Common frontend top

فیصل آباد


لاہور : گلے پر ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی، فیصل آباد میں نوجوان جاں بحق

پیر 29 جون 2020ء
لاہور،فیصل آباد(سپیشل رپورٹر،خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر، این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک )گلے پر ڈور پھرنے سے لاہور کے علاقہ ساندہ میں6 سالہ بچی حریم فاطمہ اورفیصل آباد میں18 سالہ نوجوان حمزہ سرور جاں بحق ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ شہری محمد عمران اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ماڈل ٹاؤن سے شاہدرہ جا رہا تھا کہ ساندہ کے علاقہ میں شبلی ٹائون بند روڈ ڈبل سڑکوں کے پاس آگے بیٹھی ہوئی بیٹی حریم فاطمہ کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی۔گلا کٹنے سے بچی کے خون کا فوارہ ابل پڑا ، حریم کو انتہائی تشویشناک حالت میں میاں
مزید پڑھیے


92نیوز کی پلازمہ عطیہ مہم قابل قدر: پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

هفته 20 جون 2020ء
فیصل آباد(شائستہ شیخ) کورونا وائرس سے شفاحاصل کرنے والا شہری صرف ایک بار نہیں بلکہ ہر ایک سے دو ہفتے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کر سکتا ہے ، کسی بھی شہری کی چھوٹی سے قربانی کورونا کے مریض کی جان بچا سکتی ہے ، 92 نیوز کی پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم قابل قدر اور باعث تقلید ہے ، ہم آرٹیفیشل سینتھیٹکس مونو کلونل اینٹی باڈیز بنا رہے ہیں ،اگر اس میں کامیاب ہو گئے تو کورونا مریض کیلئے پلازمہ کی ضرورت نہیں رہے گی، ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم
مزید پڑھیے


یو ایچ ایس کورونا ریسرچ پراجیکٹ، مدینہ ٹیچنگ ہسپتال فیصل آباد میں بھی ریسرچ سنٹر قائم

هفته 20 جون 2020ء

فیصل آباد،لاہور (خصوصی رپورٹر،92 نیوز، جنرل رپورٹر) فیصل آباد کے مدینہ ٹیچنگ ہسپتال کا ایک اوراحسن اقدام سامنے آگیا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام کورونا پر سب سے بڑے ریسرچ پراجیکٹ کے تحت مدینہ ٹیچنگ ہسپتال میں بھی ریسرچ سنٹر قائم کردیا گیا۔ گزشتہ روز ریسرچ سنٹر کا افتتاح یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کیا، افتتاحی تقریب میں چیئرمین بورڈ آ ف گورنرز دی یونیورسٹی آف فیصل آباد محمد حیدر امین ، یونیورسٹی کے پروریکٹر ڈاکٹر محمد سعید ، ریکٹر ڈاکٹر شوکت پرویز ، ایم ایس مدینہ ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر
مزید پڑھیے


شرح سودکم کرکے 6فیصد کی جائے :شہباز شریف

منگل 16 جون 2020ء
اسلام آباد،فیصل آباد(نیوز ایجنسیاں) صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے ملک میں بڑے پیمانے پر پبلک ورکس پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت چلانے کے لئے شرح سود فی الفور کم کرکے 6 فیصد کی جائے ۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ملک بھر میں سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت تعمیرات کا آغاز کیاجائے تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے ۔ عوام کو ریلیف اور رعایت پر مبنی بجٹ دیں، طلب بڑھانے سے ہی معیشت چل سکتی ہے ، سی پیک منصوبوں کے لئے وسائل اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہیں، سی
مزید پڑھیے


فیصل آباد: موٹر وے پر ویگن میں آتشزدگی ، ایک ہی خاندان کے 6افرادزندہ جل گئے ؛10زخمی

منگل 16 جون 2020ء

فیصل آباد،امین پور بنگلہ،لودھراں، لاہور، اوکاڑہ، کھڈیاں خاص ، (خصوصی رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) موٹر وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ کے دوران ویگن میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زندہ جل گئے جبکہ 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، پولیس نے زخمی ڈرائیور کو حراست میں لے لیاے جس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے ۔ حادثہ کے دوران جاں بحق ہو نیوالوں میں بھائیوں کی جوڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ لودھراں میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطا بق شیخو پورہ
مزید پڑھیے



ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

پیر 15 جون 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی جس میں 14 سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار، 129 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر بیگ کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی جو فوری نافذ العمل ہو گی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا نئی سنیارٹی لسٹمیں پہلا نمبر برقرار ہے ، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اﷲ عامر کا 6 واں، خاتون ڈسٹرکٹ
مزید پڑھیے


بجٹ متوازن،مایوس کن، مثبت نہ منفی : چیمبرز، تاجرتنظیمیں

هفته 13 جون 2020ء
لاہور،کراچی،اسلام آباد،فیصل آباد،پشاور (کامرس رپورٹر،نامہ نگار،خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،تاجرتنظیموں،کاروباری برادری اوراقتصادی ماہرین کی جانب سے وفاقی بجٹ پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا،بعض نے بجٹ کو متوازن، بعض نے مایوس کن اور بعض نے مثبت نہ منفی قراردیا۔گزشتہ رز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ۔ یہ بجٹ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔اس موقع پراسلام آباد چیمبرکے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، میاں شوکت مسعود، نعیم
مزید پڑھیے


حکومتی ادارے لوٹا پیسہ واپس لانے میں ناکام رہے :فواد

منگل 09 جون 2020ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فوادچودھری نے اعتراف کیا ہے کہ حکومتی ادارے لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے میں ناکام رہے ہیں۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ کورونا سے بچنے کے لئے عوام کو بہت محتاط ہونا پڑے گا۔ ہمیں جون میں کورونا پھیلاؤ میں سب سے زیادہ تیزی کا خدشہ تھا اور وہی ہوا، شہری اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں اورایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کورونا سے بچاؤ کی اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنے
مزید پڑھیے


چکی مالکان نے بھی آٹا 3روپے فی کلو مہنگاکرنیکا اعلان کردیا

پیر 08 جون 2020ء
لاہور،فیصل آباد(کامرس رپورٹر،وقائع نگار خصوصی )فلور ملز کی جانب سے آٹے میں قیمتوں کے اضافے کے بعد آٹا چکی ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کر دیا ہے ۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل آٹا 62 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔مگر نئی گندم آنے کے باوجود حکومت خود چکیوں کو گندم ریلیز کر سکی اور نہ ہی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو کنٹرول کیا
مزید پڑھیے


فیصل آباد: غیرت کے نام پر باپ نے حاملہ بیٹی،داماد قتل کر دیا

منگل 02 جون 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) آبادی جھنڈا سنگھ میں باپ نے بھائیوں اور سابق یوسی چیئرمین کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر اپنی حاملہ بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا۔ ملزمان تہرے قتل کے بعد گھروں کوتالے لگا کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ بٹالہ کالونی میں مقتول حامد کے باپ محمد رمضان کی مدعیت میں آٹھ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،پولیس رپورٹ کے مطابق پیپلزکالونی نمبر دو کی آبادی جھنڈا سنگھ کے رہائشی رفاقت کی بیٹی فوزیہ اور امداد گارڈن کے رہائشی حامد نے کچھ عرصہ قبل پسند کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں