Common frontend top

عمران خان


وزیراعظم 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ،روضہ رسولﷺ پر حاضری

اتوار 24 اکتوبر 2021ء

مدینہ منورہ(نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ماحولیات کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کیلئے 3 روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے ۔ وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے ۔مدینہ پہنچنے پر مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ روضہ رسول پر حاضری کے بعد وزیر اعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیر اعظم
مزید پڑھیے


نامساعدحالات کے باوجودپاکستان میں معیارزندگی بلندہوا:وزیر اعظم

جمعه 22 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے ۔ ملک میں فحش ویب سائٹس بلاک کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور 3G/4G انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ۔ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیراخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ یقینی
مزید پڑھیے


آخری سانس تک انصاف ، قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہونگا:عمران خان

جمعرات 21 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے آخری سانس تک انصاف اور قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتا رہوں گا،ریاست مدینہ میں انصاف اور میرٹ کی حکمرانی تھی، جو جرنیل بھی اچھی کارکردگی دکھاتا تھا وہ اوپر آجاتا تھا۔ اسلام آباد میں قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اﷲ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو سب کچھ دیا ہے اس میں کسی چیز کی کمی نہیں۔ تین سال جو اقتدار میں میں رہا ہوں میں ہمیشہ حیران ہوتا رہا کہ اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو کتنی نعمتیں بخشی
مزید پڑھیے


اشیائے خورونوش پر ٹیکس کم کرنیکا فیصلہ،مصنوعی مہنگائی پرسخت اقدامات کئے جائیں:وزیراعظم

منگل 19 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے زیر صدارت مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پر ٹیکسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔مزیدبرآں وزیر اعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات
مزید پڑھیے


حضور ﷺ تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر : عمران

اتوار 17 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعیدمیلادالنبی ﷺ کا شاندار جشن منایا جائے گا جس میں پوری قوم بھر پور شرکت کرے گی ، ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺدنیا میں تشریف لائے ، یہ برکتوں کا مہینہ ہے ، یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی ٰنے اپنے حبیبﷺ کو اس دنیا میں بھیجا تھا۔عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا ، حضور
مزید پڑھیے



ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی پر معاملات طے :وزیراعظم

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی، خصوصی نیوز رپورٹر، سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ،نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ، عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں، اس میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا۔ اجلاس میں افغانستان کے معاملے پربھی گفتگوکی گئی،رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب
مزید پڑھیے


رحمت للعالمینؐ اتھارٹی کاقیام،وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہونگے

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت وزیراعظم رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے ۔آرڈیننس کے مطابق رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے ۔ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے سیرت نبوی ﷺ اور احادیث پر تحقیق کرے گی۔
مزید پڑھیے


ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار؛ قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائیگا: فواد چودھری

بدھ 13 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیاگیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے گزشتہ رات وزیراعظم اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان طویل ملاقات ہوئی، آرمی چیف اور وزیراعظم کے آپس میں بہت قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاوزیر اعظم آفس کبھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے فوج یا سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو اور فوج یا سپہ سالار بھی
مزید پڑھیے


افغان طالبان داعش سے چھٹکارے کا واحد آپشن: وزیراعظم

منگل 12 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ این این آئی؍92 نیوز رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، داعش سے چھٹکارے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، دنیا کو ہر صورت افغان حکومت سے بات کرنی چاہئے ۔ گزشتہ روز غیرملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ کو افغانستان کی صورتحال سے دھچکا لگا، امریکہ کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان چاہتا ہے دنیا افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے ، وہاں حالات کشیدہ ہوئے تو اثرات دور تک جائیں گے ، طالبان کو بھی صورتحال سنبھالنے کے لئے
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی نے سندھ میں وزیر اعظم کا سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب بڑی سکرینوں پر دکھایا

پیر 11 اکتوبر 2021ء
کراچی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سندھ بھر میں وزیرا عظم عمران خان کا سیرت النبی ﷺ ؐ کانفرنس سے خطاب کو دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی، سکھر، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ، دادو، لاڑکانہ، نوابشاہ، اور دیگر شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں لگائی گئیں جس میں وزیر اعظم عمران خان کاسیرت النبی ؐ ﷺکانفرنس سے خطاب عوام کو بیک وقت براہ براست دکھایا گیا۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے عہدیدارارن کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت
مزید پڑھیے








اہم خبریں