Common frontend top

عمران خان


پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی، جلد قابو پالیں گے؛ قبضہ شدہ زمین واگزار کرانے کیلئے قانون کا سختی سے نفاذ کیا جائے :وزیراعظم

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ قبضہ شدہ زمین کو واگزار کرانے کیلئے قانون کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے ،حکومت ماحولیاتی تحفظ کیلئے جنگلات کی زمینوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے ،فوڈ سکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی اس وقت بشمول پاکستان دنیا بھر کا سب سے اہم مسئلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے مٹیاری
مزید پڑھیے


ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا کہہ دیا:وزیراعظم

جمعرات 30  ستمبر 2021ء

اسلام آباد، کوئٹہ (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ، کرپشن کے خاتمے سے خوشحالی آئے گی، ماضی میں سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن ہوئی، ایف آئی اے سے تحقیقات کا کہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان میں جھل جھائو۔بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرا عظم نے کہا سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے ، 2013 کے فرق کے باوجود آج سڑکیں سستی بن رہی ہیں،
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ: رویت ہلال کے نجی اعلانات پر پابندی؛ وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے رابطوں کی ہدایت

بدھ 29  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کے نجی سطح پر اعلانات پر پابندی لگادی جبکہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے رابطوں کی ہدایت کردی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں 15 سے زائد ایجنڈا نکات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے آغاز میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ اس ضمن میں تمام شراکت داروں بشمول اپوزیشن سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔کابینہ کو آگاہ کیا گیاکہ
مزید پڑھیے


کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد، وفاق اورسندھ کومل کرچلنا ہوگا: وزیراعظم

منگل 28  ستمبر 2021ء

کراچی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ،این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وفاق اور سندھ کو سیاسی اختلافات کے باوجود مل کر چلنا ہو گا۔وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر 250 ارب روپے لاگت آئے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لئے پوری طر ح پر عزم ہے ، بنڈل آئی لینڈ کے منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، یہ منصوبہ سندھ اور پورے پاکستان کے لئے فائدہ مند
مزید پڑھیے


شاداب خان وزیر اعظم کی تجاویز کے معترف

اتوار 26  ستمبر 2021ء
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی بائولر شاداب خان نے اپنے ٹویٹ پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے ۔شاداب خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی۔ وزیر اعظم نے ہمیں ہمت اور حوصلہ دیا ہے ۔
مزید پڑھیے



وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

اتوار 26  ستمبر 2021ء
لاہور( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دلیرانہ موقف اپنانے اور مسلمانوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں تاریخ ساز اور جامع خطاب کیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے نا صرف پاکستان کے مسلمانوں بلکہ عالم اسلام کی نمائندگی کا حق
مزید پڑھیے


بڑے مافیاز قانون کی بالادستی قائم نہیں ہونے دیتے: عمران خان

جمعه 24  ستمبر 2021ء
ڈی آئی خان ،اسلام آباد(نمائندہ 92نیوز،92نیوز رپورٹ،سپیشل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے بڑے مافیاز بیٹھے ہیں جو قانون کی بالا دستی قائم نہیں ہونے دیتے ،یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں این آراو دے دو اورغریبوں کا احتساب کرو،باہر بیٹھے یہ لوگ اربوں روپے کھا گئے اور ایک بھی رسید نہیں دے سکے ،اب باہر بیٹھ کرتقاریر کررہے ہیں ، مافیازکے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کسان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کی
مزید پڑھیے


برطانوی وزیراعظم دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر انگلش کرکٹ بورڈ سے ناراض؛ دنیا ماحولیاتی بہتری کیلئے عمران خان کی پیروی کرے :بورس جانسن

جمعه 24  ستمبر 2021ء
لندن (غلام حسین اعوان) برطانوی حکومت اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان دورہ پاکستان کے معاملے پر ٹھن گئی ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم بارس جانسن کے دورہ پاکستان کینسل ہونے پر مایوسی کے اظہار پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لئے دباؤ بڑھنے لگا،چند روز تک دورہ بحال ہونے کا امکان بڑھ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آخری لمحات میں پاکستان سے ٹیم واپس بلانے اور اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی نہیں بلکہ دیگر وجوہات کو بنیاد بنا کر ٹیم بھیجنے سے معذرت
مزید پڑھیے


معدنیات ذخائر سے استفادہ کیلئے جامع حکمتِ عملی بنا رہے :وزیراعظم

منگل 21  ستمبر 2021ء

اسلام آباد ، نیویارک (سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جامع حکمتِ عملی بنا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معدنی ترقیاتی پروگرام پر اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، اسد عمر، متعلقہ شعبے کے افسران کی شرکت کی۔اجلاس کو معدنی ترقیاتی پروگرام کے نکات اور مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شعبے کو درپیش مسائل کی نشاندہی کیساتھ قانونی و انتظامی ڈھانچے ، اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ
مزید پڑھیے


تاجک ،ازبک،ہزارہ کی حکومت میں شمولیت،عمران خان کے افغان طالبان سے مذاکرات شروع

اتوار 19  ستمبر 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کیلئے طالبان سے مذاکرات کاآغازکردیا۔اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا دوشنبہ میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتوں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف سے طویل بات چیت کے بعد انہوں نے ایک شمولیتی حکومت کی خاطر تاجک، ہزارہ اور ازبک برادری کی افغان حکومت میں شمولیت کیلئے طالبان سے مذاکرات کی ابتدا کر دی ہے ۔وزیراعظم نے کہا 40 برس کی لڑائی کے بعد (ان دھڑوں کی اقتدار میں) شمولیت ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضامن ہو
مزید پڑھیے








اہم خبریں