Common frontend top

عمر قاضی


بلاول کو کون سمجھائے؟


پیپلز پارٹی اپنی غلطیوں کی وجہ سے پاکستان کے باقی خطوں میں تو ختم ہورہی ہے مگر اب بھی سندھ میں سانس لے رہی ہے۔ پیپلز پارٹی یہ تاثر پیش کرنیکی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ سندھ سے اسے کوئی نہیں ہٹا سکتا مگر حقیقت یہ ہے کہ سندھ ہی پیپلز پارٹی کے لیے واٹرلو ثابت ہوگا۔ سندھ سے اس جماعت نے ہر طرح سے ووٹ حاصل کیے ہیں مگر بدلے میں سندھ کو غربت اور مزید غربت کے علاوہ کیا ملا ہے؟ سندھ باہر سے تو پاکستان کے باقی صوبوں کی طرح نظر آتا ہے لیکن کوئی سندھ
اتوار 23 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

سیاسی سردی ادبی گرمی

پیر 17 جنوری 2022ء
عمر قاضی
پیپلزپارٹی نے حالیہ ماہ میںاسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے دی گئی اس احتجاجی کال میں روایتی طور پر وہی ایم این ایز، ایم پی ایز،سینیٹرز اور سندھ میں حکمران جماعت سے فائدہ حاصل کرنے والے وڈیرے شامل ہونگے جو اپنی کرپشن سے کچھ حصہ نکال کر پارٹی کے لیے خرچ کرتے ہیں۔اس احتجاج میں سندھ کے عام لوگ شامل نہ ہونگے۔ کیوں کہ جس طرح این جی اوز نے سیاست کی راہ چند پیسوں کی وجہ سے مشکل بنا دی تھی، ویسے ہی پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے پیسوں پر لوگوںکو
مزید پڑھیے


تھر کے لوگوں کو انصاف کب ملے گا؟

پیر 10 جنوری 2022ء
عمر قاضی
تھر اب تک پاکستان کا سب سے زیادہ پس ماندہ علاقہہے۔ یہ وہ ریگستان جہاں سے خوبصورت روایات نے جنم لیا۔ جہاں صرف مور رقص نہیں کرتے مگر قطرہ قطرہ پانی کے لیے ترستے انسان جب آسمان پر میگھ ملہار دیکھتے ہیں؛ تب ان کی بانہیں مور کے پروں کی طرح کھل جاتی ہیں اور وہ اپنے سارے دکھ بھلا کر زندگی کا گیت اور سنگیت بن کر جھومتے ہیں۔ تھر کی ثقافت اور غربت ہمیشہ میڈیا کا محبوب موضوع بنا رہا ہے لیکن کچھ عرصے سے تھر اپنی آبادی کی وجہ سے نہیںبلکہ اس پہاڑ کی وجہ سے میڈیا کا
مزید پڑھیے


تنگ آمد بجنگ آمد

پیر 03 جنوری 2022ء
عمر قاضی
بھارت میں مسلمانوں کی آوازکو اس قدر دبایا گیا ہے کہ وہاں کے سیاسی پلیٹ فارم مکمل طور پر خاموش ہیں۔ کانگریس میں کچھ بھارتی مسلمان ہیں مگر کانگریس کی مرکزی قیادت نے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر اس طرح احتجاج نہیں کیا ،جس طرح کرنا چاہیے۔ کانگریس کے اس دوغلے پن کی وجہ سے وہ نہ تو مکمل طور پر سیکولر سیاست کی علمبر دارپارٹی بن سکی ہے اور نہ انتہا پسند ہندوؤں کی پسندیدہ جماعت ! کانگریس اپنے داخلی بحران کے نتیجے میں ایک ایسی بیچ کی چیز بن کر رہ گئی ہے جس کو کوئی اپنا
مزید پڑھیے


بینظیر کے بعد

پیر 27 دسمبر 2021ء
عمر قاضی
مرزا غالب نے اپنے لیے لکھا تھا غالب خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں روئیے زار زار کیا،کیجئے ہائے ہائے کیوں کسی شخص کے خاطر یہ کارخانہ حیات نہیں رکتا۔ کسی کے چلے جانے سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ لوگ اپنے جانے سے اپنے پیچھے اتنا خلا چھوڑ دیتے ہیں وہ اس کو پر کرتے کرتے وقت تھک جاتا ہے۔ دسمبر کا مہینہ بہت تھوڑی سی خوشیاں اور بہت سارے غموں کا مہینہ ہے۔ جب بھی دسمبر کی سرد ہوائیں آتی ہیں تو اس ماہ میں بچھڑ جانے والوں کی یاد لاتی ہیں۔ اس ماہ
مزید پڑھیے



