Common frontend top

عمر قاضی


ان کہی


ہم اس وقت کی بات کرتے ہیں جس وقت پی ٹی وی ایک کنول کے پھول کی طرح کھل اٹھا تھا۔اس پھول کی پہلی تتلی کنول نصیر تھیں۔ وہ لڑکی جس نے پاکستان ٹیلی ویژن آغاز میں پورے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرا نام کنول نصیر ہے۔ پاکستان میں ٹیلی ویژن آ گیا ہے۔ آپ کو مبارک ہو‘‘وہ گھڑی اہلیان پاکستان کے لیے کتنی مسرت کی گھڑی تھی۔حالانکہ ابتدا میں پی ٹی وی کا ہر پروگرام بلیک اینڈ وائٹ ہوا کرتا تھا مگر پھر بھی اس میں وہ سارے رنگ بھرے ہوئے تھے،جن رنگوں سے
اتوار 28 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

قلمکار کبھی ریٹائرنہیں ہوتا

اتوار 21 مارچ 2021ء
عمر قاضی
چند روز قبل میری نظر سے ملک کے مشہور ادیب اور ڈرامہ نویس اصغر ندیم سید کا ایک نوٹ نکلا۔ یہ نوٹ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لکھا۔ یہ نوٹ پڑھنے کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ اصغر ندیم سید صاحب ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک استاد بھی تھے۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران اپنے تلخ تجربات کا تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کس طرح حاسد اساتذہ نے ان کے خلاف سازشوں کے جال بنے؟ کس طرح یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی خوشامد کرنے والے ٹیچرز کو ان کے مقابلے میں مراعات ملتی رہیں۔
مزید پڑھیے


جھوٹ کی جیت

اتوار 07 مارچ 2021ء
عمر قاضی
حزب اختلاف نے میڈیا سے مل کر سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں اس قدر شور مچایاکہ عوام کے اچھے خاصے حصے کو یہ محسوس ہونے لگا کہ اگر اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں جیت جاتی ہے، تو ملک کا مقدر سنور جائے گا۔ پاکستان پر پڑے ہوئے سارے پرانے قرضے ختم ہوجائیں گے۔ وطن عزیز پر نیا سورج طلوع ہوگا۔ پرانے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ غربت اور مہنگائی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ ٹوٹے پھوٹے اور دیہاتوں میں بند پڑے ہوئے سکول کھل جائیں گے۔ امن و امان کے دور کا آغاز ہوگا۔ جمہوریت کو چار چاند لگ جائیں گے۔ ملکی
مزید پڑھیے


سندھ کا سیاسی انتظار کب ختم ہوگا؟

اتوار 28 فروری 2021ء
عمر قاضی
ممتاز بھٹو کے بعد سندھ کے سابق وزیر اعلی لیاقت جتوئی نے بھی تحریک انصاف کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بات سچ ہے کہ اگر لیاقت جتوئی کے خاندان کو سینیٹ کی سیٹ ملتی تو وہ پی ٹی آئی سے اپنے آپ کو الگ کرنے کا اعلان نہ کرتے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب سندھ میں تحریک انصاف ایک چڑھتا ہوا نہیں بلکہ ڈھلتا ہوا سیاسی سورج ہے۔ جس طرح مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سندھ سے تعلق رکھنے والے لیڈرز اور ورکز بہت پریشان تھے، اب وہی حال سندھ میں پی ٹی
مزید پڑھیے


اس جرم کی جڑ کہاں ہے؟

اتوار 21 فروری 2021ء
عمر قاضی
کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی روز کا معمول بن چکی ہے۔ معصوم بچیوں کے لیے وطن عزیز کا ہر شہر قصور بن چکا ہے۔ معلوم نہیں کہ کس بچی کا مقدر اس معصوم زینب جیسا بن جائے ۔ بچیوں کے ساتھ مجرمانہ کارروائیاں صرف ایک صوبے تک محدود نہیں۔ گذشتہ ہفتے سندھ میں دو بڑے واقعات سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے۔ ایک معصوم بچی لاڑکانہ کی تھی۔ اس کا نام مرک تھا۔ سندھ میں مرک کا مطلب ہوتا ہے ،مسکراہٹ۔ وہ بچی جو مسکراہٹ تھی،اس کو ایک وحشی چیخ میں تبدیل کیا گیا۔ سندھ میں
مزید پڑھیے



عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتاب

اتوار 14 فروری 2021ء
عمر قاضی
اس وقت سندھ کا وہ حال تو نہیں کہ ہم’’کھنڈر کو دیکھ کر عمارت کے گن گائیں‘‘ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ سندھ کی سیاست میں اب وہ شوخی نہیں رہی جو پہلے تھی۔ جنرل ضیاء کے دور میں تو سندھ سیاسی طور پرآتش فشاں پہاڑ کی مانند تھا۔ اب سندھ کی سیاست کا وہ حال ہے جو علامہ اقبال نے اپنے اس شعر میں بیاں کیا ہے: آگ بجھی ہوئی ادھر ٹوٹی ہوئی طناب ادھر کیا خبر اس مقام سے گذرے ہیں کتنے کارواں ایک وقت ایسا تھا کہ سندھ کی جیلیں سیاسی قیدیوں سے چھلکتی تھیں اور یہ صرف جنرل
مزید پڑھیے


توجہ کے طالب

اتوار 07 فروری 2021ء
عمر قاضی
میانمار میں لگے مارشل لا نے ذہن میں اس سوال کو پھر سے تازہ کردیا کہ آمریت کے نفاذ میں سیاستدان کتنے ملوث ہوتے ہیں؟ ان سیاستدانوں کی لسٹ تو بہت لمبی ہے جو خود منتخب نہیں ہو سکتے،اس لیے حکومت کا حصہ بننے کیلئے انہیں کسی نہ کسی غیرجمہوری سرکار میں شمولیت کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ نہیں۔ ان سیاستدانوں کے بارے میں ہم بات نہیں کرتے۔ ہم ان سیاستدانوں کے سلسلے میں ایک بحث شروع کر رہے ہیں ،جو منتخب حکومت کے خلاف فوجیوں کو اقتدار میں آنے کی کھلم کھلا یا ڈھکی چھپی اپیل کرتے ہیں۔ ہم
مزید پڑھیے


دہلی میں بغاوت

اتوار 31 جنوری 2021ء
عمر قاضی
میر تقی میر نے کہا تھا: دیکھ تو دل کہ جاں سے اٹھتا ہے یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے میر تقی میر ویسے تو اردو کی پوری دنیا کے شاعر ہیں،مگران کا مسکن دہلی تھا۔وہاں ان کے دل کو سوز بھی حاصل تھا اور سکون بھی میسر ۔دہلی تاریخ کے اوراق میں اب تک بکھری ہوئی ہے۔ اس میںکون آیا،کون واپس گیا اورکون کون وہاں بس گیا؟اس سوال کا مکمل جواب تو اس تاریخ کے پاس بھی نہیں ہے، جو اب تک رقم ہو سکی ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ دہلی کی تاریخ صرف بادشاہوں اور محلاتی سازشوں تک محدود
مزید پڑھیے


کمیلا ہیرس اور کشمیر

اتوار 24 جنوری 2021ء
عمر قاضی
امریکہ کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ ایک میلٹنگ پاٹ Melting Pot ہے۔ کس نے سوچا تھا کہ خاندانی طوپر پر فرانسیسی پس منظر رکھنے والے جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بنیں گے اور نائب صدر کمیلا ہیرس ۔ جس کی ماں بھارت میں پیدا ہوئی اور جس کے والد جیمیکا میں جنم لینے والے سیاہ فام شخص ہیں۔ جو بائیڈن کا پس منظر ایسا نہیں کہ اس پر ڈرامہ بن سکے مگر کمیلا ہیرس کی زندگی بہت فلمی ہے۔ وہ خاتون جو اس وقت 56 برس کی ہیں۔ جو بہت سرگرم ہیں۔ وہ سیدھے بالوں
مزید پڑھیے


منزل کہاں ہے تیری؟

اتوار 17 جنوری 2021ء
عمر قاضی
سیاست کا مورخ اگر سندھ کے حوالے سے دو چار نام لکھے گا تو ان ناموں میں اس کا نام بھی شامل ہوگا۔ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر سندھ کے سیاسی افق پر کسی کا نام آب و تاب سے چمکا تو وہ نام جی ایم سید کا ہی تھا۔ وہ جی ایم سید جس کی شناخت بعد میں پاکستان مخالف کی صورت میں ابھری، مگر وہ ہی تو شخص تھا جس نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا۔ جس وقت سندھ کے وڈیرے اپنی ذاتی عیاشیوں کی نیند میں ڈوبے ہوئے تھے اس وقت اس شخص نے سیاسی اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں