BN

فیصل آباد



فیصل آبادمیں کیٹل شو ،1194کلو وزنی گائے اور310کلوکا بکرااول رہے

هفته 03  اگست 2019ء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کیٹل شواختتام پذیرہوگیا جس میں گائے ، بکری، بیل اور اونٹوں میں خوبصورتی اور زیادہ دودھ کے مقابلے ہوئے ۔کراس بریڈمیں احسن ہاشمی کی گائے نے 1194کلوگرام وزن کے ساتھ پہلی،ساہیوال نسل میں ہاشم علی کی گائے نے 1102کلوگرام کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ بیلوں میں عبدالرحمن گل کے بیل نے 980کلوگرام کے ساتھ پہلاانعام حاصل کیا،بکروں میں احسن ہاشمی ہی کے بکرے نے 310کلوگرام وزن کے ساتھ دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا ۔زیادہ دودھ دینے میں الیاس گجر کی بکری نے 32لیٹر دودھ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیے


حکومتی پالیسیوں،ٹیکس نظام کے خلاف، تاجرتنظیموں کا عیدکے بعد4روزہ ملک گیرہڑتال کااعلان

جمعرات 01  اگست 2019ء
لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد،ملتان،نواب شاہ(نامہ نگار،خصوصی نیوز رپورٹر،نیوزرپورٹر،سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ،نیوزایجنسیاں)ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے حکو مت کی معاشی پالیسیوں اورتاجر دشمن ٹیکس سسٹم کیخلاف اگست میں4 دن ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کرنیکا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزلاہور پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما نعیم میر،اشرف بھٹی،سہیل محمود بٹ ،وقار میاں،امجد چوہدری،محبوب سرکی،ارشد چوہدری،میاں خلیل،ظہیر الدین بابر،ملک ناظم،عاصم شفیق ،شہزاد شیخ،رضوان بٹ،نعیم بادشاہ، ملک فاروق،شیخ عرفان،رانا سلیم،شاہد بلال،عبدالودود سمیت دیگر تاجر نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اگست میں چار دن ملک بھر میں شڑ ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔نعیم میر نے کہا
مزید پڑھیے


فیصل آباد:رانا ثناء اللہ کا دست راست تھانیدار واجد روپوش

منگل 30 جولائی 2019ء
فیصل آباد(آصف سدھو) منشیات کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کا ایک اور قریبی دست راست تھانیدار روپوش ہو گیا ہے ۔ راناثناء اﷲ کی آشیر باد میں ہمیشہ چوکی سمن آباد میں تعینات رہنے والے اے ایس آئی واجد کا محکمہ میں معطلی کے بعد کوئی سراغ نہیں مل رہا اور پولیس افسران معطل تھانیدار کی تلاش میں ہیں، واجد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں مختلف تقریبات میں رانا ثنا کے داماد کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہاہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق واجد نوکری کو خیرآباد کہہ کر بیرون ملک فرار
مزید پڑھیے


فیصل آباد:جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق خاتون ایم پی اے کا شوہر گرفتار

منگل 30 جولائی 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) لاہور پولیس نے جڑا نوالہ میں کا رروائی کرتے ہو ئے جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق خاتون ایم پی اے کے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صو بائی رکن اسمبلی عفت معراج اعوان کے شوہر شاہد اقبال اعوان کے خلاف تھانہ سول لا ئن لاہور میں مقدمہ درج ہے ، گزشتہ روز لاہور سے آ نے والی پولیس پارٹی نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ منتقل کر دیا ، جہاں اسکے خلاف مزید قانونی کا رروائی عمل میں لا ئی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیے


فیصل آباد:اوباشوں کی جرمن خاتون سے زیادتی،2گرفتار

منگل 30 جولائی 2019ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں والد کی تلاش کیلئے آ نیوالی جرمن خاتون کو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈا لا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطا بق جرمنی میں رہائش رکھنے وا لی خاتون اپنے والد کی تلاش کیلئے پاکستان آ ئی ، اسی دوران جب وہ کمال پور انٹر چینج پر اتری تو ٹی این ٹی کالونی ستیانہ روڈ کے رہائشی ملزموں زاہد ،حمزہ ،محسن اور لاہور کے رہائشی رانا الیاس نے اسکو والد کی تلاش
مزید پڑھیے




سیکورٹی گارڈز کی تربیت کیلئے محکمہ پولیس میں الگ سیل بنانیکا فیصلہ

پیر 29 جولائی 2019ء
فیصل آباد(راناافتخارخاں) پنجاب حکومت نے تمام اضلاع میں نجی کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن اور تربیت کے لئے محکمہ پولیس میں الگ سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں وزارت قانون نے سمری تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ براہ راست اس سیل کی نگرانی کرے گا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کروائے جانے والے سروے کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں نجی سکیورٹی گارڈز کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے ۔ جو بنکوں سمیت مالیاتی اداروں، تعلیمی اداروں، فیکٹریوں، دفاتر اور دکانوں اور کاروباری مراکز وغیرہ میں ڈیوٹی
مزید پڑھیے


طوفانی بارشیں ، مزید 8 افراد جاں بحق، سندھ میں سیلاب کا خطرہ، چترال میں ایمرجنسی نافذ

پیر 29 جولائی 2019ء

لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور، وزیر آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹرز، خصوصی رپورٹر، لیڈی رپورٹر، نامہ نگار ) لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سرگودھا،گوجرانوالہ،شیخوپورہ اورزیارت میں چھتیں گرنے ،کرنٹ لگنے اوردیگرواقعات میں 11 افراد جاں بحق اورکئی زخمی ہو گئے ،لاہورمیں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،ڈیوس اورلکشمی چوک تالاب بن گئے ،شاہدرہ ،لاری اڈا،دوموریہ پل کے علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا، بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ، نالہ ڈیک میں
مزید پڑھیے


عثمان بزدارکاگورنر کے ہمراہ دورہ فیصل آباد، 21ارب کے 7ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

جمعرات 25 جولائی 2019ء
لاہور،فیصل آباد(خصوصی نمائندہ،نیوز رپورٹر،وقائع نگارخصوصی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور کے ہمراہ فیصل آباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے اور فیصل آباد کیلئے 7 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاجن پر مجموعی طور پر 21 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ دونوں رہنماؤں نیفیصل آباد شہر کیلئے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، گوگیرہ برانچ کینال سے منسلک پراجیکٹ 19 ارب 33کروڑ روپے کی لاگت سے 3 سال میں مکمل ہوگا،گورنر اور وزیراعلیٰ نے کھڑیانوالہ سے ساہیانوالہ انٹرچینج تک رابطہ سڑک کو دو رویہ کرنے کے پراجیکٹ کا سنگ
مزید پڑھیے


فیصل آباد:ہیکرز نے تاجر کے اکاؤنٹ سے 5لاکھ روپے چوری کر لئے

جمعرات 25 جولائی 2019ء
فیصل آباد(ذیشان خان ) فیصل آباد میں تاجر کے بنک اکاؤنٹ ہیک کرکے ایک ہی رات میں 5لاکھ5ہزار روپے نکال لئے گئے ۔ انٹرنیٹ بنکنگ کے ذریعے کارروائی 3گھنٹے میں مکمل کی گئی ۔حیرت انگیز طورپر اکاؤنٹ سے رقم ایک دن کی مقرر ہ حد سے بھی زیادہ ٹرانسفرکی گئی ۔ بینک کی برانچ انتظامیہ نے متاثر تاجرکو تسلیاں دے کر باقی کی رقم کی حفاظت کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ذرائع کے مطابق کوتوالی روڈ پر واقع نجی بینک سے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال کے اکاؤنٹ سے پہلے
مزید پڑھیے


فیصل آباد:مریم نواز کی آمد پرمقدمات،200 لیگی کارکن گرفتار

جمعرات 25 جولائی 2019ء
فیصل آباد،جڑانوالہ،پیر محل،رجانہ(خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نامہ نگاران) پولیس نے مریم نواز کی فیصل آبادآ مد پر درج مقد مات میں ن لیگ کے 200کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے ، 20 کارکنوں کو پولیس نے ذا تی مچلکوں پر رہا کر دیا اور ڈیڑھ سو سے زائد کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ اپوزیشن کی یوم سیاہ کی کال ناکام بنانے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے ڈویژن بھر میں مسلم لیگ نواز کے قائدین اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔۔گزشتہ روز چھاپے مارکر سابق ڈپٹی میئر امین بٹ ، تا جر رہنما خا لد جٹ ،
مزید پڑھیے