رول ماڈلز

پیر 20 دسمبر 2021ء
عمر قاضی
سیاسی رہنماؤں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ وہ بھلے وزیر اعظم بننے کے لیے بے تاب ہوں مگر لوگ انہیں اپنی زندگی کے حوالے سے رول ماڈل سمجھنے لگتے ہیں۔ جب بھی کسی سیاسی لیڈر کی نجی زندگی پر انگلی اٹھتی ہے تو وہ فوری طور پریہ جواب دیتے ہیں کہ وہ ان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے۔ اس کے بعد ایک بحث چھڑ جاتی ہے کہ کیا لیڈر کی نجی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا اخلاقی طور پر معیوب ہے؟ ہم کو اچھی طرح سے یاد ہے کہ جب برطانیہ کی عالمی شہرت
مزید پڑھیے


قافلہ اور قیادت

پیر 13 دسمبر 2021ء
عمر قاضی
ایک مغربی دانشور نے کتنے پتے کی بات کی تھی کہ قوموں کو اپنے زوال شروع ہونے کا پتہ نہیں چلتا۔جس طرح کسی شخص کی آنکھ لگ جاتی ہے؛ اسی طرح قوموں کو بھی نیند آجاتی ہے۔ جس طرح بے سبب آنکھ نہیں لگتی؛ اس طرح قومی زوال کے بھی اسباب ہوتے ہیں۔ قومی زوال اچانک نہیں آتا۔ قومی زوال تاریخ کے بطن میں پلتا رہتا ہے۔ قوم کے زوال کا سفر چلتا رہتا ہے۔ قوم کو اس وقت محسوس ہوتا ہے جب اقوام عالم انہیں اطلاع دیتی ہیں کہ اب اس کی حیثیت وہ نہیں رہی جو پہلے تھی۔
مزید پڑھیے


سندھ کی ثقافت

پیر 06 دسمبر 2021ء
عمر قاضی
سندھی میڈیا کے ایک ادارے نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں ایک قدم اٹھایا اور اب وہ قدم ایک روایت بن گیا ہے۔ جب بھی سندھ میں موسم سرما آتا ہے اور ایک برس خاتمے کے قریب ہوتا ہے،تب پورا سندھ اپنے تاریخی اور ثقافتی رنگوں سے کھل اٹھتا ہے۔ ٹوپی اور اجرک کو سندھ کی ثقافتی علامت بنا کر بوڑھے، بچے اور نوجوان جس طرح لوک گیت گاتے ہوئے اور لوک رقص کرتے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں کی سڑکوں پر نکل آتے ہیں، وہ منظر بہت دلکش ہوتا ہے۔ اس بار بھی ثقافت کی
مزید پڑھیے


مقتول ماحولیات

پیر 29 نومبر 2021ء
عمر قاضی
ملک کے اکثر میدانی علاقوں کی طرح سندھ میں موسم سرما کا مطلب موسم بہار ہوتا ہے۔ موسم سرما کے بارے میں یہ بھی کہاجاتا ہے کہ یہ غریب پرور موسم ہے۔ مگر اس بار تو مہنگائی نے موسم سرما کو مزید سرد کردیا ہے۔ سردی جب ایک حد سے بڑھ جاتی ہے تو وہ گرمی سے زیادہ تکلیف دہ اور ناقابل برداشت بن جاتی ہے۔ مگر یہ ایک الگ بات ہے۔ ہم اس وقت پیٹرولیم کی قیمتوں اور اس پر ہونے والے معاملات کے بارے میں کالم تحریر نہیں کر رہے۔ ہمارے اس کالم کا موضوع موسم سرما اور
مزید پڑھیے


ہنسنا منع ہے

پیر 15 نومبر 2021ء
عمر قاضی
سندھ کے سوشل میڈیا پر اب تک وہ ویڈیوتیر رہی ہے۔ جوویڈیو حاکم علی زرداری کی بیٹی اور آصف علی زرداری کی بہن محترمہ فریال تالپورکی ہے۔ ویسے تو سندھ کی سوشل میڈیا پر ان کی وہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’اپنے سروں میں بھری ہوئی ہوا نکال دو۔ ووٹ صرف تیر کو دینا ہے‘‘ مگر اس بار ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر سندھ کا ہر فرد سوچ رہا ہے: ’’میں روؤں یا ہنسوں کروں میں کیا کروں؟‘‘ وائرل ہونے والی وہ ویڈیو جس میں ’’زرداری سسٹر‘‘ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم
مزید پڑھیے








اہم خبریں