میں اضافے کے ) اس چیلنج سے نسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔ علاوہ ازیں وزارت خزانہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا پر مہنگائی کے حوالے سے عوام
مزید پڑھیے


نوجوانوں کی ہر شعبے میں موثر شمولیت یقینی بنائی جائے :وزیراعظم،ناظم جوکھیو قتل کا نوٹس

اتوار 07 نومبر 2021ء

اسلام آباد (وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے کیونکہ ہماری آبادی کا 68 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر لوگوں پر مشتمل ہے ،ہم نوجوانوں کی اس کثیر تعداد کوملک و قوم کے لئے ایک عظیم سرمائے میں تبدیل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں،نوجوان کسی بھی معاشرے میں تبدیلی کا اصل محرک ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات میں کیا۔وزیراعظم نے نوجوانوں کی زندگی کے تمام شعبوں میں موثر شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات
مزید پڑھیے


تاریخی پیکیج کے اگلے روز بڑا دھماکہ: پٹرول 8.03، ڈیزل 8.14 روپے مہنگا

جمعه 05 نومبر 2021ء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ’’تاریخی‘‘ ریلیف پیکیج کے اگلے روز ہی پٹرول دھماکہ کر دیا، آدھی رات کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔پٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے کر دیا گیا۔پٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کر دیا گیا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62پیسے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت 6.27روپے اضافے سے 116روپے 53پیسے ہوگئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.72روپے اضافے سے 114.07 روپے ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اضافے کا اطلاق ہوگیا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں