Common frontend top

عمران خان


سیرت طیبہ پر عمل کامیابی کا واحد راستہ،غربت کی بڑی وجہ ملک کاپیسہ چوری ہوکرباہرجانا :وزیراعظم، رحمت للعالمینؐ اتھارٹی کے قیام کا اعلان

پیر 11 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی، 92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کی تقریبات کا آغازکردیا جبکہ اپنی زیرنگرانی رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔عشرہ رحمت للعالمین ﷺ کی تقریبات کا آغازکرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں کمزور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے ۔ نوجوان نسل انتہائی دباؤ کا شکار ہے ،تعلیم صرف مردوں کیلئے نہیں خواتین کیلئے بھی ضروری ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ میں جنہیں رول ماڈل سمجھتا تھا ان کی زندگی کو قریب سے
مزید پڑھیے


وزیراعظم کاجزوی حل والی 83 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

اتوار 10 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے ۔ پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں 83 ہزار741 شکایات کو دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کارروائی کیلئے تفویض کی جائیں گی۔ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔ پی ایم ڈی یو نے کہا 773 وفاقی اداروں کی 43 ہزار 351 شکایات کھولی جا ئیں گی جبکہ
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کا عشرہ رحمت للعالمینﷺ بھرپور طریقے سے منانے کافیصل؛ اگلا الیکشن ہر صورت ووٹنگ مشین سے ہوگا:وزیراعظم

جمعه 08 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر؍ خبر نگار خصوصی؍ این این آئی) تحریک انصاف نے عشرہ رحمت للعالمین ﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا جبکہ بلدیاتی الیکشن سے قبل تنظیم سازی مکمل کرنے کی حکمت عملی واضح کر لی ، کور کمیٹی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔کور کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی کی اندرونی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے ا ندر اختلافات کی خبروں پر بھی غور کیا گیا اور اس صورتحال کے ازالے کے لئے مختلف تجاویز پر
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ: مردم شماری پر تجاویز جزوی منظور، چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس آج

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ عید میلاد النبیﷺ کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جبکہ عید میلاد النبیﷺپر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی گئی ،وفاقی کابینہ نے ساتویں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز جزوی طور پر منظور کرلیں،آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا،گھریلو صارفین کیلئے موسم سرمامیں گیس نرخوں پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس کے بارے میں کابینہ میں بات نہیں ہوئی،البتہ چیئرمین
مزید پڑھیے


کورونا خاتمے تک غریب ممالک کیلئے قرضوں کی سہولت برقرار رکھی جائے : وزیراعظم

بدھ 06 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ انتہائی اہم ڈائیلاگ میں شرکت پرخوشی ہے ،چارمعاملات پربات کرنا چاہتا ہوں، میں نے ترقی پذیرملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی،کورونا وبا کے باعث لاک ڈائون کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے ،ویکسین کے حوالے سے عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا،ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا کے خاتمے تک جاری رہنی چاہئے ،ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشئرز پگھلنے کی شرح میں تیزی
مزید پڑھیے



پنڈورا لیکس: وزیر اعظم کی سربراہی میں تحقیقاتی سیل قائم

منگل 05 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم نے ایک اعلیٰ سطح سیل قائم کیا ہے ، یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے ۔فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کا نام پنڈورا لیکس میں
مزید پڑھیے


پنڈوراپیپرز کا خیرمقدم، شامل پاکستانی قصوروارنکلے تو کارروائی کرینگے :وزیراعظم،آج اہم اجلاس بلالیا

پیر 04 اکتوبر 2021ء

اسلا م آباد(خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ،صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس میں شامل تمام پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ٹویٹس میں انہو ں نے کہا غلطی کے مرتکب افرا د کے خلاف مناسب ایکشن لیں گے ، پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا کیونکہ ناجائز دولت ٹیکس چوری اوربدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے ۔کرپشن اور ٹیکس چوری کے ذریعے عوام سے لوٹی ہوئی دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے مالیاتی جنت ’’فنانشل ہیونز‘‘ میں بھیجی جاتی ہے ، ایسٹ انڈیا کمپنی
مزید پڑھیے


امریکہ قربانی کے بکرے کی تلاش میں، اسے جلدیابدیر طالبان حکومت تسلیم کرنا پڑے گی:وزیراعظم

اتوار 03 اکتوبر 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کو جلد یا بدیر طالبان حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا، صدر بائیڈن کو نشانہ بنانا نا انصافی ہے ، موجودہ صورتحال کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم افغانستان کے تمام ہمسایوں سے مشاورت کریں گے کہ کب طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے ،ہونا تو یہ چاہئے کہ امریکہ، یورپ،
مزید پڑھیے


ای سی سی: وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹورز پیکیج میں مزید ایک ماہ توسیع، 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹورز پیکیج میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ۔ جمعرات کو وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو یوٹیلٹی سٹورز پیکیج پر تفصیلی سمری پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نظر ثانی شدہ سمری پیش کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مزید 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کے ٹینڈر کی منظوری
مزید پڑھیے


چیئرمین نیب کوتوسیع دینے کا فیصلہ، حکومت صدارتی آرڈیننس لائے گی

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کوصدارتی آرڈیننس کے ذریعے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نئے چیئرمین کی تقرری تک کام جاری رکھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چئیرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسودہ تیارکر لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں مجوزہ مسودہ قانون پر غورکیاجائے گا اور اجلاس کی منظوری کے بعد مسودے کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس منظوری کیلئے صدر
مزید پڑھیے








اہم خبریں